Alia Bhatt-Ranbir Kapoor Mehendi Ceremony Photos: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ باضابطہ طور پر 14 اپریل کو شوہر ۔ بیوی بن گئے ہیں۔ دونوں اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی کے بعد رنبیر-عالیہ کی شادی کی تصاویر (Alia Ranbir Wedding Photos) سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی تھیں۔ شادی کی تصاویر (عالیہ رنبیر ویڈنگ فوٹوز) دیکھنے کے بعد ان کے مداح ان کی شادی سے پہلے کی تقریب کی تصاویر دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔ ایسے میں عالیہ بھٹ نے خود اپنے مداحوں کا انتظار ختم کر دیا اور عالیہ بھٹ نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر خود شیئر کرکے فینس کو تحفہ دے دیا۔ (aliaabhatt)
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کو لے کر کریز ابھی تک لوگوں کے درمیان ہے۔ شادی میں شامل ہوئے تمام مہمان اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر جوڑے کی شادی کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ اس درمیان بالی ووڈ کے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا اور ان کی فیشن کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے عالیہ بھٹ کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں عالیہ بھٹ کو پنک ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔ یہ ڈریس انہوں نے مہندی تقریب کے لئے پہنا تھا۔ (تصویر کریڈٹ: Insatagram @manishmalhotraworld)
منیش نے مزید لکھا، ’عالیہ کی ڈریس کو کشمیری اور چکن کاری دھاگوں سے بُنا گیا ہے۔ اس فیوشیا پنک لہنگے میں مجوان ویلفیئر سوسائٹی کی 3000 خواتین نے کڑھائی کی ہے اور اس کا بلاوز اصلی سونے اور چاندی اور کورا پھولوں کے ساتھ اس میں کَچھ (گجرات) کے پرانے گولڈ میٹل سیکونس ہیں‘۔ (تصویر کریڈٹ: Insatagram @riddhimakapoorsahniofficial)
رنبیر کپور سے شادی کر کے عالیہ بھٹ کا برسوں پرانا خواب پورا ہوگیا ۔ 14 اپریل کو دونوں نے فیملی کی موجودگی میں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑا ۔ دونوں نے 'واستو' میں سادگی سے شادی کی تھی اور یہاں ہفتہ کو خاندان اور بالی ووڈ کے خاص دوستوں کو ریسیپشن پارٹی دی۔ اس جشن میں کپور اور بھٹ خاندان کے ساتھ مشہور شخصیات نے بھی محفل لوٹ لی۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں ، لیکن شادی کے بعد لوگ اس خاص دن پر دونوں کی تصاویر اور شادی میں نبھائی جانے والی رسم و رواج کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ رنبیر-عالیہ دونوں نے اپنی شادی کو بڑی سادگی کے ساتھ خاص بنایا۔ کسی دکھاوے کے بغیر مایا نگری ممبئی میں ہی خاندان اور کچھ چنندہ دوستوں کے ساتھ شادی کی ۔ عالیہ کے منگل سوتر اور انگوٹھی کے بعد اب رنبیر کو ان کے سسرال والوں کی جانب سے خصوصی تحائف ملے ہیں ۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کے بعد رنبیر کی والدہ نیتو کپور کافی خوش ہیں۔ شادی کی رسومات کے بعد جب بھی وہ پیپراجی کے سامنے آئیں تو انہوں نے اپنی بہو کی جم کر تعریفیں کیں ۔ نیتو کپور نے شادی کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں اور بہو سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ لیکن بہو کے گھر کے بعد اب گھر پر کون راج کرے گا؟ حال ہی میں انہوں نے اس کا جواب دیا اور بتایا کہ گھر میں کس کا حکم چلے گا ۔ تصویر : @viralbhayani/Instagram
عالیہ کی ساس یعنی نیتو کپور ان دنوں ریئلٹی ٹی وی شو 'ڈانس دیوانے جونیئر' کو جج کر رہی ہیں۔ چینل نے حال ہی میں عالیہ-رنبیر کی شادی کے بعد ایک پرومو شیئر کیا تھا، جس میں شو کے میزبان کرن کندرا نے طنزیہ انداز میں پوچھا تھا کہ اب گھر میں کس کا چلنے والا ہے، کیونکہ بہو آگئی ہے۔ تصویر : @sonirazdan/Instagram
ویڈیو میں نورا فتحی نیتو سے پوچھتی ہیں، کیا آپ نے سیس سیکھی ہے؟ نورا کو جواب دیتے ہوئے نیتو کہتی ہیں : 'میرے کو اتنا کام میں آ رہا ہے نا یہ ساس اور یہ سویگ'۔ اس پر کرن کندرا نے کہا کہ سیس تو آنا ہی ہے، کیونکہ بہو بھی تو آرہی ہے۔ تو نیتو کہتی ہیں کہ وہ آگئی ہے۔ کرن پوچھتے ہیں تو اب کس کی چل رہی ہے، ساس یا بہو؟ یہ سن کر نیتو نے جواب دیا : صرف بہو۔ میں چاہتی ہوں کہ صرف بہو کی چلے ۔ تصویر : تصویر : @sonirazdan/Instagram
Alia Ranbir Wedding Photos: رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) اور عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کی شادی کے بعد اب ان کے شادی البم کی چرچا ہے۔ سوشل میڈیا پر شادی کی کئی ان دیکھی تصاویر چھائی ہوئی ہیں۔ جس میں بھٹ اور کپور خاندان کے درمیان رشتہ دیکھا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر عالیہ اور رنبیر کی ایک دوسرے کے گھر والوں کے بیچ پیار کی چرچا ہے۔ عالیہ اور رنبیر کی فیملی کے ساتھ شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اس دوران رنبیر کپور کی اپنے سسر یعنی مہیش بھٹ کے ساتھ تصویر بھی سرخیوں میں ہے۔
مہیش بھٹ کی بڑی بیٹی پوجا بھٹ نے اپنی اور رنبیر کی یہ تصویر شیئر کی ہے، جس میں سسر اور داماد کے درمیان خاص بانڈنگ دیکھی جا سکتی ہے۔ تصویر میں مہیش بھٹ رنبیر کپور کو گلے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔ جہاں رنبیر مہیش بھٹ Mahesh Bhatt) کو گلے لگاتے ہوئے مسکرا رہے ہیں وہیں مہیش بھٹ کچھ جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔ سسر اور داماد کی یہ تصویر سوشل میڈیا یوزرس کیلئے چرچا کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
مہیش بھٹ داماد رنبیر کپور کے ساتھ
تصویر میں، رنبیر اور مہیش بھٹ دونوں آف وائٹ کرتے میں نظر آ رہے ہیں۔ دونوں کی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پوجا بھٹ نے کیپشن میں لکھا - 'جب دل سے سننے اور بولنے کی صلاحیت ہو تو کس کو الفاظ کی ضرورت ہوتی ہے۔' اب کئی دوسرے سوشل میڈیا یوزرس بھی تصویر پر کمنٹس کر رہے ہیں اور اپنی رائے دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا یوزرس تصویر پر کمنٹس کر کے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔
Ranbir Kapoor-Alia Bhatt wedding:رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کئی سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 14 اپریل 2022 جمعرات جو شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ جوڑے کی شادی سے پہلے کی تقریب کا آغاز 13 اپریل کو مہندی کی تقریب سے ہوا تھا، جس میں دونوں کے کنبوں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ وہیں اب عالیہ کے والد مہیش بھٹ کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ پگڑی پہنے نظر آ رہے ہیں۔
بالی ووڈ کے دو مشہور اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔ دونوں کی شادی میں صرف چند لوگ ہی شریک ہوئے۔ رنبیر اور عالیہ کی شادی میں ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ ان کے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔ دونوں کی شادی کے بعد سے ان کے فینس ان کی پہلی تصویر کا انتظار کر رہے تھے جو کہ اب منظر عام پر آ گئی ہے۔ (Photo: @aliaabhatt/Instagram)
Ranbir Kapoor-Alia Bhatt wedding: رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) اور عالیہ بھٹ اپنی شادی کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ شادی سے متعلق کوئی تصویر منظر عام پر آئے۔ اس کے باوجود جوڑے کے قریبی لوگوں نے ہی ان کی خفیہ شادی کی تصویریں شیئر کرکے فینس کو شادی کی تقریب کے اندر کے نظارے کی جھلک دکھا دی ۔
انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے راجندر سنگھ عرف ماسٹر جی نے بتایا کہ 'کوئی ولیمہ نہیں ہے۔ ایسا کچھ نہیں ہونے والا۔ میں نے بہت کم وقت میں کپور خاندان کو ڈانس سکھایا جو مہندی اور سنگیت پر جوڑے کے لیے سرپرائز تھا۔ دولہا اور دلہن نے کسی گانے پر پرفارم نہیں کیا۔ میں جھوٹ نہیں بولوں گا، جوڑے نے بالکل بھی ڈانس نہیں کیا۔ یہ اچانک سنگیت کی تقریب تھی، اس لیے عالیہ کے خاندان میں سے کسی نے پرفارم نہیں کیا، صرف کپورفیملی نے کیا۔ (فوٹو کریڈٹ: وائرل بھیانی)
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک دوسرے کے پیار میں ہیں اور گزشتہ دو سال سے ان کی شادی کی خبریں مسلسل گردش کر رہی ہیں۔ لیکن ہر مرتبہ یہ خبر غلط ثابت ہو رہی تھی ، لیکن اب اس جوڑی کے فینس کافی پرجوش ہیں ، کیونکہ یہ جوڑا جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہے ۔ گزشتہ چند دنوں سے شادی کیلئے دولہا اور دلہن کے گھروں کو سجایا جا رہا ہے۔ اب اس شادی میں شرکت کرنے والے رشتہ داروں نے بھی اسٹائلش انداز میں انٹری لی ہے۔ رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور اپنی نتنی، بیٹی اور داماد کے ساتھ بیٹے کے گھر پہنچ گئی ہیں۔ (فوٹو کریڈٹ - ویرل بھیانی)
حالانکہ شادی کو لے کر کسی طرح کی آفیشیل جانکاری سامنے نہیں آیا تھا لیکن حال ہی میں اس جوڑی کی پہلی فلم براہمستر کے ڈائریکٹر ایان مکھرجی نے اس جوڑی کو زندگی کے نئے سفر کیلئے مبارکباد دے کر پہلا آفیشیل اعلان کردیا ہے ۔ وہیں آپ کو بتاتے چلیں کہ جوڑے کی شادی جمعرات 14 اپریل کو ہے۔ رنبیر کی والدہ اداکارہ نیتو کپور نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔