ضمانت کے لئے یہ تھی شرط: ریا چکرورتی کو ایک لاکھ کے ذاتی مچلکے پر ضمانت ملی ہے۔ انہیں اپنا پاسپورٹ جمع کرنا ہوگا۔ ممبئی سے باہر جانے کے لئے عدالت سے اجازت لینی ہوگی۔ ساتھ ہی نزدیکی پولیس اسٹیشن میں صبح 11 بجے ہر روز 10 دن اپنی حاضری دینی ہوگی۔ مہینے میں ایک بار ریا چکرورتی کو این سی بی کے دفتر میں بھی حاضری دینی ہوگی۔
سشانت سنگھ راجپوت کی موت (Sushant Singh Rajput Death Case) سے متعلق ڈرگس معاملے میں ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty Bail) کو بامبے ہائی کورٹ سے ملی ضمانت کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اب سپریم کورٹ میں چیلنج دے گی۔ ایڈیشنل سالسٹر جنرل انل سنگھ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد کہا، ’اس معاملے میں قانون سے متعلق کئی طرح کے سوال ہیں۔