انڈسٹری میں ایسے کئی چہرے ہیں، جنہیں کافی محنت کرنے پر بھی کامیابی نہیں ملتی اور ایسے میں کچھ مایوس ہوکر کریئر کی راہ بدل دیتے ہیں تو کئی ایسے بھی ہیں، جنہیں امید ہوتی ہے کہ ایک نہ ایک دن ان کی قسمت چمکے گی ۔ نیتو چندرا نے انڈسٹری میں مقام حاصل کرنے کیلئے کافی محنت کی اور اپنا بہترین دیا، لیکن انہیں وہ جگہ نہیں مل سکی ، جن کی وہ حقدار تھیں ۔
اداکارہ اپنے کریئر میں ناکامی پر بات چیت کرتے جوئے کافی جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے سالوں سے دل میں چھپی باتوں کو بیان کردیا ۔ نیتو کی سب سے چونکانے والی بات تھی جب انہوں نے کہا کہ کامیابی نہیں ملنے کی وجہ سے کئی مرتبہ لگتا تھا کہ انہیں خودکشی کرلینی چاہئے ۔ اداکارہ اس وقت سوچتی تھیں کہ شاید لوگ انہیں تبھی جانیں گے جب وہ کوئی اس طرح کا قدم اٹھالیں گی ۔
Never Back Down: Revolt کی تشہیر کرتے ہوئے نیتو نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کیسے اقربا پروری نے ہندی فلم صنعت میں ان کے کریئر کو متاثر کیا ۔ اداکارہ نے کہا کہ کبھی کبھی چیزیں کسی ایسے شخص کو دی جاتی ہیں جو سب کچھ اور کچھ بھی کرسکتا ہے اور وہ اس کو حقیقت میں اچھی طرح سے کرسکتا ہے ، لیکن کچھ چیزیں ہیں جو میں حقیقت میں اچھی طرح سے کرسکتی تھی اور یہ مجھ سے چھین لی گئیں ۔