بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی میں اپنے گھر میں خودکشی کرلی ہے ۔ بالی ووڈ کے چاہنے والوں کیلئے یہ انتہائی سنسنی خیز خبر ہے ۔ وہ ابھی بالی ووڈ کے سب سے اچھے نوجوان اداکاروں میں شمار کئے جاتے تھے ۔ آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے بھی بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹریز کی کئی اداکار اور اداکاراوں نے خودکشی کرکے اپنے فینس کو رولایا ہے ۔
بالی ووڈ اداکارہ دیویا بھارتی کی موت کو کیسے فراموش کیا جاسکتا ہے ۔ صرف 19 سال کی عمر میں کئی ہٹ فلموں میں کام کرچکی دیو بھارتی کی 1993 میں پانچویں مزنل سے گرنے سے موت ہوگئی تھی ۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے خودکشی کرلی تھی ، لیکن کچھ لوگ اس کا حادثہ بتاتے ہیں ۔ سچائی پر اب بھی تذبذب برقرار ہے ۔
مشہور اداکارہ پروین بابی 2005 میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی تھیں ۔ اکیلی رہنے والی پروین بابی جب پڑوسیوں سے اخبار اور دودھ لینے نہیں پہنچی تو لوگوں کو شک ہوا اور پھر جو خبر آئی اس سے غم کی لہر دوڑ گئی ۔ بابی کی زندگی کا اختتام ہوچکا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بیماری اور تنہائی سے پریشان ہوکر انہوں نے موت کو گلے لگا لیا ۔ علاوہ ازیں بھی کچھ دیگر اداکار اور اداکاراوں نے خودکشی کی ہے ۔