فلم ڈائریئکٹ کرنے سے پہلے ڈائریکٹر ہر بات کا خاص خیال رکھتا ہے۔ فلم کی کہانی کی بنیاد پر اہم کرداروں کو منتخب کرنا سب سے مشکل مانا جاتا ہے۔ اس کے بعد ان لیڈ اسٹارس کو کردار کے مطابق بنانا کسی چلینج سے کم نہیں ہوتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ڈائریکٹر کچھ نہ کچھ غلطی کر ہی بیٹھتے ہیں۔ ایسے میں بات کریں گے ان 5 بالی ووڈ فلموں کی جن کی غلطیوں پر نہیں کیا ہوگا آپ نے غور۔
فلم’ بجرنگی بھائی جان‘ تو آپ نے دیکھی ہوگی اور یہ بھی دیکھا ہوگا کہ سلمان خان مونی کو پاکستان چھوڑنے قانونی طریقہ سے نہیں بلکہ تاروں کے نیچے سے ہو کر جاتے ہیں۔ ایسے میں وہ پاکستان ڈھابے میں مونی کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد ہندوستانی کرینسی کیسے چلا دیتے ہیں اس کا پتہ نہیں چلا، کیوں کہ پوری فلم میں انہیں کرینسی بدلتے ہوئے نہیں دکھایا گیا۔
بالی ووڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان کی فلم ’را- ون‘ ، در اصل کردار کے مطابق فلم میں شاہ رخ خان کو مرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور وہ عیسائی مذہب کو ماننے والے دکھائے گئے ہیں۔ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ وہ تابت میں لیٹے ہوئے ہیں۔ لیکن غور کرنے والی بات یہ ہے کہ کرینہ کپور فلم میں کس کی استھیاں بہا رہی ہیں۔