شہناز گل Shehnaaz Gill) کو آج کون نہیں جانتا۔ 'پنجاب کی کٹرینہ کیف' بن کر 'بگ باس 13' سے گھر گھر شہرت پانے والی شہناز گل جلد ہی سلمان خان بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ شہناز اور سلمان کے درمیان ایک پیارا رشتہ ہے جسے لوگوں نے کئی بار بگ باس میں دیکھا اور پھر بگ باس کے بعد بھی۔ حال ہی میں سلمان خان (Salman Khan) کی بہن ارپیتا اور بہنوئی آیوش شرما نے اپنے گھر پر عید کی پارٹی دی (Arpita-Aayush Sharma Eid Party) جس میں شہناز بھی پہنچیں اور اپنے سلمان سر پر پیار کی بارش کرتی نظر آئیں۔
سلمان خان اور شہناز گل کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہے وائرل ہورہے ہیں اور اس کو لے کر شہناز گل کو ٹرول بھی کیا جارہا ہے ۔ ایک نے لکھا : صحیح ہے باس ، لوگوں کو بے وقوف بنانا کوئی ان سے سیکھے ۔ تو وہیں ایک دوسرے یوزر نے لکھا : میں شہناز کی فین ہوں، لیکن یہ مجھے تھوڑا عجیب لگ رہا ہے ۔ یہ سلمان خان کے ساتھ پہلے جیسی نہیں لگ رہی ہیں ۔ پہلے اتنا نہیں چپکتی تھی ۔
شہناز گل بگ باس 13 کے بعد سے ہر جگہ چھائی ہوئی ہیں۔ شہناز نے شو کے بعد اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ شہناز کو بگ باس میں ناظرین کے ساتھ شو کے میزبان سلمان خان نے بھی پسند کیا۔ اس شو کے بعد شہناز کو گھر گھر پہچانا گیا۔ اب شائقین شہناز کے بالی ووڈ ڈیبیو کا انتظار کر رہے ہیں۔ جی ہاں، ٹی وی کی دنیا میں دھوم مچانے کے بعد اب شہناز بڑے پردے پر راج کرنے کو تیار ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شہناز کوئی اور نہیں بلکہ سلمان خان کی فلم میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں آیوش شرما نے تصدیق کی ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کبھی عید کبھی دیوالی میں کام کرنے جا رہے ہیں۔ فلم میں ان کا اہم کردار ہوگا۔ سرکاری بیان میں، آیوش نے فلم کا حصہ بننے کے لیے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کبھی عید کبھی دیوالی اگلے سال عید کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
اداکارہ گلوکارہ اور بگ باس 13 (Bigg Boss ) فیم شہناز گل (Shehnaaz Gill) کو دیکھنے کے لیےان کے مداح بے تاب ہیں۔ شہناز گل نے سدھارتھ شکلا کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا سے کچھ دوری بنا لی تھی۔ حالانکہ اب شہناز ایک بار پھر سوشل میڈیا پر واپس آگئی ہیں اور اپنی پوسٹ سے مداحوں کے دلوں پر ایک بار پھر راج کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنا تازہ ترین فوٹوشوٹ شیئر کیا ہے جسے دیکھنے کے بعد انٹرنیٹ کا پارہ ہائی ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔
بگ باس (Bigg Boss 13) میں اپنی کیوٹنیس کا جادو بکھرینے والی شہناز گل اپنے چلبلے کیوٹ انداز کیلئے جانی جاتی ہیں۔ ان کے اس انداز کے قائل سلمان خان بھی ہیں۔ شو میں سلمان نے ہی اداکارہ کو پنجاب کی کٹرینہ کا نام دیا تھا۔ دراصل حال ہی میں شہناز اپنی کچھ تصویروں کو لیکر چرچا میں ہیں۔ (Instagram @Shehnaaz Gill)
کورونا لاک ڈاون کے بعد شہناز گل کے ٹرانسفارمیشن کی تصویروں نے بھی مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ شہناز گل کے مطابق، انہوں نے لاک ڈاون کے دوران کل 12 کلو وزن کم کیا تھا۔ پنجاب کٹرینہ کیف سے بگ باس کی پسندیدہ کنٹسٹنٹ تک شہناز گل (Shehnaaz Gill) نے مداحوں کے درمیان اپنی الگ جگہ بنائی ہے۔ شہناز گل نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ Photo Credit: instagram/@shehnaazgill
بگ باس تیرہ کے گھر سے نکلنے کے بعد شہناز مسلسل میک اوور میں نظر آرہی ہیں ، جس کی وجہ سے انہیں پہچاننا بھی مشکل ہورہا ہے ۔ اپنے اسٹائل میں تبدیلی کرنے بعد شہناز نے ؓہت ہی کم وقت میں اپنا وزن بھی تیزی سے کم کیا ہے ۔ اس تصویر میں ثنا سڑک پر لیٹی نظر آرہی ہیں۔ Photo Credit: instagram/@shehnaazgill
سلیبرٹیز کے لاکھوں فالوورس ہوتے ہیں جو انہیں بھرپور پیار دیتے ہیں لیکن انہیں ٹرول کرنے والوں کی بھی کمی نہیں ہوتی۔ جو اکثر کچھ ایسا کر دیتے ہیں جس سے سلیبرٹیز کیلئے کافی مشکل بھرا ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا بگ باس فیم شہناز گل کے ساتھ۔ در اصل شہناز کو سوشل میڈیا پر تیزاب سے حملہ کرنے کی دھمکی کا معاملہ سامنے آیا جس پر اداکارہ نے کھل کر اپنی بات رکھی۔
بگ باس تیرہ کے ونر سدھارتھ شکلا گزشتہ کچھ وقت سے سرخیوں میں ہیں۔ وہیں بگ باس کی سابق کنٹیسٹنٹ شہناز گل بھی آئے دن چرچا میں بنی رہتی ہیں۔ ان دونوں کی جوڑی بگ باس کے اندر تو کافی مقبول رہی لیکن اب بھی ان دونوں کو ان کے فینس ایک ساتھ بیحد پسند کرتے ہیں۔ اکثر یہ دونوں کسی نہ کسی مواقع پر ساتھ نظر آ ہی جاتے ہیں۔ (Photo credit: Viral Bhayani)
پنجاب کی کٹرینہ کیف کہی جانے والی اور بگ باس (bigg boss ) کی سابق کنٹیسٹنٹ شہناز گل (Shehnaaz Gill) نے اپنے قاتلانہ لک سے لوگوں کا دل لوٹ لیا ہے۔ ویسے شہناز اپنے انداز سے لوگوں کے دلوں پر راج کر ہی لیتی ہیں۔ لیکن جب سے وہ بگ باس سے باہر آئی ہیں تب سے انہوں نے اپنی فٹنیس اور میک اوور پر خاصہ دھیان دیا ہے۔ حال ہی میں شہناز نے کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ Photo Credit-@shehnaazgill/Instagram
شہناز نے حال ہی میں ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ بلیک اینڈ وہائٹ ٹی شرٹ میں نظر آرہی ہیں ۔ شہناز کی اس تصویر کو لوگ کافی زیادہ پسند کررہے ہیں ۔ کوئی انہیں رانی کہہ رہا ہے تو کوئی ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہا ہے ۔ ایک فین نے کمنٹ کیا اور لکھا : ہائے ربا سو کیوٹ بے بو ۔ Photo Credit: instagram/@shehnaazgill