ممبئی : ٹی اداکارہ تونیشا شرما کی خودکشی کیس میں پولیس نے اداکارہ کے کو اسٹار شیزان محمد خان کے خلاف معاملہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔ تونیشا سب ٹی وی پر آنے والے شو علی بابا داستان کابل میں شہزادی مریم کا لیڈ رول بھی نبھا رہی تھیں، جس میں شیزان ان کے اپوزٹ کردار نبھا رہے تھے ۔ شیزان کے خلاف آئی پی سی 360 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ خودکشی کیلئے اکسانا ۔ پولیس کے مطابق شیزان کو آج وسئی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔