80 سالہ امیتابھ بچن نے اگلی ٹویٹ میں غلطی پر دوبارہ معافی مانگتے ہوئے لکھا، 'ایک بھیانک غلطی۔ T 4514 سے میرے تمام T نمبر غلط ہو گئے۔ T 5424 سے T 5430 تک تمام نمبر غلط ہیں۔ یہ T 4515 سے T 4521 ہونے چاہئیں۔ میں معافی چاہتا ہوں، ایسی غلطیاں پہلے بھی بگ بی سے ہوئی ہیں اور انہیں اپنی غلطیوں کو ماننے میں کوئی دقت نہیں ہے۔ بہت سے لوگ ان کی عاجزی کے قائل تو وہیں کچھ نے ان کی ٹویٹ کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔