بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے معاملے میں سی بی آئی اپنی تفتیش کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔ اسی پہر میں پیر کو سی بی آئی کی ٹیم واٹر اسٹون ہوٹل پہنچی۔ سشانت اس ریزورٹ میں دو مہینے رکے تھے۔ یہاں پر سشانت ہلنگ پروسز کیلئے آیا کرتے تے اور کبھی کبھی ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) بھی ان کے ساتھ ہوا کرتی تھیں۔
سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی مشتببہ حالات میں موت کے بعد سے ہی نئے۔نئے انکشاف ہو رہے ہیں۔ وہیں اب جب اس کیس کی جانچ سی بی آئی کر رہی ہے۔ سنیچر کو ئی سی بی آئی کی جانچ میں سشانت کی پڑوسی خاتون نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ خاتون نے کہا کہ 13 جون کی رات سشانت کے گھر کی لائٹ بند تھی۔ صرف کچن کی لائٹ جل رہی تھی۔ سشانت کی پڑوسی خاتون نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 13 جون کی رات ان کے گھر کوئی پارٹی نہیں ہوئی تھی۔ تمام تصاویر: انسٹاگرام۔
وہیں اس سے پہلے سشانت سنگھ راجپوت سنگھ (Sushant Singh Rajput) کے سابق اسسٹینٹ انکت اچاریہ (Ankit Acharya) نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ تین سال تک کام کیا ہے اور میرے رہتے سشانت سنگھ راجپوت نے اپنے کمرے کو اندر سے بند نہیں کیا۔ میں ہمیشہ ان کے ساتھ رہتا تھا۔ اس بات کو میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ خودکشی نہیں کرسکتے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ میں ہر دن نئے انکشافات ہورہے ہیں ۔ ہر کوئی یہ جاننے کی کوشش کررہا ہے کہ آخر 14 جون کو سشانت کے فلیٹ میں کیا ہوا تھا ۔ سی بی آئی جانچ کے درمیان واقعہ والے دن سشانت سنگھ راجپوت کے کمرے کے دروازے کا تالا کھولنے والے چابی والے نے اس پورے معاملہ میں کئی بڑے راز کھولے ہیں ۔ تصویر : سشانت سنگھ راجپوت انسٹاگرام ۔
بالی ووڈ ادکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد آئے دن کئی چونکانے والے انکشافات ہورہے ہیں ۔ اس معاملہ میں اب ممبئی پولیس ، پٹنہ پولیس کے بعد ای ڈی اور سی بی آئی بھی جانچ کررہی ہے ۔ وہیں اس کے علاوہ سوشل میڈیا اور نیوز چینلس کے ذریعہ بھی اس کیس میں کئی انکشافات کئے جارہے ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
سشانت سنگھ راجپوت سنگھ انکت (Ankit Acharya) نے بتایا کہ پوجا میں لیمو ( Lemon)وغیرہ کا استعمال کیا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں بھی کولکاتہ سے ہوں تو جانتا ہوں کہ ایسی پوجا جادوٹونا کیلئے کی جاتی ہے اور وہ بھی یہ کرتی ہیں۔ انکت نے بتایا کہ اسٹاف نے بتایا کہ جادو ٹونا ہوتا ہے۔ اسٹاف بھی کہتا تھا کہ یہ جگہ ہانٹیڈ ہے۔
سشانت سنگھ راجپوت سنگھ (Sushant Singh Rajput) کے سابق اسسٹینٹ انکت اچاریہ (Ankit Acharya) نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ تین سال تک کام کیا ہے اور میرے رہتے سشانت سنگھ راجپوت مئ اپنے کمرے کو اندر سے بند نہیں کیا۔ میں ہمیشہ ان کے ساتھ رہتا تھا۔ اس بات کو میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ خودکشی نہیں کرسکتے ہیں۔
سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) خودکشی کیس میں آئے دن نئے انکشاف ورہے ہیں۔ پہلے انڈسٹری میں اقرباپروری اور آؤٹ سائیڈرس کت ساتھ ہونے والے بھید۔بھاؤ پر بحث چلی۔ وہیں اب سشانت کے والد کے۔کے سنگھ کے ذریعے مبینہ گرل فرینڈ اور اداکارہ ریاچکرورتی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے FIR درج کروانے کے بعد کئی طرح کی باتیں سامنے آرہی ہیں۔
سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ میں بالی ووڈ اداکار کے اہل خانہ نے جب سے خاموشی توڑی ہے ، اس وقت سے ہی معاملہ میں اب ہر روز نئے نئے موڑ آرہے ہیں ۔ پٹنہ میں سشانت کے والد کےذریعہ درج کرائی گئی ایف آئی آر کے بعد بہار پولیس کی چار رکنی ٹیم معاملہ کی جانچ کیلئے ممبئی پہنچی ہے ، لیکن جب سے بہار پولیس ممبئی پہنچی ہے ، تبھی سے سشانت کی ایکس گرل فرینڈ ریا چکرورتی اپنے گھر سے غائب ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
مانشندے نے بتایا کہ جب پہلے سے ہی جانچ ممبئی میں چل رہی ہے ور اس کی پوری جانکاری لوگوں کو ہے ، تو ایسے میں بہار میں اسی معاملہ میں ایک ہی واقعہ پر مقدمہ درج کرنا غیر قانونی ہے اور سپریم کورٹ کے پرانے فیصلوں کی اندیکھی ہے ۔ سپریم کورٹ کے کئی ایسے فیصلے ہیں جن میں ایک ہی معاملہ میں کئی ریاستوں میں درج ایف آئی آر کو سب سے پہلے جانچ شروع کرنے والی ریاست کی پولیس کو ٹرانسفر کیا گیا ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
سشانت سنگھ راجپوت کو پاگل قرار سینے کی دیتی تھی دھمکی: سشانت (Sushant Singh Rajput)کے والد نے اپنی ایف آئی آر میں بتایا ہے کہ وہ بزرگ ہیں زیادہ بھاگ۔دوڑ نہیں کر سکتے۔ اس لئے انہوں نے یہ ایف آئی آر پٹنہ میں دی ہے۔ سشانت سے کچھ ہی دن کی ملاقات میں سب سے پہلے ریا نے سشانت کا پہلا گھر بھوت پریت بتاکر بدلوادیا۔ اس کے بعد سشانت جس گھر میں شفٹ ہوئے اس میں ریا کی پوری فیملی ساتھ رہنے لگی۔ ریا کا کنبہ سشانت کی دماغی حالت خراب بتانے لگا۔
سشانت کا نمبر بند کراکر ریا نے دلایا تھا نیا نمبر: الزام ہے کہ ریا چکرورتی نے سشانت کا نیا نمبر تک بدل دیا۔ تاکہ سشانت پرانے لوگوں اور اپنے کنبے سے دور رہے۔ سشانت کے اکاؤنٹ سے ریا اور اس کے کنبے کے پورے خرچے نکل رہے تھے۔ ریا نے کروڑوں روپئے بھی غائب کئے۔ وہ سشانت کو پاگل کھانے بھیجنے کی تیاری میں تھی۔ فلم کے آفر بھی اسی شرط پر ہاں کراتی تھی جس میں اسے سشانت کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔
میڈیا میں بدنام کرنے اور برباد کرنے کی دی تھی دھمکی:سشانت کے والد نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا بیٹا سشانت فلم لائن چھوڑ کر کیرالہ میں نامیاتی کھیتی کرنا چاہتا تھا۔ اس کا دوست مہیش اس کے ساتھ کرگ جانے کے لئے تیار تھا تب ریا نے اس بات کی مخالفت کی تھی کہ تم کہیں پر نہیں جاو گے اور اگر میری بات نہیں مانو گے تو میں میڈیا میں تمہاری طبی رپورٹ دے دوں گی اور سبھی کو بتا دوں گی کہ تم پاگل ہو۔
ریا نے سشانت کو گھر والوں سے کردیا تھا دور: سشانت کی بہن کے بچے چھوٹے ہیں اس لئے وہ کئی دن رہ کر چلی گئی تھیں۔ انہوں نے سشانت کو سمجھایا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا جبکہ ریا سشانت کے تمام کاغذات اور پیسے رکھ کر سشانت کو مسلسل میڈیا میں جانے کی دھمکی دے کر اکسا رہی تھی کہ سشانت خودکشی کرلے۔ سشانت نے ریا کے گھر چھوڑنے کے بعد اسے فون کیا کیونکہ وہ سشانت کو دھمکی دیکر گئی تھی لیکن ریا نے سشانت کا نمبر بلاک کردیا تھا۔
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت موت معاملہ میں اس وقت نیا موڑ آگیا ، جب والد کرشن کمار سنگھ نے پٹنہ کے راجیونگر تھانہ میں اداکارہ اور سشانت کی گرل فرینڈ ریاچکرورتی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ۔ مقدمہ نمبر 241/20 کے تحت درج ایف آئی آر میں ریا چکرورتی پرسشانت کو پیار کے جال میں پھنساکر اس کے پیسے نکالنے اور خودکشی کیلئے اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ اس معاملہ کی جانچ کیلئے پٹنہ سے چار پولیس اہلکاروں کی ٹیم ممبئی پہنچ گئی ہے ۔
پٹنہ پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق سب سے بڑی وجہ ممبئی پولیس سے پوری طرح سے تعاون نہ مل پانا ہے ۔ پٹنہ پولیس کے ایک افسر کے مطابق پٹنہ پولیس کی ٹیم نے اب تک شیف اشوک ، مہیش بھٹ اور سشانت سنگھ کی بہن نیتو سنگھ کے علاوہ سشانت کے نوکر دپیش مرنڈا اور گارڈ سے پوچھ گچھ کی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دپیش سے پوچھ گچھ میں پٹنہ پولیس کو کئی اہم جانکاریاں ہاتھ لگی ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
خیال رہے کہ سشانت خودکشی معاملہ میں بالی ووڈ اداکار کے اہل خانہ نے جب سے خاموشی توڑی ہے ، اس وقت سے ہی معاملہ میں اب ہر روز نئے نئے موڑ آرہے ہیں ۔ پٹنہ میں سشانت کے والد کےذریعہ درج کرائی گئی ایف آئی آر کے بعد بہار پولیس کی چار رکنی ٹیم معاملہ کی جانچ کیلئے ممبئی پہنچی ہے ، لیکن جب سے بہار پولیس ممبئی پہنچی ہے ، تبھی سے سشانت کی ایکس گرل فرینڈ ریا چکرورتی اپنے گھر سے غائب ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
مانشندے نے بتایا کہ جب پہلے سے ہی جانچ ممبئی میں چل رہی ہے ور اس کی پوری جانکاری لوگوں کو ہے ، تو ایسے میں بہار میں اسی معاملہ میں ایک ہی واقعہ پر مقدمہ درج کرنا غیر قانونی ہے اور سپریم کورٹ کے پرانے فیصلوں کی اندیکھی ہے ۔ سپریم کورٹ کے کئی ایسے فیصلے ہیں جن میں ایک ہی معاملہ میں کئی ریاستوں میں درج ایف آئی آر کو سب سے پہلے جانچ شروع کرنے والی ریاست کی پولیس کو ٹرانسفر کیا گیا ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
سشانت سنگھ راجپوت کے فینس انہیں بھولنے کے لیے لئے بالکل بھی بھی تیار نہیں ہیں۔ ان کے فینس کسی نہ کسی طرح نہ ان کو مسلسل کل یاد کر رہے ہیں۔ کبھی ان کی تصویریں ویڈیو شیئر کرکے انہیں یاد کر رہے ہیں۔ بتا دیں کہ سشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں کا غصہ کم ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔ اور وہ اپنا غصہ سوشل میڈیا پر ان لوگوں پر نکال رہے ہیں جنہیں وہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا ذمہ دار مانتے ہیں۔ہاں تک کہ سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو کچھ فینس سوشل میڈیا پر سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کا مبینہ طور پر ذمہ دار بتا رہے ہیں۔ تصویر انسٹاگرام۔
واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے بعد پوری بالی ووڈ انڈسٹری (Bollywood Industry) صدمے میں ہے۔ پولیس اس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے اور یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ آخر کیوں سشانت نے خودکشی کیوں کی۔ پولیس نے سشانت کے کنبے سمیت 27لوگوں کے بیان درج کر لئے ہیں۔ اس پوچھ۔گچھ میں پولیس نے ان لوگوں سے بھی پوچھ۔گچھ کی ہے جن سے سشانت نے آخری مرتبہ بات کرنے کیلئے فون کیا تھا۔ سشانت کے دوست مہیش شیٹی کے بعد مہاراشٹر پولیس نے سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) سے تقریبا 9گھنٹے کی پوچھ۔گچھ کی۔ اس دوران ریا نے یہ انکشاف کئے۔
ریا چکرورتی نے اپنی دوستی کے بارے میں انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کی ملاقات سشانت سے 2012 میں ہوئی تھی۔ اس وقت وہ "میرے ڈیڈ کی ماروتی" میں کام کررہی تھیں اور سشانت سنگھ راجپوت"شدھ دیسی رومانس" میں کام کررہے تھے، اس دوران دونوں کی ملاقات ہوئی تھی۔ اس کے بعد کئی پارٹی اور ایونٹس میں ملاقات ہوئی اور پھر دونوں کی دوستی ہوگئی۔ اس وقت سشانت سنگھ راجپوت کسی کے ساتھ رلیشن شپ میں تھے۔ اس کے بعد 2017-18 کے دوران دونوں ایک پروڈکشن ہاؤس سے الگ ہوکر الگ۔الگ بینر میں کام کرنے لگے اور پھر دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا۔
سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) نے خودکشی کیوں کی؟ اس ایک سوال کے ساتھ ہزاروں سوال لوگوں کے ذہن میں چل رہے ہیں۔ کام کی کمی، سابق گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) کے ساتھ بریک اپ، فلم انڈسٹری (Bollywood) کی ٹینشن، پروڈیوسر کے ساتھ مت بھید، نیپوٹزم، مبینہ گرل فرینڈ ریا چکروتی کے ساتھ ٹینشن، پروڈکشن ہاؤسز کا بائیکاٹ کرنا، جیسے کئی اور سوال ہیں۔ جو سبھی کے دماغ اور ذہن میں چل رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت گزشتہ کچھ وقت سے ڈپریشن (Depression) میں تھے جس کے لیے وہ ڈاکٹر سے بھی مل رہے تھے۔
۔ پولیس سشانت سنگھ راجپوت کے دوستوں ، رشتہ داروں اور نوکروں کے ساتھ ان کے جاننے والوں سے بھی پچھ۔گچھ کررہی ہے۔ ابھی تک اداکار کی خودکشی کی وجہ صاف طور سے کھل کر سامنے ںہیں آپائی ہے۔ ایسے میں پولیس اپنی جانچ کا دائرہ بڑھانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ وہیں اسی دوران سوشل میڈیا پر کچھ پروڈیوسر، فلم ساز سمیت ایکٹرس کو بھی یوزرس نے نشانے پر لے لیا ہے اور نیپوٹزم (nepotism) انہیں گھیرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس درمیان سوشل میڈیا پر مہیش بھٹ بھی ٹرولرس کے نشانے پر آگئے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد اب ان کی زندگی سے وابستہ کئی باتیں سامنے آرہی ہیں ۔ کچھ لوگ اس بات کا دعوی کررہے ہیں سشانت سنگھ بالی ووڈ کی پاورفل لابی اور نیپوٹزم کا شکار ہوئے ہیں تو وہیں کچھ لوگ سشانت سنگھ راجپوت کی فلموں کی بات کررہے ہیں ۔ لیکن ان سب کے درمیان سشانت کی ذاتی زندگی سے وابستہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں ۔ ریا چکرورتی کے بروکر نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سشانت اور ریا ساتھ میں گھر ڈھونڈ رہے تھے اور جلد ہی شادی کرنے والے تھے ۔
اتوار کو سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ان کے چچا زاد بھائی نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی شادی کرنے والے تھے اور پورا کنبہ اس بات سے کافی خوش تھا ۔ حالانکہ انہوں نے یہ صاف نہیں کیا تھا کہ وہ شادی کس سے کرنے جارہے تھے ۔ وہیں اب آج تک کی خبر کے مطابق ریا چکرورتی کے بروکر سنی سنگھ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ریا نے اپنی شادی کی بات کہی تھی اور یہ دونوں ساتھ رہنے کیلئے گھر کی تلاش کررہے تھے ۔
آج تک سے بات چیت کرتے ہوئے پراپرٹی ڈیلر نے کہا کہ یہ دونوں ساتھ میں ایک گھر تلاش کررہے تھے ، مجھے اس سے زیادہ کچھ معلوم نہیں ہے ۔ اس سے کرائے کے بارے میں پوچھے جانے پر بروکر نے کہا کہ نہیں کرائے کو لے کر کوئی ایشو نہیں تھا ۔ ان کی دیر رات پارٹی ہی باعث پریشانی تھی ۔ اس سے پہلے بھی جہاں سشانت سنگھ راجپوت رہتے تھے ، سوسائٹی نے دیر رات پارٹیوں کی شکات کی تھی ۔ آخر میں بروکر نے کہا کہ مجھے یہی بتایا تھا کہ میں باندرہ میں گھر دیکھ رہی ہوں اور سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ رہوں گی اور جلد ہی ہم شادی کرنے والے ہیں ۔ وہیں اتوار کو سشانت کے چچا زاد بھائی نے کہا کہ تھا کہ سشانت کی اسی نومبر میں شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں ۔