ممبئی: جب سے بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور ہندستان واپس آئی ہیں ،ان کے حمل کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ یہاں تک کہ بہن ریا کپور کی شادی میں بھی سونم اپنے حمل کی خبروں کو لیکر چرچا میں رہیں۔ شادی کی تصویروں پر بھی فینس نے کمینٹ کیا کہ وہ حاملہ ہیں۔ اس درمیان کپور خاندان کی طرف سے خوشخبری آئی ہے۔ آپ کو بتاتے ہیں کہ سونم کی بھابھی انترا موتی والا جلد ہی ماں بننے والی ہیں۔ اداکارہ نے گود بھرائی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جہاں فینس انہیں حاملہ ہونے کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
بالی ووڈ ادا کار انل کپور (Anil Kapoor) کی چھوٹی بیٹی ریا کپور اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ کرن بولانی (Karan Boolani) کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ انل کپور کی بڑی بیٹی سونم کپور(Sonam Kapoor) اپنی چھوٹی بہن ریا کپور (Rhea Kapoor Wedding) کی شادی میں شوہر آنند آہوجا کے ساتھ پہنچی۔ سونم کپور اس دوران کافی خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کو لے کر سوال اٹھنے لگے کہ کیا وہ حاملہ ہیں؟
بہن ریا کپور کی شادی میں سونم کپور کافی خوش نظر آرہی تھیں۔ وہیں ان کے لُک کی بات کریں تو انہوں نے پیسٹل گرین کلر کا انارکلی سوٹ پہنا تھا۔ سونم کپور اس دوران کافی صحتمند نظر آرہی تھیں، جسے دیکھ کر ان کے مداح قیاس آرائی کرنے لگے کہ کہیں سونم کپور کوئی خوشخبری تو نہیں دینے والی ہیں۔ اداکارہ کی تصویر اور ویڈیو دیکھ کر مداح ان کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سونم کپور کی پریگننسی کو لے کر صارف مسلسل سوال اٹھا رہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار انل کپور (Anil Kapoor) نے اپنی چھوٹی بیٹی ریا کپور (Rhea Kapoor) کے ہاتھ پیلے کر دیئے ہیں۔ 14 اگست کو ریا کپور نے اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ کرن بولانی کے ساتھ بے حد سادگی کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ شادی کے بعد نئی نویلی دلہن ریا کپور نے اپنے دولہے راجا کے ساتھ کئی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں دونوں کے چہرے پر ایک ہونے کی خوشی واضح طور پر جھلک رہی ہے۔ (تصویر کریڈٹ: @rheakapoor/Instagram)