لاہور کی ایک عدالت نے ہراسانی وبلیک میلنگ کیس میں ایف آئی اے کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج حامد حسین نے پاکستانی کرکٹر بابر اعظم ( BABAR AZAM) کے خلاف بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے پرایف آئی اے میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست پر سماعت کی۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ فراہم کئے گئے نمبر مریم احمد، محمد بابراورسلیمی بی بی کے نام رجسٹرڈ تھے، سلیمی بی بی نے تین نوٹسز وصول کرنے کے باوجود اپنا بیان ریکارڈ نہ کروایا۔ مریم احمد انکوائری میں شامل ہیں لیکن مدعیہ کو پہچاننے یا اسے کسی بھی قسم کے میسیجز بھیجنے سے انکار کیا۔ مریم احمد کو اس کا موبائل فارنسک جانچ کے لئے جمع کرانے کا کہا گیا جو اس نے نہیں دیا۔