صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں پورے امریکہ میں تارکین وطن نے کاروبار بند رکھے اور طلبہ کلاسوں میں نہیں گئے ۔ نیز ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ کارکنوں نے مہاجروں کے بغیر ایک دن منایا ۔ تاکہ غیر ممالک میں پیدا ہوئے لوگوں کی اہمیت اجاگر ہو جو امریکی آبادی کا 13 فی صد ہیں۔ یعنی امریکہ میں 4 کروڑ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے امریکی شہریت اختیار کی ہے۔