کپل شرما نے شیئر کی بیٹی کی پہلی تصویر، کہا میرے جگر کا ٹکڑا
ممبئی: کپل شرما (Kapil Sharma) اور گنی چترتھی (Gini Chatrath) کی بیٹی انائیراشرما کی پہلی تصویر سامنے آگئی ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں کپل شرما کی بیٹی ہونے کے بعد سے اس کی تصویروں کا لوگ انتظار کررہے تھے۔ جب خود کپل نے اپنی بیٹی کی تصویر جاری کی ہے تو بیحد شاندار انداز میں کی ہے۔

کپل نے یٹی کے جنم پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا، "بیٹی پاکر خود کو خوش قسمت محسوس کرہا ہوں۔ آپ سب کا آشیرواد چاہئے۔ آپ سبھی کو پیار۔ جے ماتادی"۔ اب بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا ہے، "میرے جگر کے ٹکڑے سے ملئے "۔

اس کے بعد ٹی وی کی دنیا کے کئی اسٹار کپل کی بیٹی کو آشیرواد دینے لگے جبکہ اس کے بعد فینس بھی انہیں مبارکباد پیش کرنے لگے۔ سبھی کا ماننا ہے کہ کپل کی بیٹی بیحد کیوٹ ہے۔

بتادیں کہ جب کپل کی بیوی حاملہ تھیں تب انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا، "میں اپنی بیو کا دھیان رکھنا چاہتا ہوں اور ہروقت اس کے پاس رہنا چاہتا ہوں۔ یہ فطری بات ہے کہ میں اور گنی کافی خوش ہیں لیکن سب سے زیادہ خوش میری ماں ہیں۔ ابھی ہم بس گنی اور بچے کی صحت کو لیکر ہی سوچ رہے ہیں۔

<br />بتادیں کہ کپل اور گنی کی شادی سال 2018 میں 12 دسمبر کو امرتسر میں ہوئی تھی۔ جبکہ ان کی بیٹی نے 10 دسمبر 2019 کو جنم لیا ہے۔