بالی ووڈ ہیروئنس سے زیادہ کماتی ہیں جنوبی ہند کی یہ اداکارائیں، لیتی ہیں اتنی فیس ، جان کر رہ جائیں گے دنگ
بالی ووڈ اسٹارس (Bollywood Stars) کی طرح جنوبی ہند فلم انڈسٹری (South Film Industry) کے سلیبریٹیز بھی کافی ہائی پروفائل ہوتے ہیں ، جنہیں لوگ کافی پسند کرتے ہیں ۔ انہوں نے اداکاری کے دم پر ایک مقام حاصل کیا ہے ۔

اداکارہ انوشکا شیٹی کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہوں گے ۔ انوشکا ساوتھ سنیما کی سپرہٹ اداکارہ ہیں ۔ پہلے انوشکا ایک فلم کیلئے دو سے ڈھائی کروڑ روپے تک لیتی تھیں ، لیکن باہولی فلم کی کامیابی کے بعد انہوں نے فیس بڑھا دی ہے ۔ اب اداکارہ ایک فلم کیلئے تقریبا پانچ کروڑ روپے لیتی ہیں ۔

ساوتھ انڈسٹری کی ایشوریہ کہی جانے والی اداکارہ پریامنی تمل ، تیلگو اور کنڑ کے علاوہ ہندی فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں ۔ پریامنی ایک فلم کیلئے ڈھائی سے تین کروڑ روپے فیس لیتی ہیں ، جو بالی ووڈ کی کئی اداکاراوں کی فیس سے کافی زیادہ ہے ۔

کاجل اگروال بالی ووڈ کے ذریعہ تو موٹی رقم کماتی ہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ ٹالی ووڈ پروجیکٹس میں بھی کام کرتی ہیں ۔ اجے دیوگن کے ساتھ سنگھم فلم اور اکشے کمار کے ساتھ اسپشیل چھبیس فلم میں نظر آچکیں اداکارہ کاجل ایک فلم کیلئے کم سے کم دو کروڑ روپے لیتی ہیں ۔

ساوتھ کی خوبصورت اداکارہ شریا سرن بھی ایک فلم کیلئے کم سے کم دو کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کرتی ہیں ۔ شریا مس انڈیا کا خطاب بھی جیت چکی ہیں ۔

ناگا ارجن کے بیٹے ناگا چیتنیہ کی اہلیہ سامنتھا بھی ساوتھ کی سپرہٹ اداکاراوں میں سے ایک ہیں ۔ وہ ایک فلم کیلئے کم سے کم کروڑ روپے لیتی ہیں ۔

کیرتی سریش نے بہت کم وقت میں ساوتھ فلم انڈسٹری میں اپنی اہم شناخت بنالی ہے ۔ وہ ایک فلم کیلئے تقریبا دو کروڑ روپے لیتی ہیں ۔

دے دے پیار دے سے مشہور ہوئی اداکارہ رکول پریت بھی ساوتھ سنیما سے وابستہ ہیں ۔ اداکارہ ایک فلم کیلئے ایک کروڑ روپے لیتی ہیں ۔

ساوتھ انڈین اداکارہ ترشا سال 2010 میں بالی ووڈ فلم کھٹا میٹھا میں نظر آئی تھیں ۔ اداکارہ فلم کیلئے ایک کروڑ روپے لیتی ہیں ۔

فلم باہوبلی سے مشہور ہوئی اداکارہ تمنا بھاٹیہ ساوتھ کی سپراسٹار ہیں ۔ تمنا ایک فلم کیلئے کم سے کم 90 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے لیتی ہیں ۔