உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دلہن کٹرینہ کیف کیلئے تیار ہوا شاہی منڈپ، وکی کوشل سفید 7گھوڑوں کے رتھ پر بیٹھ کر شادی میں کریں گے انٹری

    وکی کوشل-کٹرینہ کیف کی شادی (Vicky Kaushal Katrina Kaif Wedding) سے متعلق ایک تازہ ترین اپ ڈیٹ منظر عام پر آ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وکی اپنی بارات کے ساتھ شاندار انٹری کریں گے۔ وہ روایتی طور پر ایک بڑے گھوڑے پر بیٹھ کر انٹری کریں گے۔ شادی کی تقریب کے دن ان کی شاندار انٹری کے لیے 7 سفید گھوڑوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یعنی وکی 7 گھوڑوں کے رتھ پر سوار ہو کر شادی میں داخل ہوں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک شاہی منڈپ خاص طور پر دولہا اور دلہن کے لیے تیار کیا گیا ہے۔