کہتے ہیں جہاں محبت ہوتی ہے وہاں تکرار بھی ہوتی ہے اور چھوٹی موٹی تکراریں ہی آپسی رشتے کو مضبوط بناتی ہے ترنمول ایم پی و اداکارہ نصرت جہاں نے اپنے نئے ویڈیو میں کچھ ایسا ہی کہتی نظر آرہی ہیں۔ نصرت جہاں اپنے شوہر نکھیل جین سے ناراض ہیں دونوں میں لمبی تکرار ہوئی اور بیوی کے آگے ہتھیار ڈالتے نظر آرہے نکھل جین نے بہت ہی خوبصورتی سے اپنی اہلیہ نصرت جہاں کی ناراضگی کو خوشگوار موڈ میں تبدیل کیا اور دونوں نے مسکراتے ہوئے اپنی ناراضگی ختم کی۔
نکھل جین نے شادی شدہ جوڑے میں ہونے والی تکرار کے لئے پنڈت کو ذمےدار بتایا نکھل جین کہتے ہیں کہ ازدواجی زندگی کے آغاز میں پنڈت ہی فساد کی وجہ بنتے ہیں کیوںکہ وہ شادی کے سات پھیروں کے ساتھ آگ میں گھی ڈالنے کا کام کرتے ہیں۔ اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔ اور نصرت و نکھل نے بھی اپنے جھگڑے کو گڈبائے کہتے ہوئے ایک دوسرے کو گلے لگالیا۔
ترنمول ایم پی نصرت جہاں نے بنگال کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن میں کامیابی کے بعد کاروباری نکھل جین سے شادی کی تھی۔ ترکی میں ہونے والی دونوں کی شادی کو کافی مقبولیت ملی تھی۔ اس شادی کے لئے نصرت جہاں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ نصرت جہاں اپنے بےباک تبصرے کے لئے بھی جانی جاتی ہیں۔
گزشتہ دنوں انہوں نے بی جے پی کے لو جہاد کے مدعے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ لو کا جہاد سے کوئی رشتہ نہیں ہوتا۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں نے کہا، ’پیار بہت ہی ذاتی چیز ہوتی ہے۔ پیار اور جہاد ایک ساتھ نہیں چلتے ہیں’۔ انہوں نے کہا، ’الیکشن سے بالکل پہلے لوگ ایسے موضوعات کے ساتھ سامنے آرہے ہیں’۔ نصرت جہاں نے کہا، ’یہ ایک ذاتی فیصلہ ہے کہ آپ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں’۔ لو جہاد کے خلاف بیان دے رہی جماعتوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا، ’مذہب کو سیاست کا ہتھیار نہ بنائیں’۔
کچھ ماہ قبل نصرت جہاں اور ان کے شوہر نکھل جین نے شادی کی پہلی سالگرہ کا جشن منایا تھا ۔ نصرت نے نکھل کے ساتھ یہ رومانٹک تصویر شیئر کرکے لکھا تھا کہ تم میرے آج ہو اور کل بھی ۔ میں ہمیشہ تہمیں تہہ دل سے پیار کرتی رہوں گی ، کیونکہ ریئل اسٹوریز کا کبھی اینڈ نہیں ہوتا ۔ (All Photo Credit: Instagram)
نصرت جہاں اپنی زندگی میں اب دو کرداروں کی ذمہ داری ادا کرنے میں الجھ گئی ہیں۔ وہ اب ایک سیاستدان بھی اور ایک اداکارہ بھی۔ اداکارہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ایک سال میں دو فلمیں کرنے کا ارادہ کرتی ہیں۔(فوٹو: نصرت جہاں / انسٹاگرام)۔