شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کے 'منت' میں ایک بار پھر خوشی لوٹ آئی ہے۔ بالی ووڈ کے کنگ خان کے چہرے پر 27 دن بعد خوشی نظر آئی جب ان کا پیارا بیٹا آرین خان (Aryan Khan) جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے باہر آیا۔ جمعرات کو بامبے ہائی کورٹ نے منشیات کے مقدمے میں آرین کو ضمانت دے دی ہے جو ان کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دائر کیا تھا۔ آرین کی ضمانت ملنے کے بعد بہن سہانا خان (Suhana Khan نے انسٹاگرام پر ایک خصوصی تصویر کے ذریعے اس خوشی کا اظہار کیا ہے۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے انتہائی خاص انداز میں صرف تین الفاظ لکھ کر اپنی محبت کا اظہار کیا جو اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
: آرین خان (Aryan Khan) کی ضمانت کے لئے بالی ووڈ شخصیات کے ساتھ مداح بھی مسلسل دعا کر رہے تھے۔ دو بار ضمانت عرضی منسوخ کرنے کے بعد آخر کار گوری خان (Gauri Khan) اور شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کے ’منت‘ میں خوشیاں پھر لوٹ آئی ہیں۔ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو کروز شپ ڈرگ معاملے میں بامبے ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ اس خبر سے آرین خان کے چھوٹے بھائی ابرام خان (Abram Khan) اور بہن سہانا خان (Suhana Khan) کافی خوش ہیں۔ سہانا خان کے ایک پوسٹ کے ساتھ ابرام کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ خوشی سے اپنے والد شاہ رخ خان کے انداز کو کاپی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
آرین خان (Aryan Khan) کی ضمانت کی خبر سامنے آنے کے بعد مداح شاہ رخ خان کے بنگلے کے باہر جمع ہوگئے۔ بڑے بھائی کے جلد گھر آنے کی خبر جیسے ہی ننہے ابرام خان کو ہوئی کہ وہ خوشی سے جھومتے ہوئے بالکنی میں پہنچ گئے اور گھر کے باہر جمع ہوئے مداحوں اور میڈیا کی طرف سے پاپا شاہ رخ خان کی طرح ہاتھ ہلاتے ہوئے نظر آئے۔
واضح رہے کہ ڈرگس معاملے میں آرین خان سمیت دیگر دو ملزم ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو بھی جمعرات کی شام کو بامبے ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی سپوٹرس بھی مسلسل آرین خان کے لئے ٹوئٹ کر رہے ہیں۔ بالی ووڈ ستاروں کی بات کریں تو ابھی تک کئی اداکار، ڈائریکٹرس اور دیگر نے پوسٹ شیئر کرکے شاہ رخ خان کو سپورٹ کیا ہے۔ کرن جوہر، ملائیکہ اروڑہ، امرتا اروڑہ، شنایا کپور اور سونم کپور نے آرین خان کی ضمانت کے بعد پوسٹ شیئر کیا۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کا گلیمرس انداز ایک مرتبہ پھر نظر آیا ۔ ایک فوڈ برانڈ کی لانچنگ پارٹی کے موقع پر گوری کا شاندار انداز دکھا ۔ اس فوڈ برانڈ کے ساتھ گوری بھی وابستہ ہیں ۔ لانچنگ کے موقع پر گوری بلیک اینڈ وہائٹ رنگ کے پولکا ڈاٹ والی شارٹ ڈریس میں نظر آئیں ۔ اس تصویر میں گوری کا گلیمرس انداز قابل دید ہے ۔ (Photo:@gaurikhan/Instagram)
انہوں نے بتایا کہ میں جیسے ہی وہاں پہنچا سبھی باتیں کررہے تھے کہ مسلم لڑکا ، کیا لڑکی کا نام بھی بدلے گا ، کیا وہ مسلمان بن جائے گی ۔ اس وقت شاہ رخ نے مذاق میں کہا تھا کہ انہوں نے گوری کو نماز پڑھنے کیلئے کہا ہے اور گوی کو برقع پہننا ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ میرے اتنا کہتے ہی گوری کے سبھی رشتے دار خاموش ہوگئے ۔ تصویر : گوری خان انسٹاگرام ۔