Valentine's Day: آج ویلنٹائن ڈے کے موقع پر جوڑے اپنی محبت کا جشن مناتے ہیں اور اپنے عاشق یا لائف پارٹنر کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ راکیش باپٹ (Raqesh Bapat) اور شمیتا شیٹی (Shamita Shetty) ایسی ہی دو مشہور شخصیات ہیں جن کی ملاقات 'بگ باس OTT' کے دوران ہوئی تھی۔ شو میں ان کی کیمسٹری کو شائقین نے خوب پسند کیا۔ تب راکیش نے شمیتا کو سب کے سامنے پرپوز بھی کیا تھا۔
حالانکہ شو کے دوران ان کے درمیان کئی بار جھگڑا بھی ہوا لیکن اس سے ان کی دوستی پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ جب شمیتا شیٹی 'بگ باس 15' کا حصہ بنی تھیں تو سلمان خان راکیش کا نام لے کر ان کے ساتھ مذاق کیا کرتے تھے۔ اب وہ اپنے تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔ یہ جوڑا آج ایک دوسرے کے ساتھ ویلنٹائن ڈے منا رہا ہے۔ وہ کھل کر ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں شمیتا اور راکیش مستی کرتے آئے نظر ۔
شمیتا نے انسٹاگرام پر راکیش کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک ساتھ ویلنٹائن ڈے منا رہے ہیں۔ شمیتا سفید لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ویڈیو میں دونوں ایک ساتھ مشہور ڈانس اسٹیپس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ شمیتا نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا، 'میرا ویلنٹائن راکیش باپٹ وقت پر آئے۔ تم میرا خوبصورت احساس ہو۔ میری انسٹا فیملی کو ویلنٹائن ڈے مبارک ہو۔
شمیتا شیٹی اس سال کرنا چاہتی ہیں شادی دونوں کے گھر والوں کو ان کے رشتے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس لیے وہ اب کھل کر ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شمیتا نے انسٹا اسٹوری میں راکیش کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہاتھ پکڑے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ کیپشن بھی لکھا ہے، 'اچھے ہاتھوں میں'۔ ظاہر ہے راکیش کے ساتھ ان کی قربتیں بہت بڑھ گئی ہیں۔ وہ پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ وہ اس سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
شمتا شیٹی (Shamita Shetty) جب سے ریئلٹی شو ’بگ باس او ٹی ٹی (Bigg Boss OTT)‘ کا حصہ بنی ہیں، تب سے سرخیوں میں ہیں۔ اس وقت ان کی فیملی کافی مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ ایسے میں شمتا شیٹی کو شو میں دیکھ کر کافی لوگ حیران رہ گئے ہیں۔ انہیں اس وجہ سے ٹرول بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وہ شو کی ایک پاپولر کنٹسٹنٹ کے طور پر ابھری ہیں۔ ناظرین ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتے ہیں۔
شمتا شیٹی فلموں میں کافی لمبے وقت سے نظر نہیں آئی ہیں، لیکن انہیں گزشتہ سال آئی ویب سیریز ’بلیک وڈو‘ میں دیکھا گیا تھا۔ ایسے میں ناظرین کے ذہن میں یہ سوال اٹھنا لازمی ہے کہ ان کی کمائی کا ذریعہ کیا ہے اور وہ کتنا کماتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شمتا شیٹی پیشے سے ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں۔ وہ برینڈ انڈورسمنٹ کے کام سے بھی وابستہ ہیں۔ انہیں ان کاموں سے لاکھوں روپئے کی کمائی ہوتی ہے۔ ان کی نیٹ ورتھ ایک سے 5 ملین ڈالر کے درمیان بتائی جاتی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ شمیتا شیٹی (Shamita Shetty) چار مہینوں تک بگ باس 15 (Bigg Boss 15) کے گھر میں بند رہنے کے بعد حال ہی میں اپنی فیملی کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزار رہی ہیں۔ شما شیٹی نے دو دن قبل اپنا یوم پیدائش منایا۔ ایسے میں شمیتا شیٹی اپنی بہن شلپا شیٹی (Shilpa Shetty)، بہنوئی راج کندرا (Raj Kundra) اور دوستوں کے ساتھ یوم پیدائش کا جشن منایا۔ (تصویر کریڈٹ: ورل بھیانی)