உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مادھوری دکشت نے ٹھکرائے جن سپرہٹ فلموں کے Offer، ان فلموں نے چمکائی دوسری اداکارہ کی قسمت

    بالی ووڈ کی ’دھک دھک گرل‘ مادھوری دکشت (Madhuri Dixit) نے 90 کی دہائی میں کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کی خوبصورتی اور اداکاری کا ہر کوئی دیوانہ ہے۔ بالی ووڈ میں جو جگہ مادھوری دکشت نے بنائی ہے، وہ اب تک کوئی اور اداکارہ نہیں بناسکی ہے۔ ‘ساجن‘، ’ہم آپ کے ہیں کون‘ سے لے کر ‘دل تو پاگل ہے‘، ‘بیٹا‘ جیسی کئی فلموں میں ان کی اداکاری کو بے حد پسندکیا گیا۔ ایک وقت، مادھوری دکشت کو ایک ساتھ کئی فلموں کے آفر ملا کرتے تھے۔ ایسے میں انہوں نے کئی ایسی بڑی فلموں کو بھی مسترد کردیا، جنہیں کرکے دوسری اداکارہ کی قسمت چمک گئی۔ آئیے جانتے ہیں کہ کچھ آئی ہی فلموں کے بارے میں۔