اداکارہ شویتا تیواری اور ان کی بیٹی پلک سوئمنگ پول میں کچھ اس طرح آئیں نظر ، پہلی مرتبہ دکھا یہ انداز
ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری (Shweta Tiwari) اور ان کی بیٹی پلک تیواری (Palak Tiwari) نے اپنی کچھ تازہ تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں ماں بیٹی کی یہ جوڑی کافی مستی کرتی نظر آرہی ہیں ۔

اکتوبر کا مہینہ اب کچھ دنوں میں گزرنے والا ہے اور موسم میں بھی ٹھنڈک آنے لگی ہے ، لیکن ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری نے اپنی کچھ ایسی تصویریں شیئر کی ہیں ، جنہوں نے درجہ حرارت کافی زیادہ بڑھا دیا ہے ۔ سیریل کسوٹی زندگی کی میں پریرنا کا کردار ادا ہر دل میں جگہ بناچکیں اداکارہ شویتا تیواری ان تازہ تصاویر میں سوئمنگ پول کے مزے لیتی نظر آرہی ہیں اور کافی ہاٹ لگ رہی ہیں ۔ (Photo- @shweta.tiwari/Instagram)

صرف شویتا ہی نہیں ، ان کی بیٹی پلک تیواری بھی اس پول پارٹی میں ان کے ساتھ ہی ہیں ۔ پلک نے بھی اپنی بلیک مونوکنی میں اپنی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں ۔ (Photo- @palaktiwarii/Instagram)

شویتا اپنی ان تصاویر میں وہائٹ اور پنک ٹو پیس میں نظر آرہی ہیں ۔ شویتا تیواری ٹی وی کی مشہور اداکارہ ہیں اور ان کا انداز ہمیشہ ہی فینس کو کافی پسند آتا ہے ۔ (Photo- @shweta.tiwari/Instagram)

شویتا تیواری گزشتہ دنوں سونی چینل کے شو میرے ڈیڈ کی دلہن میں اداکار ورون بڈولا کے ساتھ نظر آئی ہیں ۔ ان دونوں کی کیمسٹری کافی پسند کی گئی ۔ (Photo- @shweta.tiwari/Instagram)

آپ کو بتادیں کہ شویتا بگ باس میں بھی نظر آچکی ہیں اور ان کی بے باکی اس شو میں ناظرین کو کافی پسند آئی تھی ۔ وہ بگ باس فور کی فاتح بھی رہ چکی ہیں ۔ (Photo- @shweta.tiwari/Instagram)

وہیں شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری کی بات کریں تو پلک جلد ہی فلم روزی سے اپنے بالی ووڈ سفر کی شروعات کرنے جارہی ہیں ۔ (Photo- @palaktiwarii/Instagram)

حال ہی میں اس فلم کا پوسٹر ریلیز ہوا تھا ۔ اس فلم میں پلک کے ساتھ ویویک اوبرائے بھی نظر آئیں گے ۔ (Photo- @palaktiwarii/Instagram)

شویتا تیواری اور پلک اکثر سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں ، جس میں ان ماں بیٹی کی بانڈنگ صاف نظر آتی ہے ۔ (Photo- @palaktiwarii/Instagram)