بڑی خبر ! یہ نیا ٹیسٹ صرف 45 منٹ میں بتادے گا کہ آپ کو کورونا وائرس ہے یا نہیں ، جانیں کچھ خاص باتیں
ہیلتھ اینڈ ہیومن سروس سکریٹری الیکس نے بتایا کہ جس ٹیسٹ کو ہم نے منظوری دی ہے ، یہ امریکیوں کیلئے ایک بڑی راحت لے کر آرہا ہے ۔

امریکہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس کیلئے ایک ایسے ٹیسٹ کو منظوری دی ہے ، جو پرانے ٹیسٹ کے مقابلہ میں کافی تیزی سے نتیجہ دینے میں اہل ہے ۔ یہ ٹیسٹ مریض جہاں موجود ہیں ، وہاں جاکر بھی کیا جاسکتا ہے اور یہ صرف 45 منٹ میں بتا دیتا ہے کہ شخص کو کورونا وائرس ہوا ہے یا نہیں ۔ علامتی تصویر ۔

اس ٹیسٹ کو کیلی فورنیا کی دوا کمپنی سیفیڈ نے تیار کیا ہے ۔ اس ٹیسٹ سے سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ سنگین معاملات کی صورت میں جلد سے جلد انفیکشن کا پتہ لگایا جاسکے گا اور علاج شروع کیا جاسکے گا ۔ فائل فوٹو ۔

ایسا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگلے ہفتے تک امریکہ میں اس کا استعمال شروع ہوجائے گا ۔ علامتی تصویر ۔

ہیلتھ اینڈ ہیومن سروس سکریٹری الیکس نے بتایا کہ جس ٹیسٹ کو ہم نے منظوری دی ہے ، یہ امریکیوں کیلئے ایک بڑی راحت لے کر آرہا ہے ۔ کیونکہ یہ صرف ایک گھنٹے میں بتا دیتا ہے کہ کورونا انفیکشن ہے یا نہیں ۔ علامتی تصویر ۔

فی الحال جس ٹیسٹ کا استعمال کیا جارہا ہے ، وہ اس کو بتانے میں دو دن تک کا وقت لیتا ہے ۔ 30 مارچ تک اس کے ذریعہ ٹیسٹ شروع کردیا جائے گا ۔ علامتی تصویر ۔

سیفیڈ کے مطابق اس طرح کے 23000 جین ایکسپرٹس ٹیسٹ سسٹم پوری دنیا میں بھیجے جائیں گے ، جہاں یہ کورونا کیسیز کی جانچ صرف 45 منٹ میں پوری کرسکیں گے ۔ علامتی تصویر ۔

کورونا کی وجہ سے اسپتال اور ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ کافی دباو میں ہے اور اس کی وجہ سے سنگین طور پر بیمار لوگوں کی اندیکھی ہورہی ہے ۔ اس ٹیسٹ کے ذریعہ جلدی سے انفیکشن کا پتہ چلے گا اور علاج شروع کیا جاسکے گا ۔ علامتی تصویر ۔

سیفیڈ کے چیف میڈیکل اینڈ ٹیکنالوجی افسر ڈاکٹر ڈیوڈ پرسنگ نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ جلد نتیجہ دیتا ہے اور اسے کہیں بھی کیا جاسکتا ہے ۔ ایسے میں سنگین زمرہ کے مریضوں کیلئے یہ کافی مفید ثابت ہونے جارہا ہے ۔ علامتی تصویر ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کی 5000 یونٹ تیار ہیں ، جو سیدھے طور پر اسپتالوں میں جاکر کام شروع کرنے کی حالت میں ہیں ۔ اس ٹیسٹ کو کرنے کیلئے کسی کو بھی کوئی ٹریننگ دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ آٹومیٹڈ ہیں اور 24 گھنٹے کام کرنے کی اہل ہیں ۔