نصرت نے نکھل جین سے سال 2019 میں ترکی میں ڈیسٹینیشن ویڈنگ کی تھی ۔ انہوں نے اپنی شادی اور اس سے جڑی افواہوں پر بریک لگاتے ہوئے اس پورے معاملے پر بیان جاری کیا ہے۔ نصرت نے نے اب نکھل جین سے اپنی شادی کو باطل قرار دیا ہے۔ نصرت نے اس بیان میں کہا ہے کہ ترکی مریج ریگیولیشن کے مطابق غیر ملکی زمین پر منعقد ہونے کے چلتے یہ سیریمنی invalid ہے۔ اس کے علاوہ کیونکہ یہ ایک interfaith marriage ہے۔ اس لئے اس شادی کا ہندستان کے اسپیشل میرج ایکٹ میں جائز ہونا ضروری ہے جو نہیں ہوا ہے۔ قانون کی بنیاد پر یہ شادی مانی نہیں گئی ہے بلکہ یہ ایک رشتی یا لو ان رلیشن شپ ہے۔ ایسے میں طلاق لینے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔
نصرت نے آگے کہا ہے کہ ہماری رلیحدگی کافی پہلے ہو گئی تھی لیکن میں نے اس کے بارے میں بات نہیں کی کیونکہ میں اپنی پرائیویٹ زندگی پرائیوٰ ہی رکھنا چاہتی تھی۔ اس لئے میری کسی بھی بات کو ہماری علیحدگی سے جوڑ کر کوئی بھی جج نہ کرے جس شادی کی بات ہو رہی ہے وہ جائز نہیں ہے اور اس لئے قانون کی نظر میں شادی ہے ہی نہیں ہے۔
بتادیں کی کچھ رہورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ نصرت اپنے خرچے کے پیسے شوہر نکھل سے لیتی رہی ہیں۔ نصرت نے آگے لکھا ہے جس نے خود کے امیر ہونے کا اور یہ دعوی کیا ہے کہ میں نے اس کا استعمال کیا اس نے ہی ہمارے الگ ہونے کے بعد میرے بینک اکاؤنٹ سے غیرقانونے طریقے سے رات کے اندھیرے میں پیسے نکالے ہیں۔ اس بات کی جانکاری مین اپنے بینک کو دے چکی ہوں اور جلد ہی اس پر پولیس میں شکایت بھی درج کروں گی۔ نصرت نے شوہر نکھل پر ان کے کنبے کے بینک اکاؤنٹ کے استعمال کرنے اور ان کی بغیر جانکاری کے ان کے اکاؤنٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام بھی لگائے ہیں۔
سنیما سے پارلیمنٹ پہنچیں بنگلہ اداکارہ اور بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ اپنے فینس کیلئے وہ انسٹاگرا، پر ویڈیوز اور تصویریں پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ لیکن اپنی پوسٹ تصویروں کے ذڑیعے انہیں کئی بار سوشل میڈٰیا پر ٹرولرس کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
نصرت جہاں اپنی زندگی میں اب دو کرداروں کی ذمہ داری ادا کرنے میں الجھ گئی ہیں۔ وہ اب ایک سیاستدان بھی اور ایک اداکارہ بھی۔ اداکارہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ایک سال میں دو فلمیں کرنے کا ارادہ کرتی ہیں۔(فوٹو: نصرت جہاں / انسٹاگرام)۔