'کمینے'، 'اومکارا'، 'مقبول' جیسی فلمیں بنانے والے وشال بھاردواج ان دنوں سیریز 'چارلی چوپڑا اینڈ دی مسٹری آف سولنگ ویلی' پر کام کر رہے ہیں۔ ہماچل پردیش کے پس منظر پر مبنی اس سیریز میں وامیکا گبی، نصیر الدین شاہ، پریانشو، رتنا پاٹھک شاہ، نینا گپتا، لارا دتہ، گلشن گروور اور پاؤلی ڈیم اہم کرداروں میں ہیں۔