உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Tamannaah Bhatia نے بغیر میک اپ کی تصاویر شیئرکرکے Baahubali فیم Rajamouli کو دیا بنا VFX فلم کا مشورہ، جانئے وجہ

    ملکی سائرن تمنا بھاٹیہ جو ایس ایس راجا مولی کی باہوبلی سیریز میں لیڈ رول نبھانے کے لئے جانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں وہ فرانس میں منعقد ہونے والے کانس فلم فیسٹول 2022 کی ریڈ کارپیٹ پر اپنے حسن کا جلوہ بکھیرتی ہوئی نظر آئی تھیں۔ ہر کسی نے ان کے گارجیس لُکس کی تعریف کی تھی، اس میگا ایونٹ میں اداکارہ اپنے کانفیڈنس اور اسٹائل سینس کو لے کر بھی سرخیوں میں رہیں۔ واضح رہے کہ تمنا نے اسی سال 2022 سے کانس میں ڈیبیو کیا ہے، جہاں وہ اپنے انداز بیاں سے فینس کو ایمپریس کرنے میں کامیاب رہیں۔ حالانکہ اب انہوں نے اپنے سمپل لُک کی بنا میک اپ والی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔