اداکارہ عرفی جاوید سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ اپنے اسٹائل اور فیشن اسٹیٹمنٹ کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی رہنے والی عرفی بے باک بیانات کیلئے بھی مشہور ہیں ۔ اپنے بیانات کی وجہ سے وہ کئی مرتبہ لائم لائٹ میں بھی رہ چکی ہیں ۔ ملک کا کوئی بھی معاملہ ہو یا ٹرولس کو جواب دینا ہوگا، عرفی جواب دینے سے نہیں پرہیز کرتی ہیں ۔ تصویر : Instagram @urf7i
عرفی جاوید نے اودے پور میں ہوئے کنہیا کے قتل کیس کی مذمت کی تھی ۔ عرفی جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر دو اسٹوریز شیئر کی ہیں۔ واقعہ پر اپنا غصہ ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے لکھا تھا : یہ سب کرکے ہم کہاں جارہے ہیں؟ اللہ نے آپ کو اس کے نام پر نفرت پھیلانے اور مارنے کیلئے کبھی نہیں کہا ہے ۔ تصویر : Instagram @urf7i
عرفی کا الزام ہے کہ ان کی اس پوسٹ پر انہیں ںفرت آمیز میسیجز کے ساتھ دھمکیاں بھی مل رہی ہیں ۔ ایک یوزر کے میسیج کا عرفی جاوید نے انسٹاگرام اسٹوری پر اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے ۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ ایکشن لیتے ہوئے معاملہ کی شکایت ممبئی پولیس سے کرنے والی ہیں ۔ تصویر : Instagram @urf7i
آر جے انمول اور امریتا راو کے ساتھ بات چیت کے دوران عرفی جاوید نے کہا کہ یہ قصہ لکھنو کا تھا ۔ میں تب لکھنو میں تھی اور میری عمر تقریبا پندرہ سال تھی ۔ میں نے آف شولڈر ٹاپ پہنا تھا ۔ اس زمانے میں لکھنو میں اس طرح کے کپڑے نہیں پہنے جاتے تھے اور نہ ہی ملتے تھے ۔ ایسے میں میں نے اپنے ایک ٹاپ کو کاٹ کر اس کو بنایا تھا ۔ تصویر : @urf7i/ Instagram
لیکن لوگوں نے عرفی کو لسٹ شیم کیا ۔ پوری سٹی ، پورا ٹاون ، میرا کنبہ تک اس میں شامل تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تم نے یہ کیا پہنا ہے ۔ تمہاری غلطی ہے ۔ ایک تو لڑکی ہو کہ تم نے یہ پہنا اور اس کے اوپر تمہارے اندر اتنی ہمت آگئی کہ اس کو پہن کر تم نے فیس بک پر فوٹو اپ لوڈ کردی ۔ تصویر : ویرل بھیانی ۔
عرفی جاوید نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا : نو پین اینڈ نو گین ۔ عرفی کے اس ویڈیو پرراکھی ساونت نے فائر والا ایموجی بنایا ہے ۔ جبکہ فینس ایک مرتبہ پھر عرفی کو ٹرول کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ ایک یوزر نے لکھا : نو پینٹس نو شیم جبکہ ایک اور یوزر نے لکھا : یار یہ کتنی بے شرم ہے ۔ تصویر : عرفی جاوید ۔ انسٹاگرام ویڈیو ۔
عرفی جاوید بگ باس او ٹی ٹی کے بعد سے سرخیوں میں ہیں ۔ اپنے ڈریسنگ سینس کو لے کر سوشل میڈیا پر اکثر ٹرولنگ کا شکار ہونے والی عرفی نے بتایا کہ ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر نے اداکارہ سے کہا کہ تمہاری شبیہ کافی بری بنی ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے تمہیں ٹی وی میں کوئی کام نہیں دے گا ۔ تصویر : @urf7i/Instagram
بتادیں کہ عرفی جاوید آئے دن عجیب و غریب کپڑوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ آئے دن ان کے آوٹ فٹ پر خبریں بنتی رہتی ہیں ، لیکن اس مرتبہ تو عرفی نے ساری حدیں پار کرتے ہوئے ایسا کام کیا ہے ، جس کی وجہ سے سب کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی ہیں ۔ عرفی نے کیمرہ کے سامنے کپڑوں کے بغیر ہی پوز دینا شروع کردیا اور بدن کو ڈھکنے کیلئے انہوں نے صرف اپنی تصاویر کا ہی سہارا لیا ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ عرفی جاوید ۔
بتادیں کہ سوشل میڈیا سنسنی عرفی جاوید اپنے ایک سے بڑھ کر ایک لک کی وجہ سے چھائی رہتی ہیں ۔ عرفی کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہونے میں کچھ ہی منٹ لگتے ہیں ۔ اب ایک مرتبہ پھر عرفی کا تازہ ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے ۔ اس ویڈیو میں عرفی اپنا تازہ لک فلانٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔ تصویر : عرفی جاوید ۔ انسٹاگرام ۔
بگ باس او ٹی ٹی (Bigg Boss OTT) سے پہلے وداعی کنٹسٹنٹ رہیں عرفی جاوید (Urfi Javed) کی ہوئی۔ اوٹی ٹی پر وہ لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ نہیں بناپائی، لیکن باہر آتے ہی انہوں نے جو دھمال مچایا، اس کے بعد سے وہ مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ کبھی اپنی اترنگی کپڑوں تو کبھی اپنے بیباک بیانات کے سبب وہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں عرفی کی کچھ تصویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں عرفی کا انداز بیحد ہی الگ ہے۔
گ باس (Bigg Boss OTT) کے پہلے او ٹی ٹی سیزن میں کنٹسٹنٹ بن کر آئیں اداکارہ عرفی جاوید (Urfi Javed) اس شو کے بعد سے ہی سرخیوں میں رہی ہیں۔ بگ باس او ٹی ٹی سے عرفی جاوید محض ایک ہفتے میں ہی آوٹ ہوگئی تھیں، لیکن شو کے بعد سے ہی اپنے اسٹائل اور فیشن کے لئے وہ اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔ عرفی جاوید نے کچھ ایسا کیا ہے کہ لوگ سوشل میڈیا پر انہیں خوب ٹرول کر رہے ان کا مذاق بنا رہے ہیں۔ عرفی جاوید نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں وہ عجیب و غریب انداز میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ وہیں آخر میں وہ گر بھی جاتی ہیں۔
بتادیں کہ ٹی وی کے سب سے مشہور ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی کی ایکس کنسٹیسٹنٹ عرفی جاوید کی ایک پوسٹ حال ہی میں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی ۔ پوسٹ میں عرفی نے بتایا تھا کہ ایک وقت ایسا تھا جب وہ اپنی زندگی سے ہار گئی تھیں اور کئی مرتبہ انہیں خودکشی کرنے کا بھی خیال آیا تھا ۔ تصویر : Instagram @urf7i
عرفی جاوید ٹی وی اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی دنیا کا بھی بڑا نام ہیں ۔ عرفی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں ۔ وہ اپنے شاندار ڈریسنگ سینس کے ذریعہ فینس کے درمیان سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ بتادیں کہ عرفی اس وقت لائم لائٹ میں آئیں جب وہ ٹی وی کے سب سے مشہور ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی کا حصہ بنیں ۔ تصویر : Instagram @urf7i