ورون دھون نے ہتھیلی پر لکھوایا بیوی کا نام، سامنے آئی مہندی کی نایاب تصاویر
ورون دھون (Varun Dhawan) اور نتاشا دلال (Natasha Dalal) کی شادی کی تصویریں تو پہلے ہی سامنے آچکی ہیں۔ وہیں اب ان کی مہندی تقریب (Mehndi Ceremony) کی بے حد خوبصورت تصویریں سامنے آئی ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو ورون دھون (Varun Dhawan) نے فائنلی اپنی طویل مدت کی گرل فرینڈ نتاشا دلال (Natasha Dalal) سے شادی کرلی ہے۔ دونوں کافی وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ دونوں بے حد پرائیویٹ طریقے سے شادی کرلی ہے۔ دونوں کافی وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ دونوں بے حد پرائیویٹ طریقے سے اپنی شادی کی ہے۔ وہیں اب ان کی شادی کے ساتھ ساتھ باقی کئی رسم ورواج کی تصویریں دھیرے دھیرے سامنے آ رہی ہیں۔ حال ہی میں ان کی مہندی تقریب (Mehndi Ceremony) سے کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں۔ ان میں سے ایک تصویر میں ورون دھون اپنی ہتھیلی پر دلہن کا نام لکھواتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہیں تصویر میں ان کے چہرے پر شادی کا نظارہ واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ تصویر کریڈٹ: ورل بھیانی

دراصل، حال ہی میں ورل بھیانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ورون دھون اور نتاشا دلال کی مہندی تقریب کی نایاب تصویریں شیئر کی ہیں۔ اس تصویر میں ورون دھون مہندی لگواتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے مہندی ڈیزائن میں زیادہ کچھ تو نہیں کروایا، لیکن اپنے اور نتاشا دلال کے نام کے پہلے وی اور این لکھوایا۔ وہیں دونوں کے نام کے درمیان میں ایک دل بنا ہوا ہے۔ تصویر کریڈٹ: ورل بھیانی

مہندی تقریب کی اس نایاب تصویر سے ظاہر ہے کہ ورون دھون کس قدر نتاشا کے پیار میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ وہیں اس سے پہلے مہندی تقریب سے نتاشا دلال کی بھی تصویریں سامنے آچکی ہیں۔ تصویر کریڈٹ: ورل بھیانی

واضح رہے کہ ورون دھون اور نتاشا دلال دونوں بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور دونوں نے پڑھائی بھی ساتھ میں ہی کی ہے۔ کئی سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد آخر دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی بے حد پرائیویٹ تقریب تھی، جس میں فیملی کے علاوہ کچھ قریبی دوست اور انڈسٹری کے کچھ لوگ ہی شامل ہوئے تھے۔ (Photo Credit- @varundvn/Instagram)

دونوں نے اپنی فیملی اور محدود مہمانوں کی موجودگی میں 24 جنوری کو مہاراشٹر کے علی باغ میں سات پھیرے لئے۔ شادی کی علی باغ کے ’دی مینشن ہاوس ریزارٹ میں منعقد کی گئی تھی۔ کئی سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد آخر دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ اب دونوں کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ (Photo Credit- @varundvn/Instagram)

ورون دھون کی ہلدی تقریب کی یہ تصویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔ اس تصویر میں ورون دھون ہلدی میں پوری طرح لپٹے ہوئے اپنے بائیسپس فلانٹ کرتے ہوئے دلچسپ پوز دیتے ہوئے دکھائی دیئے تھے۔ (Photo Credit- @varundvn/Instagram)