بگ باس 13 کے گھر میں ہوا بڑا حادثہ، بیہوش ہمانشی کو گود میں اٹھاکر بھاگے عاصم ریاض
شو میں کنٹیسٹنٹس اپنے کنکشن کے ساتھ مل کر کیپٹن سی ٹاسک مٰں ایک دوسرے کو زبردست ٹکر دے رہے ہیں۔ لیکن ٹاسک میں گھر والے جوش میں ہوش کھو بیٹھتے ہیں اور اسی دھکامکی کے دوران ہمانشی کھرانہ کو چوٹ لگ جاتی ہے۔

بگ باس 13 میں روزانہ کچھ نہ کچھ ہنگامہ ہوتا ہی رہتا ہے جو ہمیں دیکھنے کو ملتا ہے۔ بگ باس کے کنٹیسٹنٹ کے درمیان بحث بازی ارو نوک جھونک بھی نظر آتی ہے۔ لیکن شو میں کنٹیسٹنٹس کے ڈر امےاور کنٹروورسی کا دھماکیدار ڈوز جاری ہے۔ شو میں کنٹیسٹنٹس کے کنیکشن کے آنے سے شو ایک دلچسپ موڑ لے چکا ہے۔

شو میں کنٹیسٹنٹس اپنے کنکشن کے ساتھ مل کر کیپٹن سی ٹاسک مٰں ایک دوسرے کو زبردست ٹکر دے رہے ہیں۔ لیکن ٹاسک میں گھر والے جوش میں ہوش کھو بیٹھتے ہیں اور اسی دھکامکی کے دوران ہمانشی کھرانہ کو چوٹ لگ جاتی ہے۔

شو کے پرومو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ پیسے جمع کرنے کے لئے کنٹسیٹنٹس کے کنکشن تیزی سے بھاگتے ہیں۔

وکاس کے ہمانشی کے اوپر گرنے سے انہیں چوٹ لگ جاتی ہے اور ہمانشی بیہوش ہوجاتی ہیں۔ ہمانشی کے بیہوش ہونے پر ٹاسک کو بیچ میں ہی روک دیا جاتا ہے۔

اس کے بعد عاصم ریاض ہمانشی کو گود میں اٹھاکر کنفیشن روم میں انہیں لیکر بھاگتے ہیں اور یہیں شو کا پرومو ختم ہوجاتا ہے۔

وہیں شو کی بات کریں تو ہمانشی کے گھر میں دوبارہ انٹری سے ایک مرتبہ پھر عاصم ریاض اور ہمانشی کا رشتہ سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔