شردھا کچھ دن پہلے اپنی شادی کے لیے ممبئی سے نئی دہلی روانہ ہوئی تھی اور اب ان کی شادی سے پہلے کی رسومات بھی شروع ہو گئی ہیں۔ پیر کو دہلی میں شردھا کی مہندی کی تقریب پرعالیشان انداز میں منعقد ہوئی اور اس موقع پر ان کے سیریل کے کئی اداکار اور ان کے خاص دوست بھی نظر آئے۔ فوٹو کریڈٹ- @sarya12/Instagram
ممبئی: کنڈلی بھاگیہ (Kundali Bhagya) ان دنوں ٹی وی دنیا پر راج کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ٹی آر پی لسٹ میں بھی یہ شو ہمیشہ آگے بنا رہتا ہے۔ اس شو کے تمام کردار بھی شائقین کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور خوب پسند کئے جاتے ہیں۔ شو میں سیدھی سادی بہو کے رول میں نظر آنے والی پریتا یعنی شردھا آریہ کی بھی سوشل میڈیا پر اچھی خاصی فین فالوئنگ ہے۔