
ممبئی: حال ہی میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار ورون دھون (Varun Dhawan) آج اپنی طویل وقت سے گرل فرینڈ رہیں نتاشا دلال سے شادی کرلی ہے۔ فلموں کو لے کر تو ان کی چرچا ہوتی ہی رہتی ہیں، اس کے بعد ساتھ ہی ذاتی زندگی کی بات کریں تو ورون دھون کمٹمنٹ کے پکے انسان ہیں۔ وہ اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال (Natasha Dalal) سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ نتاشا دلال یوں تو لائم لائٹ سے دور ہی رہنا پسند کرتی ہیں، لیکن فلم انڈسٹری میں ان کا اچھا خاصا نام ہے۔ آج ورون دھون اور نتاشا کی شادی کے خاص موقع پر ہم آپ بتانے جارہے ہیں ان کی گرل فرینڈ نتاشا دلال کے بارے میں کچھ خاص باتیں۔ (Photo Credit- @varundvn/Instagram

میڈیا رپورٹس کی مانیں تو نتاشا دلال - ورون دھون کے ساتھ میں تب سے ہیں، جب وہ اسٹار بھی نہیں بنے تھے۔ ورون دھون نے کرن جوہر کے چیٹ شو پر انکشاف کیا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو اسکول کے وقت سے جانتے ہیں۔ حالانکہ تب دونوں ڈیٹ نہیں کر رہے تھے، صرف بہت اچھے دوست تھے۔ ورون دھون نے بتایا تھا کہ نتاشا اسکول کے دنوں سے ہی ان کے لئے کافی سپورٹیو رہی ہیں۔ وہ اچھے برے ہر موقع پر ان کے ساتھ تھیں۔ (Photo Credit- @varundvn/Instagram

ورون دھون نے بتایا تھا کہ وہ نتاشا دلال کے ساتھ اس لئے ہیں کیونکہ ان کی اپنی الگ پہچان ہے اور وہ نتاشا کے خوابوں کو پورا کرنے میں ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ورون نے نتاشا کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہ وہ ان کے ساتھ ہمیشہ ہی رہیں۔ (Photo Credit- @varundvn/Instagram

نتاشا دلال نے فیشن ڈیزائننگ کے میدان میں ڈگری حاصل کی ہے۔ سال 2013 میں نتاشا نے فیشن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی نیویارک سے پڑھائی مکمل کی تھی۔ پڑھائی مکم کرنے کے بعد ڈیزائننگ کے میدان میں ہی نتاشا نے کام شروع کیا اور آج وہ اس انڈسٹری میں مشہور نام ہے۔ ان کا ایک کلاتھنگ برینڈ بھی ہے، جو بالی ووڈ کے ٹاپ اسٹارس خوب پسند کرتے ہیں۔ (Photo Credit- @varundvn/Instagram

رپورٹس کے مطابق نتاشا دلال کی یوم پیدائش 16 مارچ کو ہوتی ہے۔ ان کی پیدائش 1989 کو ممبئی میں ہوئی۔ نتاشا دلال کے والد کا نام راجیش دلال ہے اور وہ پیشے سے بزنس مین ہیں۔ نتاشا دلال بھی اپنے والے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کامیاب بزنس وومین بن چکی ہیں۔ وہیں نتاشا دلال کی ماں کا نام گوری دلال ہے۔ (Photo Credit- @varundvn/Instagram