اداکارہ نیا شرما اپنی بولڈنس کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ چھوٹے پردے کی بولڈ اداکارہ نیا کو ایسے کردار کرنا پسند ہے، جو کچھ الگ ہوں۔ 'جمائی راجہ'، 'ایک ہزاراں میں میری بہنا ہے' جیسے سیریلز میں سادہ نظر آنے والی نیا جب بولڈ انداز میں نظر آئیں تو انہیں جم کر ٹرول کیا گیا۔ اس پر اداکارہ نے کھل کر اپنی بھراس نکالی تھی ۔ تصویر: niasharma90/Instagram
بالی ووڈ ببل کو دئے گئے ایک انٹرویو میں نیا شرما نے بتایا تھا کہ 'یہ 2016-2017 کی بات ہے جب میں نے 'جمائی راجہ' کی شوٹنگ ختم کی اور ٹوئسٹیڈ ویب سیریز میں کام کیا تو ٹرولنگ شروع ہوگئی۔ میں نے اس میں ایک لڑکی کو کس دیا تھا، تو ہنگامہ برپا ہوگیا۔ جب لوگوں کو اس لو سین کے بارے میں پتہ چلا تو اس سیریز کے بارے میں شور مچ گیا جو شو کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا۔ تصویر: niasharma90/Instagram