تونیشا شرما (Tunisha Sharma) نے محض 20 سال کی عمر میں کافی شہرت حاصل کرلی تھی۔ انہیں ٹی وی شوز اور فلموں میں ابھی بہت کام کرنا تھا لیکن اپنی زندگی سے ناخوش تونیشا شرما نے کچھ نہ دیکھا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تونیشا کے بوائے فرینڈ شیزان خان سے بریک اپ کے بعد وہ بہت مایوس تھیں۔
تونیشا شرما کے گھر والے شیزان خان پر خودکشی کیلئے اکسانے کا الزام لگا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی اداکارہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ شیزان خان نے تونیشا شرما کو اپنا مذہب تبدیل کرنے کو کہا تھا اور وہ تونیشا سے مہنگے تحائف کا مطالبہ کرتا تھا اور اسے مارتا پیٹتا بھی تھا۔ بتا دیں کہ عدالت کے حکم کے مطابق شیزان خان ہفتہ تک پولیس کی تحویل میں رہے گا۔
اداکارہ تونیشا شرما کی والدہ ونیتا شرما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کیلئے قسم کھائی ہے کہ وہ شیزان کو سزا ملنے کے بعد ہی دم ہی لیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ شیزان خان کی ماں اور بہن بھی ان کی بیٹی کی زندگی میں مداخلت کرتی تھیں اور انکشاف کیا کہ شیزان اداکارہ تونیشا شرما پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا تھا، جس کی وجہ سے اداکارہ تونیشا شرما کے رویے میں تبدیلی آنے لگی تھی۔ وہ اکثر شیزان کے گھر جاتی تھی اور اس کی ماں کو اماں کہہ کر پکارنے لگی تھی۔
ونیتا شرما نے بتایا کہ ایک بار تونیشا نے اپنے موبائل میں شیزان کی دوسری لڑکیوں کے ساتھ چیٹ پڑھی تو وہ غصے میں آگئی اور تونیشا کو تھپڑ مار دیا تھا۔ تونیشا کی والدہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ شیزان نے ان کی بیٹی کا استعمال کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ توینشا اور شیزان کا بریک اپ ہوگیا تھا، اس کے باوجود شیزان تونیشا سے رابطے میں تھا۔ ان کی والدہ کا شیزان پر تونیشا کو خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔
پولیس کے پاس واٹس ایپ چیٹس کے 250 صفحات ہیں۔
پولیس کے مطابق خودکشی سے قبل تنیشا شرما اور شیزان خان کے درمیان سیٹ پر بات چیت ہوئی تھی لیکن شیزان اس بات کا صحیح جواب نہیں دے رہے ہیں کہ کیا ہوا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ایک دن قبل پولیس کو شیزان اور اس کی سیکریٹ گرل فرینڈ کے واٹس ایپ چیٹس کے 250 صفحات ملے تھے۔ شیزان جون 2022 سے اس سیکریٹ گرل فرینڈ سے بات کر رہا تھا۔