نئی دہلی : ٹی وی دنیا کی مشہور اداکارہ پنکھری اوستھی نے آج سے چھ سال پہلے ایک بڑا انکشاف کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا تھا کہ کیسے انہوں نے ایک شخص کو تھپڑا مارا تھا ۔ جب اس شخص نے انہیں غلط طریقہ سے چھوا تھا ۔ انہوں نے اس وقت نیوز ایجنسی آئی اے این ایس سے خاص بات چیت میں اس حیران کن واقعہ کا تذکرہ کیا تھا ۔ تصویر : Instagram @pankhuri313
دراصل اسکرٹ اور ٹاپ پہنے پنکھری بنگلورو میں اپنے دوستوں کے ساتھ گھوم رہی تھیں، تبھی یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔ اداکارہ نے سال 2017 میں بتایا تھا کہ پہلے میرے پاس اس کے خلاف کھڑے ہونے کی ہمت نہیں تھی، پھر انہیں ہمت آنے لگی ۔ میں اپنے دوستوں کے ساتھ بنگلورو میں تھی اور میں نے اسکرٹ پہن رکھا تو اس نے (ایک لڑکے نے) مجھے چھونے کی ہمت کی ۔ اس کے بعد اداکارہ نے اس کو تھپڑ ماردیا ۔ تصویر: Instagram @pankhuri313