نئی دہلی : عرشی خان کو کون نہیں جانتا۔ بگ باس 11 میں اپنی اردو زبان سے لوگوں کو مسحور کرنے والی عرشی ایک بار پھر بگ باس 14 میں نظر آئیں۔ شو کے دوران میزبان سلمان خان کو بھی کئی مرتبہ عرشی کی اردو کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ حال ہی میں ان کی منگنی کی خبریں منظر عام پر آئیں۔ بتایا گیا کہ عرشی خان منگنی کیلئے دبئی پہنچی ہیں اور جلد ہی دلہن بنیں گی۔ اب اداکارہ نے اپنی منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ (Photo: @arshikofficial/Instagram)
عرشی نے کہا کہ میں اپنی فلموں، ویب شوز اور میوزک ویڈیوز کی بیک ٹو بیک شوٹنگ میں مصروف تھی۔ میں کافی دنوں سے چھٹیوں پر بھی باہر نہیں گئی تھی ۔ اب وقت ملا تو رمضان کے مقدس مہینے میں دبئی جانے کا ارادہ کیا ، لیکن جب میں یہاں پہنچی تو میری منگنی کی افواہ پھیل گئی۔ (Photo: @arshikofficial/Instagram)
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے دبئی سے پیار ہے۔ اگر آپ کام سے مختصر وقفہ لینا چاہتے ہیں تو یہ ایک اچھی جگہ ہے۔ دبئی عصری سیاحتی مقامات جیسے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ اور شاپنگ مالز کے لیے مشہور ہے۔ یہ شہر بہت سے ثقافتی پرکشش مقامات کا مرکز ہے۔ ساتھ ہی کرنے کیلئے بھی بہت کچھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی چھٹیوں کا مزہ لے رہی ہوں ۔ (Photo: @arshikofficial/Instagram)