مشہور ہریانوی ڈانسرسپنا چودھری نے گزشتہ ماہ چار اکتوبر کو ایک بیٹے کو جنم دیا تھا ۔ اسی سال جنوری میں سپنا کی ویر کے ساتھ کورٹ میریج ہوئی تھی ۔ خبروں کے مطابق کورٹ میریج سے تقریبا ایک مہینے پہلے یعنی گزشتہ سال 15 دسمبر کو سپنا چودھیر نے ویر کے ساتھ پروانچل کے بلیا ضلع میں شادی کرلی تھی ۔ وہیں ماں بننے کے بعد پہلی مرتبہ سپنا کی کچھ گلیمرس تصاویر سامنے آئی ہیں ۔ (Photo:Instagram @itssapnachoudhary)