ممبئی: شلپا شیٹھی (Shilpa Shetty) کے شوہر بزنس مین راج کندرا (Raj Kundra) گزشتہ دنوں تنازعات کی وجہ سے خبروں میں تھے اور اب اپنے عجیب و غریب لباس کے باعث چرچا میں ہیں۔ راج کندرا اکثر ایسے کپڑوں میں نظر آتے ہیں، جو نہ صرف ان کے جسم بلکہ پورے چہرے کو بھی ڈھانپتے ہیں۔ اب ایک بار پھر انہیں اسی طرح کے کپڑوں میں دیکھا گیا ہے۔
راج کندرا کی ویڈیو کے پچھلے کچھ انداز کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنا چہرہ نہ دکھانے کا ذہن بنا لیا ہے۔ کچھ دن پہلے، وہ نیلے رنگ کی جیکٹ میں دیکھا گیا تھا، جب وہ ایئر پورٹ پر پہنچے تو ان کا پورا چہرہ ڈھکا ہوا تھا۔ اب ایک بار پھر انہیں اسی طرح کے انداز میں دیکھا گیا ہے۔ (فوٹو کریڈٹ: وائرل بھیانی)
کاروباری راج کندرا کو پورنوگرافی فلمیں بنانے کے جرم میں ممبئی کرائم برانچ نے 19 جولائی کو گرفتار کیا تھا ۔ کئی دنوں تک جیل میں بند رہنے کے بعد وہ 20 ستمبر کو ضمانت پر رہا ہوئے ۔ راج کندرا کی گرفتاری کا اثر سب سے زیادہ ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی پر پڑا ہے ۔ تصویر : Instagram/rajkundra9
صفحہ میں مزید لکھا ہے : صحیح ہوگا یا غلط ، یہ ہم پر منحصر کرتا ہے ۔ ہم گہری سانس لے کر مشوروں پر دھیان دیتے ہیں اور اپنے تجربہ سے وہ کرتے ہیں ، جو ہمیں صحیح لگتا ہے ۔ اگر چیزیں کام کرتی ہیں تو ہمیں اطمینان ہوتا ہے اور اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ہم اس کی ذمہ داری لیتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
پورنوگرافی معاملہ میں راج کندرا کے پھنسنے کے بعد جمعہ کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے کندرا اور شلپا شیٹی کے بنگلے پر چھاپہ ماری کی تھی ۔ ساتھ ہی کرائم برانچ نے پورنوگرافی معاملہ میں شلپا شیٹی کا بیان بھی درج کیا تھا ۔ کرائم برانچ کے ذرائع کے مطابق پورے بیان کے دوران شلپا شیٹی تین سے چار مرتبہ رو پڑی تھیں ۔ شلپا شیٹی نے اس دوران کرائم برانچ کے افسران سے یہ بھی پوچھا کہ آپ بتائیے کیا راج کندرا نے ایسا کام کیا ہے ؟ (Photo: News18)