ٹی وی کے ریئلٹی شو بگ باس 13 میں کئی جوڑیاں اور دوستی، بھائی ۔بہن کے پیارے رشتے بنے۔ جس میں سڈ ناز Sidnaaz کی جوڑی دنیا بھر میں مشہور ہوئی اور ایسی مشہور ہوئی کہ امر ہو گئی ۔ وہیں ان میں سے ایک رشتہ بھائی کا بنا جو ہے سدھارتھ شکلا اور عاصم ریاض۔ حالانکہ شو میں ان دونوں کا رشتہ شروع میں بیحد ہی قریب نظر آیا اور پھر بعد میں دونوں کی نوک۔جھونک بڑھ گئی۔ ان دونوں کی کیمسٹری شو کے اندر بیحد ہی شاندار رہی۔ وہیں دونوں نے ایک دوسرے کو شو میں کانٹے کی ٹکر بھی دی۔ عاصم شو کے رنر اپ رہے جبکہ سدھارتھ شکلا نے بگ باس 13 کا خطاب اپنے نام کیا۔
شو کے آخر میں دونوں ہی اکیلے گھر میں رہ گئے۔ بعد میں جب دونوں کو فنالے والے دن بگ باس کے گھر سے باہر آنا تھا تو دنوں گھر کی لائٹس کو ایک ساتھ بند کرکرے گھر سے باہر آگئے۔ اسی لمحے کی ایک تصویر سدھارتھ کے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے چھوٹے بھائی۔دوست عاصم ریاض نے اپنے انسٹاگرام پر بیحد ہی جذباتی انداز میں شیئر کی ہے۔ اور لکھا ہے خدا حافظ بھائی۔ وہیں تصویر پر عاصم نے لکھا Heaven یعنی جنت۔
بگ باس کے ونر اور مشہور ٹی وی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت (Siddharth Shukla Death) کے بعد سے غم کی لہر ہے۔ ہر کوئی ان کے یوں اچانک انتقال پر یقین ہی نہیں کر پا رہا ہے جبکہ اب سدھارتھ کی آخری رسوم بھی ادا ہو چکی ہیں لیکن ان کے قریبی رشتے دار اور دوست اس غم کو جھیل نہیں پا رہے ہیں۔ (تمام تصاویر، سوشل میڈیا، انسٹاگرام۔)
40 سال کی عمر میں ان کے اچانک انتقال کی وجہ سے اداکار کے اہل خانہ ، دوست اور مداح سب صدمے میں ہیں۔ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ اس رات اچانک کیا ہوا تھا؟ آپ کو بتادیں کہ اس رات تقریبا تین بجے سے ساڑھے تین بجے کے درمیان ، سدھارتھ شکلا نے پاس میں ہی موجود اپنی قریبی دوست شہناز گل (Shahnaz Gill) کو بتایا تھا کہ وہ بے چینی سی محسوس کر رہے ہیں ، سینے میں درد ہے اور الجھن سی ہے۔
پولیس کو دئے گئے بیان میں شہناز گل نے بتایا کہ انہیں واش روم جانا تھا لیکن سدھارتھ کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے وہ بستر سے نہیں اٹھیں۔ مجھے ڈر تھا کہ کہیں سدھارتھ کہیں جاگ نہ جائیں اور بے چین نہ ہو جائیں۔ صبح تقریبا 30 شہناز نے محسوس کیا سدھارتھ کا جسم ٹھنڈا پڑتا جا رہا ہے۔ شہناز نے فورا سدھارتھ کی مان کو فون کیا اور بتایا کہ سدھارتھ کا جسم ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔
نئی دہلی: ٹی وی اداکار اور ’بگ باس -13 (Bigg Boss 13)‘ کے فاتح سدھارتھ شکلا(Sidharth Shukla) کے اچانک انتقال سے ان کے مداح اور قریبی صدمے میں چلے گئے ہیں۔ کل 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ اداکار کے انتقال سے ان کی سب سے پیاری دوست شہناز گل (Shehnaaz Gill) بہت مایوس ہیں۔ وہ ان کے آخری وداعی کے لئے ممبئی کے اوشیوارہ شمشان گھاٹ پہنچیں۔
سدھارتھ شکلا اور شہناز گل نے باضابطہ طور پر تو کبھی بھی اپنے رشتے کو پیار کا نام نہیں دیا تھا، لیکن شہناز گل اکثر کہتی رہتی تھیں کہ سدھارتھ ان کے سب سے قریب ہیں۔ لاکھوں دلوں میں راج کرنے والے سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کا اچانک دنیا کو الوداع کہنا فیملی اور دوستوں کے ئے کسی صدمے سے کم نہیں ہے۔ دو ستمبر کو 40 سال کی عمر میں انہوں نے آخری سانس لی۔ دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی۔ سدھارتھ شکلا کو ان کے آخری سفر میں آخری وداعی دینے کے لئے ٹی وی دنیا کے کئی سیلبس شامل ہوئے۔ اس دوران سدھارتھ شکلا کی خاص دوست شہناز گل (Shehnaaz Gill) اور ماں ریتا شکلا (Rita Shukla) کا حال دیکھ کر لوگ اپنے آنسو روک نہیں پا رہے تھے۔
سدھارتھ کو آخری وداعی دینے کیلئے بالی وود کے ستارے شمشان گھاٹ پہنچے تو وہاں شہناز کا حال دیکھ کر سبھی کا دل ٹوٹ گیا۔ بگ باس کی سابق کنٹیسٹنٹ سمبھاونا سیٹھ نے پنک ولا سے بات چیت میں بتایا کہ جب سدھارتھ کو اگنی دی جا رہی تھی تو شہناز بری طرح ٹوٹ گئی اور آخری رسمیں نبھاتے ہوئے سدھارتھ میرا بچہ کہتی رہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ، اس سے پہلے سدھارتھ کو آخری سفر یعنی چتا پر چلایا جائے ، آخری دیدار کیلئے سدھارتھ کے جسد خاکی کو کچھ وقت کیلئے رکھا گیا تھا۔ اس دوران شہناز مسلسل سدھارتھ کے پاؤں کے پاس بیٹھی رہیں، اس کے بعد انہوں نے سبھی رسمیں بھی ادا کیں۔ سمبھاونا نے یہ بھی بتایا کہ سدھارتھ کی ماں ریتا آنٹی مضبوط بننے کی کوشش کر رہی تھیں لیکن بیحد ہی جذباتی نظر آئیں۔
خبر ہے کہ شہناز گل (Shehnaaz Gill) اور سدھارتھ شکلا اس سال دسمبر میں شادی کرنے والے تھے، جس کی تیاریاں بھی انہوں نے شروع کردی تھیں۔ سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کے انتقال کے بعد سے ان کی دوست شہناز گل (Shehnaaz Gill) بے حد غمزدہ ہیں۔ بگ باس 13 (Bigg Boss 13) میں لوگوں کو ان کی دوستی اتنی پسند آئی کہ لوگوں نے انہیں ’سڈ-ناز‘ نام دیا۔ لی ووڈ لائف کی ایک خبر کے مطابق، دونوں اس سال کے آخر میں شادی کرکے اپنے رشتے کو نیا نام دینے والے تھے۔
رپورٹ کے مطابق، دونوں کی فیملی بھی اس کے لئے رضا مند تھی اور انہوں نے شادی کی تیاریاں بھی شروع کردی تھیں۔ اتنا ہی نہیں فیملی ممبئی میں ایک عالیشان ہوٹل کے ساتھ کمرے کی بکنگ، بینکیٹ اور شادی تقریب کے لئے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے مبینہ طور پر تین دن کی تقریب کی منصوبہ بندی کی تھی۔ دونوں اسٹارس، ان کے دوستوں اور اہل خانہ نے اسے خفیہ رکھا تھا۔
بگ باس -13 کے کنٹسٹنٹ اور سنگر ابو ملک نے بھی ای-ٹائمس کے ساتھ بات چیت میں کہا تھا کہ شہناز گل، سدھارتھ شکلا سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔ ابو ملک نے کہا کہ ایک بار شہناز گل نے ان سے کہا تھا کہ وہ سدھارتھ شکلا سے بولیں کہ ہم دونوں کو شادی کرلینی چاہئے۔ یہی نہیں، ایک بار سدھارتھ شکلا نے بھی ابوملک سے کہا تھا کہ وہ شہناز گل سے بہت پیار کرتے ہیں۔ دونوں کو آخری بار ٹی وی کے ڈانس بیسڈ ریئلٹی شو ’ڈانس دیوانے 3‘ اور ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے سیٹ پر دیکھا گیا تھا۔ یہاں پر دونوں نے ہر بار کی طرح ہی لوگوں کا دل جیت لیا تھا۔
ٹی وی سیریل ’بالیکا ودھو‘ سے گھر گھر میں اپنی خاص پہچان بنانے والے اداکار سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کا جمعرات (2 ستمبر) کو انتقال ہوگیا ہے۔ وہ 40 سال کے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے اچانک ان کا انتقال ہوا ہے۔ فیملی کے اکلوتے بیٹے کے اچانک دنیا سے چلے جانے کے بعد ماں ریتا شکلا (Rita Shukla) بے ہوش ہیں۔ جمعرات کی شام کو کپور اسپتال اسپتال میں سدھارتھ شکلا کی لاش کا پوسٹ مارٹم (Sidharth Shukla Post-mortem) کیا گیا، جس کے بعد آج (تین ستمبر) کو ان کے آخری رسوم کی ادائیگی (Sidharth Shukla Final Rites) کی جائے گی۔
ٹی وی اداکار سدھارت شکلا اب ہمارے دمیان نہیں رہے ۔ ان کا آج صبح دل کا دورا پڑنے سے انتقال ہوگیا ۔ کوپر اسپتال کے ڈاکٹروں نے سدھارتھ کی جانچ کی تھی اور تقریبا دس بج کر 30 منٹ پر انہیں ڈیتھ بیفور ارائیول اعلان کردیا تھا ۔ کوپر اسپتال میں سدھارتھ کے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے اور اس کی رپورٹ آنے میں تقریبا چار سے پانچ گھنٹے لگیں گے ۔ رپورٹ کے بعد ہی یہ واضح ہوپائے گا کہ آخر سدھارتھ کی موت کی اصلی وجہ کیا ہے ۔ دوسری طرف پولیس اس معاملہ میں سبھی قریبیوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ ایسے میں سدھارتھ شکلا کی ماں نے بیٹے کی موت پر اپنا بیان درج کرایا ہے ۔ (Facebook)
جانکاری کے مطابق سدھارتھ رات میں کچھ دوائیں کھا کر سوئے اور صبح جب ان کی ماں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر سے کوئی جواب نہیں ملا ۔ انہیں فورا اسپتال لے جایا گیا اور اسپتال انتظامیہ نے مردہ قرار دیا ۔ کنبہ کا کہنا ہے کہ سدھارتھ کسی بھی طرح کے ذہنی دباو میں نہیں تھا ۔ (Photo:@realsidharthshukla/Instagram)
ٹی وی کے پاپولر اداکار رہے سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla Death) کا آج انتقال ہوگیا ہے۔ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ جہاں ان کی موت ہوگئی۔ وہ 40 سال کے تھے۔ ان کے انتقال سے ٹی وی اور بالی ووڈ دونوں انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ رہی ہے، لیکن سب سے زیادہ غم ان کی قریبی دوست شہناز گل (Sidharth Shukla Shehnaaz Gill) کو ہورہی ہوگی۔ وہ ان کی رومرڈ گرل فرینڈ تھی۔ سدھارتھ شکلا انتقال پر اکیلے پڑ گئی ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram @realsidharthshukla/sidnazz_our_world)