ہم بات کررہے ہیں بھوجپوری کی مشہور اداکارہ ریتو سنگھ کی ۔ وہ آج کسی شناخت کی محتاج نہیں ہیں ۔ انہوں نے انڈسٹری میں کھیساری لال یادو جیسے اسٹار کے ساتھ کام کیا ہے اور انہیں لولی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ ادائیگی کے ساتھ ساتھ وہ اس وقت سرخیوں میں آگئی تھیں، جب ان کا پالا ایک سرپھرے عاشق سے پڑگیا تھا ۔ (Photo- Ritu Singh Instagram)
اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اس رات کے بارے میں انکشاف بھی کیا تھا ۔ ریتو نے بتایا تھا کہ وہ سون بھدر میں اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں، شوٹ رات کا تھا تو وہ اس کو مکمل کرکے سو رہی تھیں ۔ تبھی ان کا دروازہ کھٹکھٹایا جاتا ہے اور اس کے پیھچے وہ سرپھرا عاشق ہوتا ہے ۔ جب ریتو دروازہ کھولتی ہیں تو وہ فورا اندر داخل ہو جاتا ہے ۔ (Photo- Ritu Singh Instagram)
ریتو نے بتایا تھا کہ وہ شخص کو کافی سمجھانے کی کوشش کرتی ہیں، مگر وہ نہیں مانتا ہے ۔ اس نے انہیں ہوٹل کے کمرے میں بند کرلیا تھا ۔ اس نے اداکارہ کو تھپڑا مارا۔ زبردستی کرنے کی کوشش تھی ۔ بندوق دکھائی تھی ۔ بڑی مشقت کے بعد چیخنے چلانے کے بعد سبھی کو پتہ چل گیا اور پولیس کو اطلاع دیدی گئی تھی ۔ تب جاکر وہ اس کے چنگل سے نکل پائی تھیں ۔ (Photo- Ritu Singh Instagram)
بھوجپوری اداکارہ سال 2013 سے ہی اداکاری کی دنیا میں سرگرم ہیں ۔ لیکن انہیں شناخت سال 2017 میں 'لگا کے فیئر لولولی' گانے سے ملی تھی ۔ اس میں وہ کھیساری لال یادو کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئی تھیں ۔ اسی گانے سے ان کا نام لولی پڑا تھا ۔ یہ فلم مہندی لگا کے رکھنا کا تھا ۔ (Photo- Ritu Singh Instagram)