’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کی ‘نائرا‘ یعنی ٹی وی اداکارہ شیوانگی جوشی (Shivangi Joshi) جلد ہی روہت شیٹی کے شو ‘خطروں کے کھلاڑی 12‘ (Khatron Ke Khiladi 12) میں خطرناک اسٹنٹ کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ فینس ان کے اس نئے اوتار کو دیکھنے کے لئے بے قرار ہیں۔ خبریں ہیں کہ ’خطروں کے کھلاڑی12‘ کے بعد وہ سلمان خان کے شو میں نظر آئیں گی۔ اب فینس یہ جاننے کے لئے بیتاب ہیں کہ کیا سچ میں شیوانگی بگ باس میں نظر آئیں گی؟
شیوانگی جوشی نے اس بات چیت میں کہا کہ وہ ’خطروں کے کھلاڑی‘ کے لئے بہت ایکسائیٹیڈ ہیں، کیونکہ یہ ان کے فیوریٹ شوز میں سے ایک ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ شو ان کے لئے زندگی میں ملنے والے ایک موقع کی طرح ہے، جس میں کئی طرح کے اسٹنٹ شامل ہیں، جو عام زندگی میں انہیں کئے جاسکتے ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: Viral Bhayani)
بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ خطروں کے کھلاڑی جیسے شو کے لئے خود کو تیار نہیں کرسکتے ہو، کیونکہ وہاں کے اسٹنٹ آپ پریکٹس نہیں کرسکتے ہیں۔ ہم صرف فٹ رہ سکتے ہیں۔ اس وجہ سے میں اس وقت صحیح ڈائٹ لینے کے ساتھ ایکسرسائز کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کافی فوڈی ہو تو اس وقت میں جنک فوڈ سے بچ رہی ہوں۔ (تصویر کریڈٹ: @shivangijoshi18/Instagram)
اداکارہ سے جب بگ باس کو لےکر سوال کیا گیا تو شیوانگی جوشی نے واضح کیا ہے کہ فی الحال یہ کہنا صحیح نہیں ہوگا کہ میں بگ باس سیزن 16 کا حصہ بننے جا رہی ہوں۔ میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتی ہوں۔ ساتھ ہی میں آگے کیا کروں گی کیا نہیں اس کے بارے میں بھی مجھے کچھ نہیں معلوم۔ (تصویر کریڈٹ: @shivangijoshi18/Instagram)