
ریاچکرورتی (Rhea Chakraborty) کے بھائی شووک چکرورتی کو (Souvik Chakraborty) این سی بی (NCB) نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت کے منیجر سیموئل میرانڈا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں کو ڈرگس کی لین۔دین کیلئے جانچ کے بعد گرفتارکیا گیا ہے۔

شووک چکرورتی کو (Souvik Chakraborty) کو لیکر جانچ میں تصدیق ہوئی ہے کہ وہ ڈرگس پیڈلر سے ڈرگ خریدتے تھے۔ حالانکہ یہ ابھی پتہ نہیں چلا ہے کہ وہ خریدے ہوئے ڈرگس کا کیا کرتے تھے۔

اگر شووک چکرورتی کو (Souvik Chakraborty) کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دیکھیں گے تو پتہ چلے گا کہ وہ خوب پارٹی کرتے ہیں۔

اسنسٹاگرام پر شووک چکرورتی کو (Souvik Chakraborty) کی زیادہ تر تصویریں پارٹی کرتے ہوئے ہی نظر آتی ہیں۔

شووک چکرورتی کو (Souvik Chakraborty) ابھی پڑھائی کرتے ہیں لیکن وہ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے ساتھ کچھ کمپنیوں کے حصے دار بھی ہیں۔

نے انٹرویو میں اپنے بھائی اور شووک چکرورتی کو (Souvik Chakraborty) کے رشتے کے بارے میں بھی بتایا تھا<span style="color: #2b2b2b; font-size: 16px;"> </span>

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے معاملے میں سی بی آئی (Central Bureau of Investigation) اور ای ڈی (Enforcement Directorate) کے علاوہ اب نارکو ٹکس کنٹرو بیورو (Narcotics Control Bureau) بھی جانچ کر رہی ہے۔

اس درمیان این سی بی (NCB) نے منگل کو ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس کا تعلق اداکارہ ریاچکرورتی (Rhea Chakraborty) کے ساتھ بتایا جارہا ہے۔

<br />این سی بی کے ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے شخص نشے کا کاروبار کرتا ہے۔ ڈرگس کی سپلائی اور کئی بالی ووڈ کے لوگوں کے ساتھ اس کے تعلق کے الزام میں فی الحال اس شخص سے پوچھ۔گچھ چل رہی ہے۔ جلد ہی اس کی گرفتاری کی بھی تصدیق کر دی جائے گی۔

<br />این سی بی نے سوشانت کیس میں ڈرگس اینگل آنے کے بعد 26 اگست کو ریا چکرورتی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ حال ہی میں این سی بی نے ڈرگس کے معاملے میں ریا چکرورتی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

<br />واضح ہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی لاش 14 جون کو ممبئی کے باندرہ کے علاقے میں واقع ان کے فلیٹ میں ملی تھی۔

گزشتہ مہینے سشانت کے والد کے کے سنگھ نے اداکارہ ریا چکرورتی کے خلاف پٹنہ کے راجیو نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا تھا۔ اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سی بی آئی اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے بعد سے سوشانت کے کنبے نے ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ سی بی آئی جانچ کے دوران اس کیس میں ڈرگ اینگل سامنے آیا ہے۔ ریا کے کچھ اور اسکرین شاٹس سامنے آئے ہیں جس کو خود سشانت کی بہن شویتا کیرتی سنگھ نے شیئر کیا ہے۔

سشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی (Shweta Singh Kriti) نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں اسپتال ملازم یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ سشانت کا قتل ہوا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کو دئے انٹرویو کی کلپ شویتا نے شیئر کی ہے جس میں اس شخص نے سشانت سنگھ راجپوت کی لاش کے بارے میں کئی رونگٹے کھڑے کر دینے والی باتیں بتائی ہیں۔ ویڈیو میں جو شخص نے دعوے کئے ہیں وہ واقعی خوفناک ہیں۔ اسپتال ملازم کہہ رہا ہے کہ میں باڈی کو کوپر اسپتال اور پھر شمشان گھاٹ تک لیکر گیا تھا۔ اسپتال میں ریا چکرورتی کے آنے کی بات بھی اس شخص نے قبول کی ہے۔ ملازم نے نے کہا کہ دو لوگوں نے میرے سے کہاتھا کہ کیا دکھا سکتے ہو باڈی؟ وہ آئیں اس نے باڈی دیکھی اور سشانت سے معافی مانگی تھی۔

شویتا سنگھ کیرتی نے اب جو اسکرین شاٹ شیئر کئے ہیں وہ ایک وہاٹس ایپ گروپ کے ہیں۔ اس میں سیموئل مرانڈا، شووک چکرورتی، سدھارتھ پٹھانی، آیوش شرما، آنندی اور دپیش ساونت مممبر ہیں۔

ان چیٹس میں ریاچکرورتی اور ان کے بھائی شووک چکرورتی کسی سے ڈوبی (Doobie) آرڈر کر رہے ہیں۔ ڈوبی گانجے کی ایک سگریٹ ہوتی ہے۔ اسکرین شاٹس تیس جولائی کے بتائے جارہے ہیں۔ ان وہاٹس ایپ چیٹس میں آیوش، سدھارتھ پٹھانی اور مراںڈا کے کمینٹ نظر آرہے ہیں۔ شویتا نے جو اسکرین شاٹس شیئر کئے ہیں وہ NIFW نام کے وہاٹس ایپ گروپ کے ہیں۔ تصویر سابھار: (@shwetasinghkirt/Twitter)۔

اس چیٹس میں زیادہ تر لوگوں کی پہچان نام سے ہو رہی ہے لیکن یہ کس کے موبائل کی چیٹ ہے یہ نہیں پتہ چل پایا ہے۔ موبائل اوونر کا جواب آتا ہے۔ واٹر اسٹون کی بکنگ کینسل ہو گئی ہے۔ اس میں کئی طرح کی بات۔چیت ہے۔ SSR کو ڈوبی مل گئی ہے نہ؟ تصویر سابھار: (@shwetasinghkirt/Twitter)۔

شویتا نے جو میسیج شیئر کئے ہیں اس میں شووک کا ایک میسج ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں، جلدی پہنچو آیوش کو بولنا ڈوبیز لیتا آئے۔ ایک میسیج اور دکھائی دے رہا ہے جس میں لکھا ہے۔ اسپیکرس بھی لیکر آنا۔ تصویر سابھار: (@shwetasinghkirt/Twitter)۔

ایک چیٹ سیموئل مرانڈا کی سامنے آئی ہے اس میں ایک شخص کہتا ہے کہ اشوک کو کال کرو۔ اس کے جواب میں مرانڈا کہتا ہے۔ اسٹاف کیلئے نہ؟ اس کے جواب میں کوئی پوچھتا ہے ہمارے پاس اب نہیں ہے۔ مرانڈا جواب دیتا ہے اوکے ٹھیک ہے۔ سدھارتھ کو کسی نے کہا کہ صرف ایک ڈوبی بچی ہے۔ آگے سدھارتھ کہتے ہیں اشوک کس کے حوالے سے کہہ رہے ہیں کہ وہ مینیج کر دیں گے۔ اس پر سامنے والا شخص کہتا ہے کہ میں نے اسے آج لانے کیلئے کہا ہے۔ اس کے بعد سدھارتھ اشوک کو کال کرنے کی بات کہتے ہیں۔ (فوٹو بشکریہ- @ shwetasinghkirt / ٹویٹر)

سیموئل مرانڈا اس گروپ میں ڈرگس کی ایک تصویر بھی شیئر کرتے ہیں۔ تصویر سابھار: (@shwetasinghkirt/Twitter)۔

سشانت کی بہن شویتا نے دو ٹویٹ کرکے ان تصویروں کو شیئر کیا ہے۔ اپنے پہلے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے ہم کیا نتیجہ نکال رہے ہیں؟ (تصویر سابھار: @rhea_chakraborty/shwetasinghkirti/Instagram)۔

اپنے پہلے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے ہم کیا نتیجہ نکال رہے ہیں؟ اپنے دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کیا ہورھا تھا۔#ArrestCulpritsOfSSR. (: @shwetasinghkirti/Instagram)۔

سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ای ڈی نے ریا چکرورتی کی چیٹ کی ری کور چیٹ کی بنیاد پر اس معاملے میں ڈرگ اینگل کا انکشاف کیا تھا۔ این سی بی نے ریا سمیت 5 پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت میں درج کیا ہے۔

اسی کے ساتھ ہی سشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ریا کے کچھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں۔ جس میں ایوش ، سدھارتھ پٹھانی ، مرانڈا ، شووک ڈرگس کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Death Case) کی موت کے راز سے پردہ اٹھانے کہلئے سی بی آئی (CBI) کی ٹیم دن رات ایک کر رہی ہے۔ سی بی آئی نے آج بھی سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) کو پوچھ گچھ کیلئے ڈی آر ڈی او گیسٹ ہاؤس بلایا ہے۔ جہاں اسے پوچھ۔گچھ کی جارہی ہے۔

خبر ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Death Case) کی موت کے معاملے کی تحقیقات میں مصروف سی بی آئی کی ٹیم اس پورے کیس میں سچ کا پتہ لگانے کیلئے اب ریا چکرورتی کا پالی گراف ٹیسٹ بھی کروا سکتی ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) نے جمعرات کو سی بی آئی کی ٹیم نے 10 گھنٹے سے زیادہ تک پوچھ۔گچھ کی تھی۔ کئی راؤنڈ کی پوچھ۔گچھ کے بعد اب خبر آرہی ہے کہ سی بی آئی ریا کا پالیگراف ٹیسٹ کرانے کی تیاری میں ہے۔ حالانکہ اس کیلئے سی بی آئی کووکرٹ سے اجازت لینی ہوگی۔ ساتھ ہی اس کیلئے ریاچکرورتی سے بھی بات کرنی ہوگی۔

ریا چکرورتی نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے سشانت سنگھ کے ساتھ بیرون ممالک کا سفر کیا، جس کا خرچ سشانت سنگھ نے ہی اٹھایا۔

بتادیں کہ سی بی آئی سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں آج ایک مرتبہ پھر ریاچکرورتی سے پوچھ۔گچھ کر رہی ہے۔ CBI کے ذرائع کے حوالے سے جانکاری ملی ہے کہ ریا نے پوچھ۔گچھ کے دران خود کو بے قصور بتایا ہے۔ جمعے کو ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) سی بی آئی کی ٹیم نے 10 گھنٹے سے زیادہ تک پوچھ۔گچھ کی تھی۔ ریا پر جانچ میں ساتھ نہ دینے کا بھی الزام ہے۔

بتادیں کہ نارکوٹکس بیورو یعنی این سی بی سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ڈرگس کے پہلو پر جانچ کر رہی ہے۔ کبھی این سی بی کی طرف سے ریاچکرورتی کو پوچھ۔گچھ کیلئے سمن پھیجا جاسکتا ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) بہت جلد بالی ووڈ کو چھوڑنے کی تیاری میں تھے اور ممبئی سے کہیں دور چلے جانا چاہتے تھے۔ یہ ساری بات ایک آڈیو کلپ کے سامنے آنے کے بعد پتہ چلی ہے۔ اس آڈیو کلپ میں مبینہ طور پر سشانت اپنے مستقبل کی پلاننگ کر رہے ہیں۔

اس آڈیو کلپ میں ان کی گرل فرینڈ ریاچکرورتی (Rhea Chakraborty)، اندرجیت چکرورتی (Indrajit Chakraborty) اور کچھ فائنینشیل ایڈوائزر بھی ساتھ میں بیٹھ کر سشانت کے ساتھ فائنینشیل مینیجمنٹ کی بات کر رہے ہیں۔

اس کلپ میں سشانت یہ کہتے سشانت کو یہ کہتے سنا جارہا ہے کہ وہ ممبئی سے نکلنا چاہتے ہیں، اس لئے انہیں اپنے مستقبل کو لیکر کوئی بڑا فیصلہ لینا ہوگا۔ سشانت اسی کے چلتے ریٹائرمنٹ پلان تیار کرنے میں لگے ہوئے تھے۔

میڈیا میں جس 36 منٹ کے آڈیو کلپ کی بات کہی جارہی ہے، نیوز18 صاف طور سے اس کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ اس آڈیو کو سننے کے بعد یہی لگتا ہے کہ سشانت اپنے پیسوں کو لیکر کافی فکرمند تھے اور انہیں لیکر مستقبل کی پلاننگ کرنے میں لگے ہوئے تھے۔

آڈیو میں سشانت بالی ووڈ چھوڑنے سے لیکر اپنی بیماری تک کی بات کر رہے ہیں۔ اس کلپ میں ریا اور انے والد اندرجیت چکرورتی بھی اپنی بات رکھ رہے ہیں۔

آڈیو کلپ کو سننے کے بعد ایسا ہی لگ ریاچکرورتی ہے کہ ریا سشانت کے پیسوں کی ایف ڈی کرانا چاہتی تھیں۔ ریا کہہ رہی ہیں کہ سشانت کے کارڈ میں 10 سے 15 لاکھ روپئے سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔

آڈیو کلپ میں ریا بول رہی ہیں کہ سشانت کے کارڈ میں ابھی کافی زیادہ پیسہ ہے اس لئے اس کی ایف ڈی کرا لینی چاہئے۔ اگر کبھی میں ان کے پاس نہیں رہی اور اس وقت شروتی اور مرانڈا بھی وہاں موجود نہیں رہے اور تیسرے شخص کو سشانت کا کرڈ ہاتھ لگ گیا تو وہ کارڈ کا کچھ بھی نہ کر سکے۔ ریا کہہ رہی ہیں کہ سشانت کے بینک میں جو پیسے ہیں انہیں ایسی جگہ لگانا ہے جہاں انہیں سود ملتا رہے اور ان کا پیسہ بھی محفوظ رہے۔ کوئی بھی سشانت کے دستخب کے بغیر ایف ڈی تڑوا نہ سکے۔

آڈیو کلپ میں سشانت سنگھ راجپوت بول رہے ہیں کہ وہ کسی بھی طرح اس شہرکو چھوڑنا چاہتے ہیں۔ لیس سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ابھی فائنل رپورٹ نہیں ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

وہیں ریا کہہ رہی ہیں کہ پہلے گوا جائیں گے، وہیں پر ایک دو ماہ رہیں گے۔ گوا میں رہنے کےبعد ہی ہم یہ طے کریں گے کہ ہمیں آگے کی زندگی کہاں گزارنی ہے۔

سشانت بول رہے ہیں کہ وہ ریٹائرمنٹ کی تیاری ابھی سے کرنا چاہتے ہیں۔ سشانت نے کہا ہے کہ وہ کسی (Natural place) پر جانا چاہتے ہیں۔ اس پر ریا بولتی ہیں پاونا ایسی جگہ ہے جہاں پر من کو سکون ملے۔

سشانت نے کہا ایسا مشکل وقت کبھی نہیں دیکھا:آڈیو کلپ میں سشانت سنگھ راجپوت کہہ رہے ہیں۔ کہ میں آپ سبھی سے صرف درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ یہ سب کیسے ختم کیا جاسکتا ہے اور پیسے بچائے جا سکتے ہیں۔ اس وقت میرا مشکل وقت چل رہا ہے۔ ایسا وقت میں اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا ہے۔ اس کے بعد آڈیو کلپ میں کسی کی آواز آتی ہےتو اہسے وقت میں ہی تو پرائیویٹ ٹرسٹ کو بنایا جاتا ہے جہاں پر شخص کے سارے فائنینشیل فیصلوں کو ٹرسٹ سے جڑے لوگوں کو ساتھ میں رکھ کر دیکھ۔ریکھ کی جاتی ہے۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے بعد سے سوشانت کے کنبے نے ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ سی بی آئی جانچ کے دوران اس کیس میں ڈرگ اینگل سامنے آیا ہے۔ ریا کے کچھ اور اسکرین شاٹس سامنے آئے ہیں جس کو خود سشانت کی بہن شویتا کیرتی سنگھ نے شیئر کیا ہے۔

سشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی (Shweta Singh Kriti) نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں اسپتال ملازم یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ سشانت کا قتل ہوا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کو دئے انٹرویو کی کلپ شویتا نے شیئر کی ہے جس میں اس شخص نے سشانت سنگھ راجپوت کی لاش کے بارے میں کئی رونگٹے کھڑے کر دینے والی باتیں بتائی ہیں۔ ویڈیو میں جو شخص نے دعوے کئے ہیں وہ واقعی خوفناک ہیں۔ اسپتال ملازم کہہ رہا ہے کہ میں باڈی کو کوپر اسپتال اور پھر شمشان گھاٹ تک لیکر گیا تھا۔ اسپتال میں ریا چکرورتی کے آنے کی بات بھی اس شخص نے قبول کی ہے۔ ملازم نے نے کہا کہ دو لوگوں نے میرے سے کہاتھا کہ کیا دکھا سکتے ہو باڈی؟ وہ آئیں اس نے باڈی دیکھی اور سشانت سے معافی مانگی تھی۔۔

سشانت سنگھ راجپوت کی موت معاملہ میں سی بی آئی نے جمعہ کو اہم ملزمہ اور اداکار کی گرل فرینڈ رہ چکیں اداکارہ ریا چکرورتی سے دس گھنٹے طویل پوچھ گچھ کی ۔ پوچھ گچھ کیلئے سی بی آئی نے ریا چکرورتی کو سمن جاری کیا تھا ، جس کے بعد اداکارہ ڈی آر ڈی او کے گیسٹ ہاوس پہنچیں ، جہاں سی بی آئی کی ٹیم نے اداکارہ سے پوچھ گچھ کی ۔ ریا چکرورتی کے علاوہ سی بی آئی نے سشانت کے فلیٹ ساتھی سدھارتھ پٹھانی ، کک نیرج سنگھ ، دپیش ساونت ، سیموئل مرانڈا اور کیشو سے بھی پوچھ گچھ کی ہے ۔ سی بی آئی کے سوال و جواب کے بعد سدھارتھ پٹھانی اور دیپیش ساونت سرکاری گواہ بننے کیلئے تیار ہوگئے ہیں ۔(photo credit: Viral Bhayani)

سی بی آئی کی 10 گھنٹے کی طویل پوچھ گچھ کے بعد ریا چکرورتی ڈی آر ڈی او کے گیسٹ ہاوس سے باہر نکلیں ۔ (photo credit: Viral Bhayani)

اس دوران ریا چکرورتی کے بھائی شیوک چکرورتی بھی ان کے ساتھ موجود رہے ۔ سی بی آئی سے پوچھ گچھ کے بعد ریا ڈی آر ڈی او آفس سے نکلیں ، لیکن اپنے گھر نہیں گئیں ۔ (photo credit: Viral Bhayani)

یہاں سے ریا چکرورتی سیدھے سانتاکروز پولیس اسٹیشن پہنچیں ، جہاں ریا کے ساتھ ان کے بھائی شیوک بھی موجود رہے ۔ (photo credit: Viral Bhayani)

غور طلب ہے کہ سشانت موت معاملہ میں جانچ کے آٹھویں دن ریا چکرورتی کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا گیا تھا ، جہاں اداکارہ سے تقریبا ساڑھے گھنٹے طویل پوچھ گچھ ہوئی ۔ (photo credit: Viral Bhayani)

رپورٹس کے مطابق سی بی آئی کے ذریعہ پوچھ گچھ میں ریا چکرورتی نے ڈرگ چیٹ کی بات قبول کرلی ہے (photo credit: Viral Bhayani)

سشانت سنگھ راجپوت کی موت معاملہ میں سی بی آئی نے جمعہ کو اہم ملزمہ اور اداکار کی گرل فرینڈ رہ چکیں اداکارہ ریا چکرورتی سے دس گھنٹے طویل پوچھ گچھ کی ۔ پوچھ گچھ کیلئے سی بی آئی نے ریا چکرورتی کو سمن جاری کیا تھا ، جس کے بعد اداکارہ ڈی آر ڈی او کے گیسٹ ہاوس پہنچیں ، جہاں سی بی آئی کی ٹیم نے اداکارہ سے پوچھ گچھ کی ۔ ریا چکرورتی کے علاوہ سی بی آئی نے سشانت کے فلیٹ ساتھی سدھارتھ پٹھانی ، کک نیرج سنگھ ، دپیش ساونت ، سیموئل مرانڈا اور کیشو سے بھی پوچھ گچھ کی ہے ۔ سی بی آئی کے سوال و جواب کے بعد سدھارتھ پٹھانی اور دیپیش ساونت سرکاری گواہ بننے کیلئے تیار ہوگئے ہیں ۔(photo credit: Viral Bhayani)

سی بی آئی کی 10 گھنٹے کی طویل پوچھ گچھ کے بعد ریا چکرورتی ڈی آر ڈی او کے گیسٹ ہاوس سے باہر نکلیں ۔ (photo credit: Viral Bhayani)

اس دوران ریا چکرورتی کے بھائی شیوک چکرورتی بھی ان کے ساتھ موجود رہے ۔ سی بی آئی سے پوچھ گچھ کے بعد ریا ڈی آر ڈی او آفس سے نکلیں ، لیکن اپنے گھر نہیں گئیں ۔ (photo credit: Viral Bhayani)

یہاں سے ریا چکرورتی سیدھے سانتاکروز پولیس اسٹیشن پہنچیں ، جہاں ریا کے ساتھ ان کے بھائی شیوک بھی موجود رہے ۔ (photo credit: Viral Bhayani)

غور طلب ہے کہ سشانت موت معاملہ میں جانچ کے آٹھویں دن ریا چکرورتی کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا گیا تھا ، جہاں اداکارہ سے تقریبا ساڑھے گھنٹے طویل پوچھ گچھ ہوئی ۔ (photo credit: Viral Bhayani)

رپورٹس کے مطابق سی بی آئی کے ذریعہ پوچھ گچھ میں ریا چکرورتی نے ڈرگ چیٹ کی بات قبول کرلی ہے ۔ حالانکہ ابھی ریا کو سی بی آئی پھر پوچھ گچھ کیلئے بلائے گی ۔ (photo credit: Viral Bhayani)

خیال رہے کہ اس سے پہلے اپنے دفاع کیلئے میڈیا کے سامنے آئیں ریا چکرورتی نے بار بار یہ بات کہی تھی کہ وہ بھی جاننا چاہتی ہیں کہ آخر سشانت کے ساتھ کیا ہوا ، سشانت نے خودکشی کی یا نہیں ۔ تاہم اس معاملہ پر انہوں نے اپنی کوئی رائے نہیں پیش کی تھی ۔

جب ریا چکرورتی سے یہ پوچھا گیا کہ سشانت نے خودکشی کی یا ان کا قتل کیا گیا ہے ، ان کا کیا خیال ہے ؟ تو اس پر اداکارہ نے کہا کہ ان کے سبھی چاہنے والوں کی طرح وہ خود بھی یہ جاننا چاہتی ہیں ۔

جب ریا سے پوچھا گیا کہ انہیں کس پر شک ہے ، آخر ایسے حالات کیوں پیدا ہوئے ، تو اس کے جواب میں اداکارہ نے دعوی کیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ دو لڑکیوں کی جانچ ہونی چاہئے ۔ یہ لڑکیاں ہیں سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم کی اداکارہ سنجنا سانگھی اور ریا کو سشانت سے ملانے والی لڑکی روہنی اییر ۔ روہنی سشانت کی ایکس منیجر بھی رہ چکی ہیں ۔

ریا چکرورتی نے الزام لگایا کہ سنجنا سانگھی نے سشانت کے اوپر می ٹو کا الزام لگایا تھا ۔ اس سے سشانت کافی پریشان ہوگئے تھے ، بلکہ سشانت جس بھی جگہ جاتے تھے ، لوگ اس کے بارے میں ان سے سوال پوچھتے تھے ، جس کی وجہ سے وہ کافی زیادہ پریشان تھے ۔ (Photo Credit- rhea_chakraborty /Instagram)

ریا چکرورتی نے سوال اٹھایا کہ آخر ایسی کونسی جگہ سنجنا سانگھی چلی گئی تھیں کہ ان کے نام پر جب یہاں ایک شخص کو اتنا پریشان کیا جارہا تھا تو انہوں نے گوگل پر یہ خبریں بھی نہیں دیکھیں ۔

خیال رہے کہ دل بے چارہ فلم کی شوٹنگ کے دوران سنجنا سانگھی کے نام پر سشانت پر ایسے الزامات لگائے تھے ، لیکن تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد سنجنا نے ان الزامات کو خارج کردیا تھا ۔ سنجنا نے کہا تھا کہ انہوں نے سشانت پر ایسا کوئی الزام نہیں لگایا ہے ۔Photo nstagram

اب ریا چکرورتی کا الزام ہے کہ سجنا نے جان بوجھ کر اتنا وقت لیا ۔ یہاں تک کہ سشانت کو بھی ایسا اندازہ تھا کہ کوئی جان بوجھ کر ان کے خلاف سازش رچ رہا ہے ۔

اس کے بعد ریا چکرورتی نے الزام لگایا کہ روہنی اییر کے اشارے پر بھی سشانت کو لے کر کئی بلائنڈ آرٹیکلس شائع کئے گئے ۔ Photo Instagram

ریا کا دعوی ہے کہ سشانت کو لے کر روہنی نے ریا کو بھی کئی عجیب و غریب میسیج بھیجے تھے ، جس سے سشانت سنگھ راجپوت کافی دکھی ہوتے تھے ۔Photo Instagram

ریا نے کہا کہ وہ ان خواتین کی جانچ کرانا چاہتی ہیں کہ آخر انہوں نے سشانت کے ساتھ ایسا کیوں کیا ۔

اس کے بعد ریا نے یہ بھی کہا کہ وہ سشانت کی بہن میتو سے بھی جاننا چاہتی ہیں کہ آٹھ جون کو ان کے جانے کے بعد تیرہ جون تک وہ سشانت کے ساتھ رہیں ، اس دوران سشانت نے کیا کہا ۔

ریا چکرورتی نے سشانت کے کنبہ کو لے کر بھی یہ کہا کہ ایک پارٹی میں سشانت کی بہن پرینکا نے نشے کی حالت میں ان سے بدتمیزی کی تھی ، جس سے سشانت کافی پریشان تھے ۔ وہ اپنی بہن سے معافی کیلئے کہہ رہے تھے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی جانب سے سشانت کو نظر انداز کئے جانے کا بھی ریا چکرورتی نے اعتراف کیا اور کہا کہ ایسا کئی مرتبہ ہوتا تھا کہ سشانت کی فلم کو دوسرے زمروں میں ایوارڈ دئے جاتے تھے ، لیکن سشانت کو ایوارڈ نہیں ملتا تھا ۔ اس سے بھی وہ پریشان رہتے تھے ۔@rhea_chakraborty/Instagram

دشا سالیان کے معاملہ میں ریا چکرورتی نے اپنی لا علمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دشا اور سشانت کو لے کر کچھ بھی نہیں جانتیں ۔ وہ سشانت کی بہن میتو سے پوچھنا چاہتی ہیں کہ اس کیس کا سشانت سے کیا کنیکشن ہے ، سشانت ان چیزوں سے کتنے پریشان تھے ، کیونکہ اس کیس کے وقت وہ سشانت سے دور جاچکی تھیں ۔ Photo Instagram

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی مشتببہ حالات میں موت کے بعد سے ہی نئے۔نئے انکشاف ہو رہے ہیں۔ وہیں اب جب اس کیس کی جانچ سی بی آئی کر رہی ہے۔ سنیچر کو ئی سی بی آئی کی جانچ میں سشانت کی پڑوسی خاتون نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ خاتون نے کہا کہ 13 جون کی رات سشانت کے گھر کی لائٹ بند تھی۔ صرف کچن کی لائٹ جل رہی تھی۔ سشانت کی پڑوسی خاتون نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 13 جون کی رات ان کے گھر کوئی پارٹی نہیں ہوئی تھی۔ تمام تصاویر: انسٹاگرام۔

وہیں اس سے پہلے سشانت سنگھ راجپوت سنگھ (Sushant Singh Rajput) کے سابق اسسٹینٹ انکت اچاریہ (Ankit Acharya) نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ تین سال تک کام کیا ہے اور میرے رہتے سشانت سنگھ راجپوت نے اپنے کمرے کو اندر سے بند نہیں کیا۔ میں ہمیشہ ان کے ساتھ رہتا تھا۔ اس بات کو میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ خودکشی نہیں کرسکتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ میں ہر دن نئے انکشافات ہورہے ہیں ۔ ہر کوئی یہ جاننے کی کوشش کررہا ہے کہ آخر 14 جون کو سشانت کے فلیٹ میں کیا ہوا تھا ۔ سی بی آئی جانچ کے درمیان واقعہ والے دن سشانت سنگھ راجپوت کے کمرے کے دروازے کا تالا کھولنے والے چابی والے نے اس پورے معاملہ میں کئی بڑے راز کھولے ہیں ۔ تصویر : سشانت سنگھ راجپوت انسٹاگرام ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رفیع شیخ نام کے چابی والے نے سشانت کے کمرے کا تالا کھولا تھا ۔ رفیع شیخ نے بتایا کہ 14 جون کو سدھارتھ پٹھانی کے فون کرنے پر وہ سشانت کے فلیٹ میں پہنچا تھا ۔ تصویر : سشانت سنگھ راجپوت انسٹاگرام ۔

حالانکہ اس نے بتایا کہ اس کو اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ فلیٹ سشانت سنگھ راجپوت کا ہے ۔ تصویر : سشانت سنگھ راجپوت انسٹاگرام ۔

رفیع نے بتایا کہ جب وہ سشانت کے کمرے کے پاس پہنچا تو اس نے دیکھا کہ دروازے پر کمپیوٹرائز کی والا لاک لگا ہے ۔ تصویر : سشانت سنگھ راجپوت انسٹاگرام ۔

رفیع شیخ نے بتایا کہ اس وقت سشانت کے فلیٹ میں چار لوگ موجود تھے ۔ اس نے بتایا کہ تالا توڑنے کے بعد اس کو فورا وہاں سے جانے کیلئے کہہ دیا گیا تھا اور اس وقت تک واقعہ کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں تھی ۔ تصویر : سشانت سنگھ راجپوت انسٹاگرام ۔

رفیع نے بتایا کہ جیسے ہی سشانت کے کمرے کا تالا ٹوٹا اور میں نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو وہاں موجود لوگوں نے مجھے کچھ دیکھنے ہی نہیں دیا ۔ دروازہ کھلتے ہی وہاں موجود لوگ مجھے باہر لے آئے اور وہاں سے جانے کیلئے کہہ دیا ۔ تصویر : سشانت سنگھ راجپوت انسٹاگرام ۔

رفیع شیخ نے بتایا کہ اس دن چاروں میں سے کوئی بھی گھبرایا ہوا نہیں لگ رہا تھا ۔ ہر کوئی صرف یہی چاہتا تھا کہ میں دروازہ کھول دوں ۔ تصویر : سشانت سنگھ راجپوت انسٹاگرام ۔

رفیع نے بتایا کہ انہوں نے کہا تھا کہ پیسے کی کوئی ٹینشن نہیں ہے بس دروازہ کھلنا چاہئے ۔ خواہ اس کو توڑنا ہی کیوں نہ پڑے ۔ تصویر : سشانت سنگھ راجپوت انسٹاگرام ۔

بالی ووڈ ادکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد آئے دن کئی چونکانے والے انکشافات ہورہے ہیں ۔ اس معاملہ میں اب ممبئی پولیس ، پٹنہ پولیس کے بعد ای ڈی اور سی بی آئی بھی جانچ کررہی ہے ۔ وہیں اس کے علاوہ سوشل میڈیا اور نیوز چینلس کے ذریعہ بھی اس کیس میں کئی انکشافات کئے جارہے ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

اب اس معاملہ میں چودہ جون کو سشانت سنگھ کی بلڈنگ میں مبینہ طور پر ایک مشتبہ خاتون کو دیکھے جانے کا دعوی کیا جارہا ہے ۔ صرف نہی نہیں بلکہ اس دعوی کے سات تین ویڈیوز بھی سامنے آنے کی بات کہی جارہی ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

چودہ جون کو اداکارہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی خبر آئی تھی ۔ وہیں ریپبلک ٹی وی کا دعوی ہے کہ اسی دن کی کئی تصویریں اور تین فوٹیج ان کے ہاتھ لگی ہیں ، جن میں سشانت کے بیڈ روم میں ایک شخص کالے بیگ کے ساتھ نظر آرہا ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

وہیں دوسرے ویڈیو میں ایک شخص بیگ لے کر بلڈنگ کے نیچے بھاگتا نظر آرہا ہے ۔ یہ شخص واپس نظر آتا ہے ، لیکن اس مرتبہ بیگ کے بغیر ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

جبکہ تیسرے ویڈیو میں بلڈنگ سے باہر نکلتی ایک خاتون نظر آرہی ہے ، جو پہلے دو ویڈیوز میں نظر آرہے شخص سے بات کرتی ہے اور پھر چلی جاتی ہے ۔ اس خاتون نے بلیو اسٹرائپ ٹاپ پہن رکھی ہے ۔ وہیں چینل کا دعوی ہے کہ یہ سب کچھ پولیس کی موجودگی میں ہوا ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ویڈیو میں دونوں کا ہی چہرہ ماسک سے ڈھکا ہوا ہے ، اس لئے شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ان ویڈیوز کو لے کر اس چینل نے سشانت کے اہل خانہ کے وکیل وکاس سنگھ سے بھی کی بات کی ہے ، جس میں انہوں نے ان ویڈیوز میں نظر آرہے شخص اور خاتون پر شک کا اظہار کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مانگ کی ہے کہ اس خاتون کی شناخت کا پتہ لگایا جانا چاہئے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

بتادیں کہ سشانت کے اہل خانہ نے کافی پہلے ہی ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا اندیشہ ظاہر کیا تھا ۔ اس معاملہ میں ابھی تک ممبئی پولیس اور ای ڈی سشانت سنگھ راجپوت سے وابستہ کئی لوگوں سے پوچھ گچھ کرچکی ہے ، لیکن ابھی تک کچھ ٹھوس جانکاری ہاتھ نہیں لگ سکی ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

اب دیکھنا یہ ہوگا کہ سامنے آئے ان ویڈیوز کے پیچھے کی سچائی کیا ہے اور کیا یہ ویڈیوز سشانت کے کیس میں نیا موڑ لاسکتے ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

سشانت سنگھ راجپوت کیس کی جانچ فی الحال سی بی آئی کررہی ہے ۔ اس کیس میں سی بی آئی کی ٹیم ابھی تک کئی لوگوں سے پوچھ گچھ کرنے کے ساتھ ہی کرائم سین کو ری کرئیٹ بھی کرواچکی ہے ۔

سشانت سنگھ راجپوت موت معاملہ کی جانچ سی بی آئی نے شروع کردی ہے ۔ اسی درمیان ہفتہ کو سشانت کی سات صفحات کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے ۔ پانچ ڈاکٹروں کی ٹیم نے رپورٹ لکھی ہے ۔ تصویر : سشانت سنگھ انسٹاگرام ۔

رپورٹ کے مطابق سشانت کی گردن پر 33 سینٹی میٹر کے گہرے نشان تھے اور ان کی زبان باہر نہیں ہوئی تھی ۔ دانت ٹھیک تھے ، جسم پر کوئی چوٹ کے نشان نہیں تھے ۔ تصویر : سشانت سنگھ انسٹاگرام ۔

رپورٹ کے مطبق ان کی آنکھوں کی پلک جزوی طور سے کھلی تھیں اور جسم کے کسی بھی حصہ کی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں تھی ۔

رپورٹ کے مطابق منہ یا کان سے جھاگ یا خون نہیں نکل رہا تھا ۔ سشانت کے سبھی داخلی اعضا صحیح تھے ۔ ان کے گردن کی گولائی 49.5 سینٹی میٹر تھی جبکہ گلے کے نیچے 33 سینٹی میٹر کا لمبا گہرا نشان تھا ۔

رپورٹ کے مطابق رسی کا نشانہ ٹڈی سے 8 سینٹی میٹر نیچے تھا ۔ گلے کے دائیں جانب نشان کی موٹائی ایک سینٹی میٹر تھی ۔ گلے کی بائیں جانب نشان کی موٹائی 3.5 سینٹی میٹر تھی ۔ تصویر : سشانت سنگھ انسٹاگرام ۔

ادھر ان سب کے درمیان سشانت کے والد کے وکیل وکاس سنگھ نے اس رپورٹ پر سوالات کھڑے کردئے ہیں ۔ تصویر : سشانت سنگھ انسٹاگرام ۔

ان کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں ان کی موت کا وقت کیوں نہیں درج ہے ۔ یہ رپورٹ کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے موت سے پہلے جوس اور ناریل کا پانی پیا تھا ، مگر سشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کا کوئی تذکرہ نہیں ہے ۔ تصویر : سشانت سنگھ انسٹاگرام ۔

وکیل وکاس سنگھ کا دعوی ہے کہ جوس اور ناریل پانی تو ان کے پیٹ میں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں کئی گڑبڑیاں ہیں ۔ سشانت کے کمرے میں ٹول یا ٹیبل نہیں تھا تو کیسے انہوں نے خودکشی کرلی ۔

ادھر سی بی آئی نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی جانچ کرنے کیلئے ایمس دہلی کے ڈاکٹروں کی مدد لی ہے ۔ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آخر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت ک وقت کا تذکرہ کیوں نہیں ہے ۔ تصویر : سشانت سنگھ انسٹاگرام ۔

وکاس سنگھ نے کہا ہے کہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ سشانت کا پوسٹ مارٹم صحیح طریقہ سے نہیں ہوا یا پھر رپورٹ صحیح نہیں لکھی گئی ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سی بی آئی کی جانچ میں سب واضح ہوجائے گا ۔ تصویر : سشانت سنگھ انسٹاگرام ۔

اطلاعات کے مطابق سی بی آئی کی ایک ٹیم نے ہفتہ کو ممبئی کے کوپر اسپتال کا بھی دورہ کیا تھا ، جہاں سشانت کا پوسٹ مارٹم ہوا تھا ۔ ٹیم نے کوپر اسپتال کے ڈین سے ملاقات کی تھی اور کہا کہ افسران ان ڈاکٹروں سے بھی ملیں گے ، جنہوں نے پوسٹ مارٹم کیا تھا ۔ تصویر : سشانت سنگھ انسٹاگرام ۔

سشانت سنگھ راجپوت سنگھ (Sushant Singh Rajput) معاملے میں روز نئے انکشاف ہورہے ہیں۔ وہیں اس کیس میں بیحد ہی سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ Chakraborty) جادو ٹونا کرتی ہیں۔ (تمام تصاویر، اسنٹاگرام)۔

اب اس معاملے پر سشانت کے سابق پی اے انکت اچاریہ نے کئی چونکانے والے انکشاف کئے ہیں۔ انکت نے کہا کہ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) جادو ٹونا کرتی ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے سابق اسسٹینٹ انکت اچاریہ (Ankit Acharya) نے ایک چینل سے بات چیت کے دوران کئی چونکا دینے والے انکشاف کے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاچکرورتی کے زندگی میں آنے سے پہلے سشانت بالکل ٹھیک تھے لیکنن ریا کے سشانت کی زندگی میں آنے کے بعد سب بدل گیا۔

سشانت سنگھ راجپوت سنگھ انکت (Ankit Acharya) نے بتایا کہ پوجا میں لیمو ( Lemon)وغیرہ کا استعمال کیا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں بھی کولکاتہ سے ہوں تو جانتا ہوں کہ ایسی پوجا جادوٹونا کیلئے کی جاتی ہے اور وہ بھی یہ کرتی ہیں۔ انکت نے بتایا کہ اسٹاف نے بتایا کہ جادو ٹونا ہوتا ہے۔ اسٹاف بھی کہتا تھا کہ یہ جگہ ہانٹیڈ ہے۔

انکت نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سشانت کے سارے خرچوں کو ریاچکرورتی ہی دیکھتی تھی۔ جنوری 2019 میں سشانت کتے بینک اکاؤنٹ میں 30 کروڑ روپئے تھے اور ان کا زیادہ تر پیسہ ریانے پارٹی اور خریداری میں خرچ کیا تھا۔ ہوجا، مہنگا کھانا، پارٹیوں وغیرہ میں یسہ خرچ ہوتا تھا۔

انکت اچاریہ نے بتایا کہ یوروپ ٹرپ کے بعد سشانت ڈپریشن میں تھے ان کا چہرہ پہلے جیسا نہیں تھا اور کافی بدل گیا تھا۔ ان کی آنکھوں میں کافی جھائیاں (dark circles) آنے لگے تھے۔

سشانت سنگھ راجپوت سنگھ (Sushant Singh Rajput) کے سابق اسسٹینٹ انکت اچاریہ (Ankit Acharya) نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ تین سال تک کام کیا ہے اور میرے رہتے سشانت سنگھ راجپوت مئ اپنے کمرے کو اندر سے بند نہیں کیا۔ میں ہمیشہ ان کے ساتھ رہتا تھا۔ اس بات کو میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ خودکشی نہیں کرسکتے ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت سنگھ کے سابق پی اے نے سشانت کی کھیتی پلان کو بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ بھیا نے کہا تھا کہ کچھ ماہ اب میں کچھ نہیں کروں گا اور ہم نامیاتی کھیتی باڑی کریں گے۔ لیکن ریا کے زندگی میں آنے کے بعد سب بدل گیا۔ وہ کافی بدل گئے تھے۔

انکت نے بتایا کہ یوروپ ٹرپ کے بعد سشانت ڈپریشن میں تھے، ان کا چہرہ پہلے جیسا نہیں تھا اور کافی بدل گئے تھے۔ ان کی آنکھوں کی چمک جھائیوں میں بدل گئی تھی۔

انکت اچاریہ نے کہا کہ مجھے بغیر بتائے نکال دیا گیا، میں ان کی ہر چیز پر نظر رکھتا تھا، میں نے ساشنت سنگھ راجپوت کے ساتھ تین سال تک کام کیا ہے اور میرے رہتے انہوں نے اپنے کمرے کو اندر سے کبھی بند نہیں کیا تھا۔

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) خودکشی کیس میں آئے دن نئے انکشاف ورہے ہیں۔ پہلے انڈسٹری میں اقرباپروری اور آؤٹ سائیڈرس کت ساتھ ہونے والے بھید۔بھاؤ پر بحث چلی۔ وہیں اب سشانت کے والد کے۔کے سنگھ کے ذریعے مبینہ گرل فرینڈ اور اداکارہ ریاچکرورتی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے FIR درج کروانے کے بعد کئی طرح کی باتیں سامنے آرہی ہیں۔

ان میں سے ایک الزام یہ بھی ہے کہ ریاچکرورتی سشانت کو بغیر جانچ کے ہی ڈپریشن کی میڈیکیشن دیتی تھیں۔

وہیں اب اس معاملے پر سشانت کی تھیریپسٹ (Therapist) سے بات کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ اس دعوی میں یہ ببھی کہا گیا ہے کہ سششانت کی تھیریپسٹ (Therapist) نے ریاچکرورتی (Rhea Chakraborty) کا سپورٹ کرتے ہوئے یہ مانا ہے کہ وہ سشانت کی سب سے مضبوط سپورٹ تھیں۔

سشانت سنگھ راجپوت کے ڈپریشن کو لیکر الگ ہی بحث چھڑی ہوئی ہے۔ گزشتہ دنوں سشانت کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ انکتا لوکھنڈے نے ایک نیوز چینل میں یہ کہہ دیا تھا کہ سشانت بالکل بھی ڈپریسڈ نہیں تھے۔

وہیں اب ہندستان ٹائمس کی ایک رورٹ کی مانیں تو سشانت کی تھیریپسٹ ڈاکٹر سوزین واکر نے خود آگے آکر سشانت کے ڈپریشن میں ہونے کی بات کنفرم کی ہے۔ اس رپورٹ میں تھیریپسٹ ڈاکٹر سوزین واکر سے بات چیت کے ایک ویڈیو کا حوالہ دیا گیا ہے۔

رپورٹ کی مانیں تو سشانت (Sushant Singh Rajput) کی تھیریپسٹ نے کہا کہ سشانت واقعی کافی سیریس کنڈیشن میں تھے اور ریاچکرورتی (Rhea Chakraborty) کمشکل وقت میں ان کا سپورٹ بنیں۔

تھیریپسٹ ڈاکٹر سوزین واکر نے کہانے کہا سوشل میڈیا سے لیکر نیوز چینلز تک چل رہی بحث میں غلط باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔ اس لئے مجھے سامنے آنا پڑا۔ میں سشانت اور ریا سے کئی موقع پر ملی۔ 2019 میں نومبر۔دسمبر میں پھر اس سال جون میں بھی میں نے ریاچکرورتی سے بات چیت کی تھی۔

اس رپورٹ کی مانیں تو ڈاکٹر نے یہ بھی مانا کہ ریاچکرورتی ان کی سب سے بڑی سپورٹ رہیں اور انہوں نے سشانت کا خیال بھی رکھا۔

ڈاکٹر نے یہ بھی کہا کہ پہلی مرتبہ میں جب ان سے کپل کے طور پر ملی تو ریا کے ذریعے سشانت کیلئے دکھائے گئے سپورٹ اور خیال سے کافی امپریس ہوئی۔ ان دونوں کے درمیان پیار نظر آتا تھا۔ ریاچکرورتی نہ صرف ان کے اپائنٹمینٹ دیکھتی تھیں بلکہ ان کے اندر انہیں اٹینڈ کرنے کی ہمت بھی جگاتی تھیں۔

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ میں بالی ووڈ اداکار کے اہل خانہ نے جب سے خاموشی توڑی ہے ، اس وقت سے ہی معاملہ میں اب ہر روز نئے نئے موڑ آرہے ہیں ۔ پٹنہ میں سشانت کے والد کےذریعہ درج کرائی گئی ایف آئی آر کے بعد بہار پولیس کی چار رکنی ٹیم معاملہ کی جانچ کیلئے ممبئی پہنچی ہے ، لیکن جب سے بہار پولیس ممبئی پہنچی ہے ، تبھی سے سشانت کی ایکس گرل فرینڈ ریا چکرورتی اپنے گھر سے غائب ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد اداکار کے والد نے ریا چکرورتی کے خلاف کیس درج کرایا ہے ۔ اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد سے ہی ریا ممبئی میں اپنی رہائش گاہ سے غائب ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ٹائمس ناو کی ایک خبر کے مطابق اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب بہار پولیس کی ٹیم اداکارہ سے ملنے کیلئے اس کے گھر پہنچی ، لیکن پولیس کے ہاتھ مایوسی لگی ۔ ریا کے گھر پہنچنے کے بعد انہیں جانکاری ملی کہ اداکارہ گھر پر نہیں ہیں ۔

بہار پولیس ریا چکرورتی کی اب ممبئی میں ہی دوسرے ٹھکانوں پر تلاش کررہی ہے ۔ تاکہ اس معاملہ میں ریا کا بیان لیا جاسکے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

وہیں اداکارہ ریا چکرورتی کے وکیل نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے اور پٹنہ میں درج معاملہ کی جانچ ممبئی منتقل کرنے کی درخواست کی ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

آپ کو بتادیں کہ ریا چکرورتی نے کیس درج ہونے کے بعد معاملہ کو حل کرنے کیلئے ملک کے مہنگے وکیلوں میں سے ایک ستیش مانشندے کو اپنا وکیل بنایا ہے ۔ ستیش مانشندے سلمان خان اور سنجے دت کے کیس بھی لڑ چکے ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ بہار میں درج ایف آئی آر کی جانچ ممبئی ٹرانسفر کی جائے ، جہاں اس معاملہ میں پہلے سے ہی جانچ چل رہی ہے ۔ ایک معاملہ کی جانچ دو مقامات کی پولیس نہیں کرسکتی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

مانشندے نے بتایا کہ جب پہلے سے ہی جانچ ممبئی میں چل رہی ہے ور اس کی پوری جانکاری لوگوں کو ہے ، تو ایسے میں بہار میں اسی معاملہ میں ایک ہی واقعہ پر مقدمہ درج کرنا غیر قانونی ہے اور سپریم کورٹ کے پرانے فیصلوں کی اندیکھی ہے ۔ سپریم کورٹ کے کئی ایسے فیصلے ہیں جن میں ایک ہی معاملہ میں کئی ریاستوں میں درج ایف آئی آر کو سب سے پہلے جانچ شروع کرنے والی ریاست کی پولیس کو ٹرانسفر کیا گیا ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

غور طلب ہے کہ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ راجپوت اپنے باندرہ میں واقع گھر پر مردہ پائے گئے تھے ۔ انہوں نے اپنے گھر میں پنکھے سے پھانسی لگ کر خودکشی کرلی تھی ۔حالانکہ پولیس کو ان کے پاس سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا تھا ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

<br />ممبئی پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ پولیس نے اس معاملہ میں سشانت سنگھ راجپوت کے کنبہ کے اراکین ، کک ، بالی ووڈ کی متعدد ہستیوں سے پوچھ گچھ کرچکی ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں ممبئی گئی پٹنہ پولیس کو اہم سراغ ملے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ریا چکرورتی سشانت سنگھ راجپوت کا لیپ ٹاپ ، ایک موبائل اور ہارڈ ڈسک اپنے ساتھ لے کر چلی گئی ہیں ، جس میں سشانت سنگھ سے وابستہ کئی اہم جانکاریاں ہونے کی امید ہے ۔

سشانت سنگھ راجپوت کو پاگل قرار سینے کی دیتی تھی دھمکی: سشانت (Sushant Singh Rajput)کے والد نے اپنی ایف آئی آر میں بتایا ہے کہ وہ بزرگ ہیں زیادہ بھاگ۔دوڑ نہیں کر سکتے۔ اس لئے انہوں نے یہ ایف آئی آر پٹنہ میں دی ہے۔ سشانت سے کچھ ہی دن کی ملاقات میں سب سے پہلے ریا نے سشانت کا پہلا گھر بھوت پریت بتاکر بدلوادیا۔ اس کے بعد سشانت جس گھر میں شفٹ ہوئے اس میں ریا کی پوری فیملی ساتھ رہنے لگی۔ ریا کا کنبہ سشانت کی دماغی حالت خراب بتانے لگا۔

سشانت کو دیا گیا تھا دوائیوں کا اوور ڈوز: اتنا ہی نہیں ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سشانت کو پاگل کھانے بھیجنے کی تیاری تھی۔ ریا نے بنا وجہ اس کی تیاریاں شروع کیں اور کہا اسے ڈینگو ہوا ہے۔ بعد میں دوائیوں کا اوور ڈوز دیکر اس کی حالت خراب کی گئی۔

سشانت کا نمبر بند کراکر ریا نے دلایا تھا نیا نمبر: الزام ہے کہ ریا چکرورتی نے سشانت کا نیا نمبر تک بدل دیا۔ تاکہ سشانت پرانے لوگوں اور اپنے کنبے سے دور رہے۔ سشانت کے اکاؤنٹ سے ریا اور اس کے کنبے کے پورے خرچے نکل رہے تھے۔ ریا نے کروڑوں روپئے بھی غائب کئے۔ وہ سشانت کو پاگل کھانے بھیجنے کی تیاری میں تھی۔ فلم کے آفر بھی اسی شرط پر ہاں کراتی تھی جس میں اسے سشانت کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔

میڈیا میں بدنام کرنے اور برباد کرنے کی دی تھی دھمکی:سشانت کے والد نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا بیٹا سشانت فلم لائن چھوڑ کر کیرالہ میں نامیاتی کھیتی کرنا چاہتا تھا۔ اس کا دوست مہیش اس کے ساتھ کرگ جانے کے لئے تیار تھا تب ریا نے اس بات کی مخالفت کی تھی کہ تم کہیں پر نہیں جاو گے اور اگر میری بات نہیں مانو گے تو میں میڈیا میں تمہاری طبی رپورٹ دے دوں گی اور سبھی کو بتا دوں گی کہ تم پاگل ہو۔

ریا نے سشانت کو گھر والوں سے کردیا تھا دور: سشانت کی بہن کے بچے چھوٹے ہیں اس لئے وہ کئی دن رہ کر چلی گئی تھیں۔ انہوں نے سشانت کو سمجھایا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا جبکہ ریا سشانت کے تمام کاغذات اور پیسے رکھ کر سشانت کو مسلسل میڈیا میں جانے کی دھمکی دے کر اکسا رہی تھی کہ سشانت خودکشی کرلے۔ سشانت نے ریا کے گھر چھوڑنے کے بعد اسے فون کیا کیونکہ وہ سشانت کو دھمکی دیکر گئی تھی لیکن ریا نے سشانت کا نمبر بلاک کردیا تھا۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت موت معاملہ میں اس وقت نیا موڑ آگیا ، جب والد کرشن کمار سنگھ نے پٹنہ کے راجیونگر تھانہ میں اداکارہ اور سشانت کی گرل فرینڈ ریاچکرورتی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ۔ مقدمہ نمبر 241/20 کے تحت درج ایف آئی آر میں ریا چکرورتی پرسشانت کو پیار کے جال میں پھنساکر اس کے پیسے نکالنے اور خودکشی کیلئے اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ اس معاملہ کی جانچ کیلئے پٹنہ سے چار پولیس اہلکاروں کی ٹیم ممبئی پہنچ گئی ہے ۔

آئی پی سی کے سیکشن 340, 341, 342, 380, 406, 420, 306 کے تحت درج ایف آئی آر میں ریاچکرورتی ، اندرجیت چکرورتی ، سندھیا چکرورتی ، اشوک چکرورتی ، سیموئل مرنڈا اور شرتی مودی کو نامزد کیا گیا ہے ۔

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں ممبئی گئی پٹنہ پولیس کو اہم سراغ ملے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ریا چکرورتی سشانت سنگھ راجپوت کا لیپ ٹاپ ، ایک موبائل اور ہارڈ ڈسک اپنے ساتھ لے کر چلی گئی ہیں ، جس میں سشانت سنگھ سے وابستہ کئی اہم جانکاریاں ہونے کی امید ہے ۔