شاہ رخ خان اور انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان کی بیٹی سہانا خان نیویارک چھوڑ رہی ہیں۔ وہ نیویارک یونیورسٹی کے ٹِش اسکول آف آرٹس میں فلم سازی کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ یہ ان کے تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ سے معلوم ہوا ہے۔ سہانا نے انسٹاگرام پر ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی تھی۔ اس تصویر میں ایک ٹرک ایک بڑی عمارت کے سامنے جاتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ جس پر نیویارک چھوڑنے والے لوگوں کے لیے پیغام لکھا نظر آرہا ہے۔ یہ پیغام ان کے لیے خاص ہے۔ انہوں نے صرف اسی کے ذریعے نیویارک چھوڑنے کا اشارہ دیا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ ٹرک پر لکھا ہے، "فکر نہ کرو، اگر آپ نیویارک چھوڑ دیتے ہیں، تب بھی آپ نیو یارک ہی رہیں گے۔" اس کیپشن کے ساتھ انہوں نے دل ٹوٹنے والا ایموجی بھی شامل کیا ہے۔ سہانا کی اس پوسٹ پر ان کے دوستوں نے بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ( Instagram @suhanakhan2)
نئی دہلی: شاہ رخ خان (ShahRukh Khan) کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ وہ ہمیشہ نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے اسٹائل اور ڈریسنگ کے حوالے سے بھی چرچا میں بنی رہتی ہیں۔ ان ہر ایک تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو جاتی ہے۔ بالی ووڈ میں ڈیبیو کیے بغیر ان کی بہت بڑی فین فالونگ ہے۔ شاہ رخ خان پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں کہ سہانا خان بطور اداکارہ بالی ووڈ میں کیریئر بنائیں گی۔
ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) انڈسٹری کی سب سے مشہور اسٹار کڈس میں سے ہیں۔ انہوں نے اب تک بالی ووڈ میں قدم بھی نہیں رکھا ہے اور پہلے ہی ان کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالورس ہیں، جو ان کی ہر ایک ادا پر جان نچھاور کرتے ہیں۔ سہانا خان ان دنوں نیویارک (Suhana Khans New York) میں ہیں، جہاں وہ اپنی تعلیم میں مصروف ہیں۔ سہانا خان اکثر مداحوں کو سوشل میڈیا پر اپنی نیو یارک کی زندگی کی جھلک دکھاتی رہتی ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: @suhanakhan2)
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا بھلے ہی ابھی تک فلم ڈیبیو نہیں ہوا ہے ، لیکن ان کی فین فالوئنگ کسی سپر اسٹار سے کم نہیں ہے ۔ سہانا خان کے فینس تہہ دل سے چاہتے ہیں کہ وہ بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو جلد سے جلد کریں ۔ اب لگتا ہے کہ سہانا خان کے فینس کی یہ خواہش جلد ہی پوری ہونے والی ہے ، کیونکہ مشہور فلم ڈائریکٹر زویا اختر جلد ہی سہانا کو لانچ کرنے جارہی ہیں ۔
حال ہی میں سہانا نے سیلفی تصویر بھی شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ان دنوں اپنی تصویروں کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں ۔ وہ ان دنوں اپنے انسٹاگرام پر پہلے سے زیادہ سرگرم نظر آرہی ہیں ۔ وہ ایک کے بعد ایک اپنی نئی تصویریں یہاں شیئر کررہی ہیں ۔ تصویر : Instagram @suhanakhan2
ممبئی: شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) اور گوری خان کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) نے بھلے ہی ابھی تک بالی ووڈ میں ڈیبیو نہ کیا ہو، لیکن اس سے پہلے ہی وہ اسٹار بن گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سہانا خان (Suhana Khan) کی بڑی تعداد میں فین فالوئنگ ہے، جن کی نظر اکثر ہی ان کی تصویروں اور ویڈیوز پر مرکوز رہتی ہیں۔ سہانا خان بھی سوشل میڈیا (Suhana Khan Photos) پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور آئے دن اپنے نئے اور اسٹنگ اوتار سے مداحوں کے دلوں کی دھڑکنیں بڑھاتی رہتی ہیں۔ اس درمیان ایک بار پھر سہانا خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس نے انٹرنیٹ کا درجہ حرارے بڑھا دیا ہے۔ ( Instagram @suhanakhan2)
اس سے پہلے بھی سہانا خان نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر تصویر شیئر کی جو انٹرنیٹ پر کافی سرخیوں میں رہی۔ یہ سہانا خان کی مرر سیلفی ہے، جس میں وہ بلیک اور وہائٹ رنگ (سیاہ اور سفید رنگ) کے کراپ ٹاپ میں نظر آرہی ہیں۔ اس سیلفی میں سہانا خان اپنے کورس پلانٹ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ مداحوں کے درمیان سہانا خان کی یہ مرر سیلفی خوب پسند کی جارہی ہے۔ حالانکہ یہ پہلی بار نہیں ہے، جب سہانا خان نے اپنے اسٹنگ لُک سے لوگوں کے ہوش اڑائے ہوں۔
وہیں حال ہی میں سہانا خان اپنی ایک ایسی ہی پوسٹ کی وجہ سے زبردست سرخیوں میں آگئی ہیں ۔ سہانا خان (Suhana Khan) نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کچھ انتہائی بولڈ اور خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں میں سہانا خان اوولو باڈی کون ڈریس (beautiful olive bodycon dress) پہنے نظر آئیں اور ان کا یہ دلکش انداز لوگوں کو خوب پسند آرہا ہے۔ ( Instagram @suhanakhan2)
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ان دنوں سوشل میڈیا پر زبردست سرگرم ہیں ۔ سہانا نے بھلے ہی ابھی تک بالی ووڈ میں ڈیبیو نہیں کیا ہے ، لیکن ان کی فین فالوئنگ کسی اسٹار سے کم نہیں ہے ۔ وہ اپنے فینس کے درمیان موضوع بحث بنے رہنے کیلئے آئے دن دلچسپ پوسٹ شیئرکرتی رہتی ہیں ۔ وہیں حال ہی میں سہانا خان اپنی ایک ایسی ہی پوسٹ کی وجہ سے زبردست سرخیوں میں آگئی ہیں ۔ سہانا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک انتہائی بولڈ اور خوبصورت تصویر شیئر کی ہے ۔ وہیں اس تصویر کے ساتھ انہوں نے ایک شاندار کیپشن بھی لکھا ہے ۔ (Photo Credit- @suhanakhan2/Instagram)
سہانا خان مسلسل اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس سے پہلے حال ہی میں سہانا خان نے انسٹاگرام پر زبردست بولڈ انداز دکھایا ہے ۔ انہوں نے اپنے اکاونٹ پر خوبصورت تصویر شیئر کی ہے ۔ اس تصویر میں سہانا گرین ڈریس میں نظر آرہی ہیں ۔ وہیں کھلے بالوں میں سہانا کا انداز قاتلانہ ہے۔ (Photo Credit- @suhanakhan2/Instagram)
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور گوری خان کی لاڈلی بیٹی سہانا خان سوشل نیٹ ورک سائٹ انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن اپنی تازہ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ سہانا نے حال ہی میں اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں ، جو ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں ۔ تصویر : - suhanakhan2
بتادیں کہ سہانا کے بالی ووڈ ڈیبیو کو لے کر آئے دن سوشل میڈیا پر بحث ہوتی رہتی ہے ۔ ان کے چاہنے والے انہیں جلد ہی بڑے پردے پر دیکھنے کیلئے بے قرار ہیں ، لیکن اب تک سہانا کے ڈیبیو کو لے کر کوئی بھی آفیشیل اعلان نہیں ہوا ۔ ویسے سوشل میڈیا پر بھی سہانا کی فین فالوئنگ کافی زیادہ ہے ۔ تصویر : Instagram @suhanakhan2