کنڑ اداکارہ سنجنا گلرانی اور ان کے شوہر عزیز پاشا والدین بن گئے ہیں۔ سنجنا کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے اداکارہ کو ٹیگ کیا اور انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرکے بچے کی آمد کا اعلان کیا۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ مبارک ہو، یہ بیبی بوائے ہے۔ (Photo Crediti- Sanjjanaa Galrani Instagram)
بگ باس کنڑ کی کنٹیسٹنٹ رہی سنجنا نے مئی 2020 میں اپنے اہل خانہ کی موجودگی میں ڈاکٹر عزیز پاشا سے خفیہ شادی کی تھی۔ اداکارہ نے اس کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی شادی خفیہ شادی نہیں تھی لیکن وہ اسے عام کرنے کا کبھی ارادہ نہیں رکھتی تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ اداکارہ نے عزیز پاشا سے مسلم رسم و رواج کے مطابق شادی کی تھی۔ انہوں نے اپنا مذہب تبدیل کر کے اسلام قبول کر لیا اور سنجنا سے نام بدل کر ماہرہ رکھ لیا۔ (فوٹو کریڈٹ- سنجنا گلرانی انسٹاگرام)
سنجنا عزیز کو اس وقت سے جانتی تھی جب وہ 16 سال کی تھیں۔ وہ پیشے سے ایک ڈاکٹر ہیں۔ سنجنا نے 35 سال کی عمر میں ایک فیملی بنانے کی شروعات کرنے کا فیصلہ کیا اور انکشاف کیا کہ اس عمل میں وزن بڑھنے کی وجہ سے وہ کمر کے نچلے حصے میں شدید درد جیسے مسائل سے لڑ رہی تھیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ کا وزن 18 کلو بڑھ گیا تھا جو کہ ان کی کمر میں درد کی ایک وجہ تھی۔ (فوٹو کریڈٹ- سنجنا گلرانی انسٹاگرام)
اداکارہ سنجنا گلرانی کا نام اس سے پہلے انوشکا شرما کے شوہر وراٹ کوہلی کے ساتھ بھی جوڑا گیا تھا۔ دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد لوگوں نے ان کے افیئر کی باتیں شروع کر دیں۔ تاہم بعد میں اداکارہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی صرف ان کے اچھے دوست ہیں۔ (فوٹو کریڈٹ- سنجنا گلرانی انسٹاگرام)