بیس سال کی عمر میں جس اداکارہ نے چھوڑے پردے پر اپنی اداکاری کے دم پر ہنگامہ مچا دیا تھا آج وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔ بہت کم عمر میں مشہور ٹی وی اداکارہ تنیشا شرما نے اپنی جان دے دی جس سے ان کے چاہنے والوں کو کافی جھٹکا لگا ہے۔ اداکارہ نے ایسا قدم کیوں اٹھایا؟ آج یہ سوال سبھی کے من میں ہیں اور پولیس اس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
وہیں اب ٹی اداکارہ تونیشا شرما کی خودکشی کیس میں پولیس نے اداکارہ کے کو اسٹار شیزان محمد خان کے خلاف معاملہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔ تونیشا سب ٹی وی پر آنے والے شو علی بابا داستان کابل میں شہزادی مریم کا لیڈ رول بھی نبھا رہی تھیں، جس میں شیزان ان کے اپوزٹ کردار نبھا رہے تھے ۔ شیزان کے خلاف آئی پی سی 360 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ خودکشی کیلئے اکسانا ۔
ی وی اداکارہ تنیشا شرما کی موت کے معاملے میں والیو پولیس نے ان کے ساتھی اداکار شیزان خان کو آج وسئی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے شیزان کو کل آئی پی سی کی دفعہ 306 (خودکشی کیلئے اکسانا) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ تنیشا شرما نے ہفتے کے روز ممبئی میں ایک ٹی وی سیریل کے سیٹ پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔ ان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ ا
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ تنیشا واش روم گئی تھی۔ جب وہ کافی دیر تک واپس نہ لوٹی دروازہ توڑا گیا جہاں ان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس اس معاملے کی ہر زاویے سے تفتیش کر رہی ہے۔ سیٹ پر موجود لوگوں، تنیشا کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے بیانات لیے گئے ہیں۔ اسی بنیاد پر شیزان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔