تمنا نے اپنی نو کسنگ پالیسی No Kissing Policy کو توڑنے کے بارے میں کہا، 'میں وجے دیوراکونڈا کو کس کرنا چاہوں گی۔' جب انہوں نے یہ کہا تو پروگرام کے سیٹ پر موجود سبھی نے تالیاں بجائیں کیونکہ وجے کا شمار ٹالی ووڈ اور بالی ووڈ کے سب سے مشہور لوگوں میں ہوتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس شو کے ایک ایپی سوڈ میں سمانتھا نے وجے دیوراکونڈا کی ٹانگ کھینچتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے انڈسٹری کی تمام ٹاپ اداکاراؤں کو بوسہ دیا ہے۔
تمنا بھاٹیہ کو بطور اداکارہ ڈیبیو ہوئے 17 سال ہوچکے ہیں لیکن ہم نے انہیں ان کی کسی فلم میں اسکرین پر بوسہ لیتے نہیں دیکھا۔ بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں کہ یہ ایک اصول ہے جو انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں اپنے لیے طے کیا تھا اور انہوں نے اپنے فلمی معاہدوں میں 'نو-کِس' کی پاکیسی کو بھی شامل کیا تھا۔