ورون دھون اورنتاشا کی ان تصاویر کوکہیں آپ نے تو نہیں کردیا مس، دیکھیں نایاب تصاویر
ورون دھون (Varun Dhawan) اور نتاشا دلال (Natasha Dalal) بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور دونوں نے پڑھائی بھی ساتھ میں ہی کی ہے۔ کئی سالوں تک ایک دسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد آخرکار دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ اب دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون (Varun Dhawan)، نتاشا دلال (Natasha Dalal) کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ دونوں نے اپنی فیملی اور محدود مہمانوں کی موجودگی میں 24 جنوری کو مہاراشٹر کے علی باغ (Alibaug) میں سات پھیرے لئے۔ شادی کا وینو علی باغ کے دی مینشن ہاوس ریزارٹ میں رکھا گیا تھا۔ ورون دھون اور نتاشا دلال (Varun Dhawan Natasha Dalal Wedding) بالی ووڈ کی سب سے مشہور جوڑیوں میں سے ایک رہی ہے۔ دونوں بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور دونوں نے پڑھائی بھی ساتھ ہی میں کی ہے۔ کئی سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد آخر دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ اب دونوں کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر سرخیوں میں ہیں۔ (Photo credit: instagram/@varundhawan)

دونوں کی شادی کی تصویریں تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ (Photo credit: instagram/@varundhawan)

ورن دھون نے اپنے انسٹا گرام سے اپنی اور نتاشا دلال کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔ (Photo credit: instagram/@varundhawan)

ان تصویروں میں دونوں کے چہرے پر شادی کی خوشی صاف دیکھی جاسکتی ہے۔ (Photo credit: instagram/@varundhawan)

ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی بے حد پرائیویٹ تقریب تھی، جس میں فیملی کے علاوہ کچھ قریبی دوست اور انڈسٹری کے کچھ لوگ ہی شامل ہوئے تھے۔ (Photo credit: instagram/@varundhawan)

دونوں کی شادی پورے ہندو رسم ورواج کے ساتھ ہوئی۔ یہی نہیں، شادی کے بعد ورون دھون نے ریزارٹ کے باہر کھڑی میڈیا کے لئے شادی کے لئے لڈو بھیجے۔ (Photo credit: instagram/@varundhawan)

ورون دھون اور نتاشا دلال کا ویڈنگ ریسپشن 2 فروری کو ہونے والا ہے، جس میں بالی ووڈ کے کئی ستارے نظر آئیں گے۔ (Photo credit: instagram/@varundhawan)

کیونکہ، دونوں کی شادی میں کم ہی لوگوں کو بلایا گیا تھا۔ ایسے میں ریسپشن میں زیادہ سلیبرٹی کے شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ (Photo credit: instagram/@varundhawan)