بالی ووڈ اداکار ریتک روشن کی سابقہ اہلیہ اور انٹیریئر ڈیزائنر سوزین خان نے حال ہی میں اپنے ممبئی میں واقع گھر کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی حیران ہے ۔ سوزین خان نے انسٹاگرام پر اپنے گھر کا 18 منٹ کا ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں انہوں نے اپنے فینس کو اپنے گھر کے اندر کی جھلک دکھائی ہے ۔ جوہو میں واقع اپارٹمنٹ میں سوزین خان کا یہ گھر 15 ویں منزل پر ہے ، جس کو دو اپارٹمنٹ کو ملا کر بنایا گیا ہے ۔ (photo credit: instagram/@suzkr)