فلم میں سشانت نے ایم ایس دھونی کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی پوری کہانی مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) کے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے کی جدوجہد کے ارد گرد گھومتی ہے۔ اس فلم میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ مہندر سنگھ دھونی نے اپنی ریلوے کی ملازمت اور کرکٹ کی کی پریکٹس کے ساتھ دیگر چیزوں کے درمیان کس طرح سے محنت کرکے بازی ماری۔
ہندستان کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مہیندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) کے ہیلی کاپٹر شاٹ کا مرید ان کا ہر ایک مداح ہے لیکن ٹیم انڈیا کا یہ سابق کپتان بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput)کے ہیلی کاپٹر شاٹ کو دیکھ کر چونک گیا تھا۔ سشانت نے 2016 میں دھونی کی بایو پک ای ایس دھونی ڈا ان ٹولڈ اسٹوری میں ان کے کردار کو پڑے پردے اتارا تھا۔
5 Years Of M. S. Dhoni : The Untold Story: آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی اسپورٹس ڈرامہ فلم 'ایم ایس دھونی: دم انٹولڈ سٹوری' 30 ستمبر 2016 کو ریلیز ہوئی تھی۔ نیرج پانڈے (Neeraj Pandey) کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دشا پٹانی ، کیارا اڈوانی ، انوپم کھیر اور بھومیکا چاولہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ فلم کے پانچ سال مکمل ہونے پر سشانت کے مداح انہیں یاد کر رہے ہیں۔
جیسا کہ فلم کے نام سے پتہ چلتا ہے ، 'ایم ایس دھونی: دا انٹولڈ اسٹوری' میں کرکٹ اسٹار مہندر سنگھ دھونی ( mahendra singh dhoni) کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔ دھونی کے بچپن سے کرکٹر بننے تک کے سفر کو فلمی پردے پر سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی اداکاری سے اتارا۔ ایک مداح نے یہاں تک لکھ ڈالا کہ 'سشانت اس بائیوپک کے لیے ہی پیدا ہوئے تھے'۔
آئیے ہم آپ کو 'ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ سٹوری' بنانے سے متعلق کچھ کہانیاں اہم قصے بتاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب بھی کرکٹر ایم ایس دھونی فلم کی رلیز کے بعد گوگل پر اپنا نام ڈالتے تھے تو اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی تصویر سامنے آتی تھی۔ اس سے دھونی پریشان ہوجاتے تھے۔ سشانت نے اس بارے میں میڈیا کو بتایا تھا۔ فلم میں ایم ایس دھونی کے والد کا کردار ادا کرنے والے انوپم کھیر کو اپنی مونچھیں کاٹنی پڑیں۔ انوپم نے ٹویٹ کیا تھا کہ 'ایم ایس دھونی کی نیرج پانڈے کی بایوپک کے لیے مجھے برسوں بعد اپنی مونچھیں کاٹنی پڑیں'۔
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput ) کا آج 35 واں یوم پیدائش ہے ۔ سوشل میڈیا پر ان کے فینس مسلسل انہیں یاد کرکے پوسٹ شیئر کررہے ہیں. وہیں اداکارہ انکتا لوکھنڈے سشانت کی سابق گرل فرینڈ کے اندر جو خلا ہے وہ ان کی کچھ سوشل میڈیا پوسٹ سے ظاہر ہوتی ہے۔ وہیں یوم پیدائش کے موقع پر بھی انکتا نے سشانت کو یا د کیا ہے۔ وہیں اس پہر میں ان دونوں سے جڑے قصے بھی پھر تازہ ہو گئے۔
سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) بالی ووڈ کا وہ اداکار جس نے ٹی وی سے بالی ووڈ تک کا سفر اپنی محنت سے کیا وہ چمکتا ہوا ستارہ خود سے ہی روٹھ گیا۔ 14 جون کی وہ تاریخ جسے شسشانت سنگھ راجپوت کا کنبہ اور ان کے فینس شاید ہی بھلا پائیں گے۔ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے بعد سے ہی ٹی وی اور بالی ووڈ انڈسٹری صدمے میں ہے ۔ کئی سوالات کو پیچھے چھوڑ کر سشانت ہمیشہ کیلئے اس دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں ۔ ان کی موت کے بعد سے ایکس گرینڈ یعنی انکتا لوکھنڈے کافی غمگین ہیں ۔
سندیپ سنگھ نے آگے لکھا، مجھے پتہ ہے کہ صرف آپ (انکتا) ہی اسے بچا سکتی تھیں۔ کاش، آپ دونوں کی شادی ہوجاتی جیسا کہ ہم نے خواب دیکھا تھا۔ آپ اسے ((Sushant Singh Rajput) ) کو بچا سکتی تھیں۔ اگر وہ بس آپ کو وہاں رہنےدیتا۔ آپ اس کی محبوبہ، اس کی بیوی، اس کی ماں، ہمیشہ کیلئے اس کی سب سے اچھی دوست تھیں۔ میں تم سے پیار کرتا ہوں انکتا۔ مجھے امید ہے کہ میں آپ جیسا دوست کبھی نہیں کھو سکتا۔
سشانت سنگھ راجپوت کی وفات کے بعد سے ان کی سابق گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈ بے سدھ ہیں۔ انکتا کا رو۔رو کر براحال ہے۔ سشانت کی آخری رسوم کے بعد انکتا لوکھنڈے سشانت سنگھ کی فیملی سے ملنے کیلئے باندرا میں واقع فلیٹ پر پہنچیں تھیں۔ جہاں اداکار نے پھانسی لگاکر خود کشی کی تھی۔ (تصویر سابھار: وائرل بھیانی۔)
ٹی وی سے بالی ووڈ کا سفر طے کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت اور انکتا لوکھنڈے کا رشتہ کیوں ختم ہوا ، یہ سوال ہمیشہ سے برقرار ہے ۔ اپنے بریک اپ کے بارے میں نہ تو کبھی سشانت نے کچھ کہا اور نہ ہی انکتا نے کوئی بیان دیا ۔ سشانت سنگھ کی موت کے بعد انکتا کافی غمگین ہیں ۔ انکتا اور اپنے بیٹے کے رشتے پر پہلی مرتبہ سشانت کے والد کے کے سنگھ نے خاتوشی توڑی ہے ۔ بیٹے کی موت کے بعد انہوں نے دونوں کے رشتے کو لے کر بات چیت کی ۔
سشانت سنگھ راجپوت صرف اپنی فلموں میں ہی نہیں بلکہ ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی سرخیوں میں بنے رہتے تھے۔ اداکارہ انکتا لوکھنڈے سے ان کے بریک اپ نے سب سے زیادہ سرخیاں بٹوری تھیں۔ اس بریک کے بعد جہاں انکتا لوکھنڈے بے حد مایوس ہوگئی تھیں. وہیں سشانت سنگھ راجپوت بھی جیسے ٹوٹ ہی گئے تھے۔ جب دونوں ہی اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ گئے تو کئی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ انڈسٹری کے سب سے خوبصورت جوڑے کا بریک اپ آخر کیوں ہوا تھا۔