انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں ان دنوں صرف دو ہی چیزوں کی باتیں ہورہی ہیں ۔ پہلی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی تو دوسری بات کنگنا رناوت کے شو لاک اپ کو لے کر ہورہی ہے ۔ لاک اپ ایک ایسا شو ہے ، جس میں آئے سلیبریٹیز کنٹیسٹنٹس ہر دن خود کو لے کر نئے انکشافات کرتے نظر آتے ہیں ۔ اس مرتبہ مندرا کریمی نے اپنا ایک ایسا راز فاش کیا ہے ، جو کافی حیران کن ہے ۔ (Photo: ALTBalaji/Twitter)
زندگی کے برے دور کو یاد کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ یہ وہ وقت تھا ، جب میں اسٹرگل کررہی تھی ۔ اس درمیان ڈائریکٹر کے ساتھ میں خفیہ ریلیشن شپ میں بھی آئی ۔ میں ایک ایسے مشہور ڈائریکٹر کے ساتھ رشتے میں تھی ، جو خواتین کے حق کی بات کرتا ہے ۔ کئی لوگوں کیلئے وہ انسپائریشن ہے ۔ @mandanakarimi/instagram