ساوتھ انڈین بیوٹی شریا سرن (Shriya Saran) کے دیوانے ہندوستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں ہیں، جو ان کی زبردست اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کی قاتلانہ اداوں کے بھی دیوانے ہیں۔ شریا حال ہی میں اپنے شوہر کے ساتھ لپ لاک کرتی تصویروں کے وائرل ہونے کے چلتے سرخیوں میں ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram/@shriya_saran1109)
ساوتھ سنیما کی مشہور اداکارہ شریا سرن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ اپنے شوہر اور بیٹی رادھا کے ساتھ مستی کی کافی تصاویر اور ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اب وہ اپنے غیر ملکی شوہر کے ساتھ رومانٹک ہوگئی ہیں ۔ اس کی تصاویر انہوں نے خود انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں ۔ دونوں کو اس میں لپ لاک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ جوڑے کی رومانٹک تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں ۔
شریا سرن ساوتھ انڈین سنیما (South Indian Cinema) کی سب سے کامیاب اور مشہور اداکارہ میں سے ایک ہیں۔ انہون نے کئی سپر اسٹارس کے ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے اجے دیوگن (Ajay Devgn) کی بالی ووڈ (Bollywood) فلم ’درشیم (Drishyam)‘ میں بھی غضب کا رول پلے کیا تھا۔ تصویر کریڈٹ: Instagram/@shriya_saran1109)
ویسے ان تصاویر کے علاوہ بھی شریا سرن کی ایک تصویر پر کافی بحث ہو رہی ہے۔ یہ شریا سرن کی بکنی والی تصویر (Shriya Saran Bikini Photo) ہے، جسے انہوں نے نہیں، بلکہ ان کے شوہر اینڈرے کوشچیو (Andrei Koscheev) نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر پوسٹ کیا تھا۔ اس تصویر میں شریا سرن کافی گلیمرس لگ رہی ہیں۔ وہ ایک یاچ پر ہیں اور انہوں نے پنک رنگ کا بکنی ٹاپ پہن رکھا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram/@shriya_saran1109)
کچھ وقت پہلے شریا سرن نے سوشل میڈیا کے ذریعہ سے یہ اطلاع دی تھی کہ وہ انڈیا شفٹ ہو رہی ہیں۔ شریا نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر ایک چھوٹا سا ویڈیو پوسٹ کیا تھا، جس میں ان کے گھر کے سامان پیک ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں ان کے شوہر اور کچھ دوست سامان کو پیک کر رہے ہیں۔ شریا سرن نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا تھا- ’ہندوستان موو کر رہی ہوں۔ فیملی کے لوگوں کو یاد کر رہی ہوں۔ نمستے، بائے - بائے’۔ اس پوسٹ کے بعد سے اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے کہ شریا سرن ہندوستان آچکی ہیں یا نہیں۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram/@shriya_saran1109)