وراٹ کوہلی نے انوشکا شرما کے ساتھ شیئر کی دل چھولینے والی تصویر، سوشل میڈیا پر ہوئی وائرل
وراٹ کوہلی (Virat Kohli) ان دنوں فیملی کے ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں۔ کوہلی نے ہندوستان-نیوزی لینڈ (India vs New Zealand) ٹی-20 سیریز سے بریک لے رکھا ہے اور وہ پہلا ٹسٹ میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔ کوہلی نے انوشکا شرما (Anushka Sharma) کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جو فوراً وائرل ہوگئی۔
نئی دہلی: ہندوستانی ٹسٹ اور ونڈے ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے بیوی انوشکا شرما (Anushka Sharma) کے ساتھ سوشل میڈیا (Social Media) پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ وراٹ-انوشکا کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ (تصویر کریڈٹ: virat.kohli)
6/ 2
وراٹ کوہلی نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’مائی راک‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لال رنگ کی ہارٹ ایموجی بھی لگائی ہے۔ انسٹا گرام پر اس تصویر کو لاکھوں لوگ لائک کرچکے ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: virat.kohli)
6/ 3
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریز اور پہلے ٹسٹ میچ سے بریک اپ پر وراٹ کوہلی فی الحال انوشکا شرما اور بیٹی وامیکا کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے حال ہی میں پلین میں بیٹھے ہوئے اپنی دو تصاویر شیئر کی تھیں۔ (تصویر کریڈٹ: Virat Kohli/Twitter)
6/ 4
وراٹ کوہلی نے ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے بعد ٹی-20 ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔ ان کی جگہ روہت شرما نے ہندوستانی ٹی-20 ٹیم کے کپتان بنے ہیں۔ کے ایل راہل کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: anushkasharma/Instagram)
6/ 5
وراٹ کوہلی کی جگہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں ٹیم انڈیا کی کپتانی اجنکیا رہانے سنبھالیں گے۔ پہلا ٹسٹ میچ کانپور میں 25 نومبر سے کھیلا جائے گا۔ (PIC: AFP)
6/ 6
ایسی بحث ہے کہ وراٹ کوہلی ونڈے ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ چکے ہیں۔ کوہلی نے گزشتہ دو سالوں سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری نہیں لگائی ہے۔ وہ اپنی بلے بازی پر توجہ دینے کے لئے ٹی-20 اور ونڈے میں صرف بطور بلے باز کھیل سکتے ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: اے ایف پی)