دوسری خاتون کے ساتھ پکڑا گیا شوہر تو بیوی نے دی ایسی خوفناک سزا، جان کر اڑجائیں گے ہوش
سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی خبر میں نظر آرہا ہے کہ ایک شخص درد سے کراہ رہا ہے اور کچھ لوگ اس کو رسی سے باندھ کر بانس کے پنجرے میں ڈال رہے ہیں ۔ یہ شخص کسی اور خاتون کے ساتھ پایا گیا تھا ۔

سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ میاں بیوی کے جھگڑے کے ویڈیو وائرل ہوتے ہیں ۔ اکثر ویڈیو میں جوڑا ایک دوسرے کے تئیں ناراضگی ظاہر کرتا ہوا نظر آتا ہے ۔ تاہم کئی مرتبہ بات کافی سنگین موڑ تک پہنچ جاتی ہے یا ہاتھا پائی کی نوبت آجاتی ہے ۔ مگر چین میں ایک خاتون کو پتہ چلا کہ شوہر اس کو دھوکہ دے رہا تو اس نے شوہر کو سبق سکھانے کیلئے انتہائی خوفناک راستہ اختیار کیا ۔ بیوی کی سزا کے بعد شوہر کی مشکل سے جان بچ سکی اور فی الحال اس کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ ( علامتی تصویر ۔ pixabay.com)

دراصل ٹائمس ناو کی ایک خبر کے مطابق چین کے ماومنگ شہر میں ایک بیوی نے اپنے شوہر کو پنجرے میں بند کردیا اور ندی میں پھینک دیا ۔ ( علامتی تصویر ۔ pixabay.com)

سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی خبر میں نظر آرہا ہے کہ ایک شخص درد سے کراہ رہا ہے اور کچھ لوگ اس کو رسی سے باندھ کر بانس کے پنجرے میں ڈال رہے ہیں ۔ یہ شخص کسی اور خاتون کے ساتھ پایا گیا تھا ۔ ( علامتی تصویر ۔ pixabay.com)

رپورٹس کے مطابق سزا دینے کے جس طریقہ کو خاتون نے اختیار کیا تھا ، اس کا استعمال چین میں قدیم زمانہ میں کیا جاتا تھا ۔ ( علامتی تصویر ۔ pixabay.com)

خبر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جنوبی چین کے ماومنگ شہر میں جمعہ کو علی الصبح پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آرہے شخص کی حالت فی الحال مستحکم ہے ۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معاملہ کا انکشاف ہوا ۔ ( علامتی تصویر ۔ pixabay.com)

فی الحال پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔ سوشل میڈیا یوزرس کا کہنا ہے کہ پگ کیج سزا کا ایک قدیم طریقہ ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ان پنجروں کا اصل میں استعمال خنزیروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کیلئے ہوتا تھا ۔ ( علامتی تصویر ۔ pixabay.com)